A simple SEO tip for you.
Recover traffic from outdated content:
1. Open Google Search Console.
2. Find pages losing clicks in last 3 months.
3. Identify outdated information now.
4. Update content with useful information.
5. Request reindexing and monitor.
That's it...
#SEO
18
Malik Rizwan retweeted
لوگ کہتے ہیں بھای اپ سوشل میڈیا پر جو گند ہے اس کو ڈسکس نہ کیا کرو اگنور کرو ۔۔۔
میں دو تصاویر لگا رہا ہوں انکو دیکھیے گا ۔۔
پہلی تصویر میں بچہ ماں سے لپٹ کر رو رہا ہے وجہ جانتے ہیں کیونکہ اس کے ہم عمر بچوں نے کہا اپنی چڈی اتارو ۔۔۔اور یہ ماں سے لپٹ کر رو رہا ہے ۔۔
اس کی والدہ نے کہا میں ان بچوں کے گھر جا کر انکے والدین سے سوال کرتی ہوں اپ نے کیا تربیت کی ہے ۔۔
اور اس کے بعد اس خاتون نے بتایا کہ اس کی وجہ بچوں کو موبائل میں ہاتھ پکڑانا ۔۔
دوسری تصویر اس بچے کی عمر دیکھیں یہ وہ بچہ ہے جو معصوم ایت کو بھسلا پھسلا کر لے گیا ۔۔ اور پانچ دن بعد بچی ملی اور جو ہوا ہے اس کے ساتھ وہ ناقابل بیان ہے ۔۔
اس لیے میں اس گند کے خلاف بولتا ہوں تاکہ معاشرے کی انکھ کھول سکے تاکہ ادارے جاگ سکیں جتنی بھی سوشل میڈیا پر گند پھیلانے والے ہیں ان کو لائیک فالو شئیر کرنے والے ٹین ایجر ہیں ۔۔
جب کھلے عام بغیر کسی فلٹر کے فاریو پر گند چلتا رہے گا تو پھر یہ واقعات ہوتے رہیں گے ۔
اب تو فیس بک پر اوپن اشتہار چل رہے ہوتے ہیں دو سو روپے میں واٹس ایپ پر گند خریدیں ۔۔
اب بتائیے جس ملک میں سر عام یہ سب ہو رہا ہو ریاست کوی ایکشن نہ لے ہم اور اپ بھی بات نہ کریں تو کون کرے گا ۔۔
یہ کوی سیاسی ایشو نہی ہے جس پر اواز اٹھانے سے اپ کیلے ایشو بن جاے گا ۔۔ اس لیے ہاتھ جوڑ کر اپیل ہے سوشل میڈیا استعمال کرتے وقت جو بھی غیر اخلاقی چیزیں دیکھیں ۔۔
اس کے خلاف پوسٹ کریں اس کے اکاونٹ کو رپورٹ کریں ۔ تاکہ ریاست تک اپکی اواز پہنچے ۔ ورنہ یاد رکھیں جس حساب سے یہ معاشرہ گندہ ہو رہا ہے یہ ہماری نسلیں اجاڑ دے گا ۔۔
Ai is amazing. Learn basic Ai otherwise It will burn the human jobs. #gemini
1
82
Malik Rizwan retweeted
👍👍ایک بزنس مین نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص اس سے کہہ رہا ہے کہ: تمہاری کمپنی کے مین گیٹ کے سامنے جو پھل بیچتا ہے اس کو عمرہ کرا دو۔!!
نیند سے بیدار ہوا تو اسے خواب اچھی طرح یاد تھا، مگر اس نے وہم جانا اور خواب کو نظر انداز کردیا۔!!
تین دن مسلسل ایک ہی خواب نظر آنے کے بعد وہ شخص امام کے پاس گیا اور اپنا خواب بیان کیا امام صاحب نے کہا۔!!
'' اس شخص سے رابطہ کرو اور اسے عمرہ کروا دو''اگلے روز بزنس مین نے ایک ملازم سے اس پھل فروش کا نمبر معلوم کرنے کو کہا۔۔!!!!بزنس مین نے فون پر اس پھل فروش سے رابطہ کیا اور کہا کہ:'' مجھے خواب میں کہا گیا ہے کہ میں تمہیں عمرہ کرواؤں۔ لہٰذا میں اس نیک کام کی تکمیل کرنا چاہتا ہوں، پھل فروش زور سے ہنسا اور کہنے لگا:'' کیا بات کرتے ہو بھائی...؟
میں نے تو مدت ہوئی کبھی فرض نماز ادا نہیں کی اور تم کہتے ہو کہ تم مجھے عمرہ کروانا چاہتے ہو..بزنس مین اصرار کرنے لگا اور اسے سمجھایا کہ:'' میرے بھائی! میں تمہیں عمرہ کروانا چاہتا ہوں، سارا خرچ میرا ہوگا...''!!!
خاصی بحث کے بعد آدمی اس شرط پر رضامند ہوا کہ:'' ٹھیک ہے میں تمہارے ساتھ عمرہ کرونگا، مگر میرے تمام اخراجات تمہارے ذمہ ہونگے وقتِ مقررہ پر جب وہ ایک دوسرے کو ملے تو بزنس مین نے دیکھا کہواقعی وہ شکل وصورت سے کوئی اچھا انسان نہیں دکھائی دے رہا تھا۔!!
اس کے چہرے سے عیاں تھا کہ وہ نماز کم ہی پڑھتا ہے، اسے بڑا تعجب ہوا کہ یہ وہ ہی شخص ہے جسے عمرہ کرنے کیلئے خواب میں تین مرتبہ کہا گیا۔۔!!
دونوں مکہ مکرمہ عمرہ کیلئے روانہ ہو گئے۔ میقات پر پہنچے تو غسل کر کے احرام باندھا اور حرم شریف کی طرف روانہ ہوئے۔!!انہوں نے بیت اللہ کا طواف کیا۔ مقامِ ابراہیم پر دو رکعت نماز ادا کی، صفا و مرہ کے درمیان سعی کی۔ اپنے سروں کو منڈوایا اور اس طرح عمرہ مکمل ہو گیا۔۔!!!
اب انہوں نے واپسی کی تیاری شروع کر دی۔ حرم سے نکلنے لگے تو پھل فروش بزنس مین سے مخاطب ہوا اور کہنے لگا۔!!!'' دوست حرم چھوڑنے سے پہلے میں دو رکعت نفل ادا کرنا چاہتا ہوں، نجانے دوبارہ عمرہ کی توفیق ہوتی بھی ہے یا نہیں... ''
بزنس میں کو کیا اعتراض ہوتا اس نے کہا: '' نفل پڑھو اور بڑے شوق سے پڑھو''
پھل فروش نے اس کے سامنے نفل ادا کرنے شروع کر دئیے۔ جب سجدہ میں گیا تو اس کا سجدہ طویل سے طویل تر ہوتا چلا گیا۔!!جب کافی دیر گزرگئی تو بزنس مین نے اسے ہلایا، جب کوئی حرکت نہیں ہوئی تو اسے معلوم ہوا کہ پھل فروش کی روح حالتِ سجدہ ہی میں پرواز کرچکی تھی
پھل فروش کی موت پر اسے بڑا رشک آیا اور وہ رو پڑا کہ:'' یہ تو حسنِ خاتمہ ہے، کاش! ایسی موت میرے نصیب میں ہوتی اس خوش قسمت انسان کو غسل دیا گیا، اورحرم میں ہی اس کی نماز جنازہ ادا کی گئی، ہزاروں فرزندان اسلام نے اس کا جنازہ پڑھا
وفات کی اطلاع اسکے گھر والوں کو دی جا چکی تھی، بزنس مین نے اس کے گھر کا تمام خرچہ اپنے ذمہ لے لیا۔پھل فروش کی بیوی سے تعزیت کرنے کے بعد بزنس مین نے کہا: میں جاننا چاہتا ہوں کہ تمہارے شوہر کی ایسی کونسی عادت یا نیکی تھی۔!!
کہ اس کا انجام اس قدر عمدہ ہوا اور اسے حرمِ میں سجدہ کی حالت میں موت آئی؟ ''بیوی نے کہا: '' بھائی! میرا خاوند کوئی نیک آدمی تو نہیں تھا۔!! ''
میں اسکی کوئی خاص خوبی بیان تو نہیں کر سکتی، ہاں.! مگر اس کی ایک عادت یہ ضرور تھی کہ، وہ ہمارے ہمسایہ میں ایک غریب بیوہ اپنے چھوٹے بچوں کیساتھ رہتی ہے۔!!میرا شوہر روزانہ بازار جاتا تو جو چیز اپنے بچوں کیلئے کھانے پینے کی لاتا وہ اس بیوہ اور اس کے یتیم بچوں کیلئے بھی لے آتا، اور اس کے دروازے پر رکھ کر اسے آواز دیتا :
'' اے بہن! میں نے کھانا باہر رکھ دیا ہے، اُسے اٹھا لو'' یہ بیوہ عورت کھانا اٹھاتی اور آسمان کی جانب سر اٹھا کر دیکھتی اور کہتی:'' اے اللہ رب العزت! آج پھر اس نے میرے بھوکے بچوں کو کھانا کھلایا... اے اللہ رب العزت! اس کا خاتمہ ایمان پر فرما''
زندگی تو جیسے تیسے بحرحال گزر ہی جانی ہے، لیکن جس قدر ممکن ہو، لوگوں کی مدد کیا کریں۔۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ہر طرح کی برائیوں سے اپنی پناہ میں محفوظ کرے اور ہمارا خاتمہ بھی ایمان پر فرمائےآمین ثم آمین۔
Malik Rizwan retweeted
رمضان المبارک کے 03 گھنٹے بہت قیمتی ہیں، پس اگر آپ انکی حفاظت کریں تو یہ 03 گھنٹے ماہ رمضان کے آخر تک 90 گھنٹے ہوجائیں گے
یہ تین گھنٹے:
۱ افطار کا گهنٹہ:* افطاری جلدی تیار کیجئے اور دعا کیلئے وقت نکالئے کیونکہ روزه دار کی دعا اسوقت رد نہیں ہوتی لہذا خود اپنے لئے، عزیزوں اور مرحومین کیلئے دعا کریں-
۲ دوسرا گھنٹہ :رات کا آخری گهنٹہ پس خداوندعالم سے خلوت کریں کہ اللہ آواز دیتا ہے آیا کوئی درخواست کرنے والا ہے کہ میں قبول کروں آیا کوئی استغفار کرنے والا ہے کہ میں اسکو معاف کردوں پس اسوقت تم استغفار کرو-
۳ تیسرا گھنٹہ:*لصبح کی نماز کے بعد سے سورج نکلنے تک مصلے پر بیٹھے رہنا اور ذکر خدا کرنا-
یہ 90 گهنٹے ہیں ان اوقات پر مداومت کریں, ذکر خدا کریں اور غیبت سے دوری ... نماز پنجگانہ اور نافلہ بجا لائیں کہ صرف 30 دن ہیں اور بہت جلدی گزر جائیں گے-
تین دعائیں اپنے سجدوں میں پڑهنے کیلئے ابھی سے یاد کر لیں:
1- اللهم إنی أسألك حسن الخاتمة
2- اللهم ارزقني توبة نصوحه قبل الموت
3- ياالله یارحمن یارحیم یا مقلب القلوب ثبّت قلبي علي دينك
Malik Rizwan retweeted
*دعا کی کنجی*
یہ عمل ایسا عمل ہے کے اپ اس عمل سے اللہ پاک سے جو بھی مانگو گے اللہ پاک وہ اتا کر دیتے ہیں_ اور فوراً عطا کر دیتے ہیں ذاتی مجرب عمل ہے_
ایک خاتون کی کال آئی پشاور سے کہا ایسا عمل بتا دیں کے جس سے تمام جائز امور میں استعمال کریں اور فوراً کام بنے یہ ایت بتا دی کچھ دن بعد کال کی حیران تھی کے اپ نے مجھے ایسا عمل عطا کیا ہے کے جو بھی جس وقت ماگتی اللہ پاک عطا کر دیتا ہے_
ایک ریڑھی والے سے فروٹ لے رہا تھا کہتا ہے فروٹ بکتا نہیں کبھی کبھی تین تین دن تک میں نے کہا قرآن پڑھے ہو کہتا ہے ہاں میں نے یہ ایت ایک پرچی پہ لکھ کے سمجھا دی میں نے کہا کے جب بھی ریڑھی لگاو یا فروٹ منڈی سے لو یہ پڑھ لیا کرو ہفتے بعد جب دوبارہ اس راستے سے گزر رہا تھا تو اس نے اواز دی پیچھے سے اور کہا کے اپکا انتظار کر رہا تھا کے کب آئیں گے کہا اپ نے جو عمل بتایا بے انتہا کمال کا ہے پہلے دن ہی عمل کیا تو ایک گھنٹے میں سارا فروٹ بک گیا اور دوبارہ منڈی سے لایا وہ بھی بک گیا اور تیسری بار پھر گیا لینے وہ بھی عصر سے پہلے بک گیا اس نے کچھ فروٹ تحفتاً دئیے اور کہا کے اب میں زیادہ فروٹ لاتا ہوں تاکہ بار بار جانا نہ پڑھے اور اللہ کے فضل سے سب بک جاتا ہے _
جو انٹرویو کے لئے جاتا میں یہ عمل بتا دیتا ناکامی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا _جو امتحانات کے دوران پڑھتا اسکے اچھے مارکس اتے جس کے کہیں پیسے پھنسے ہوتے اسکو بتاتا وہ بندہ خود پیسے دینے جاتا جس کی تنخواہ کم ہوتی اسکو بتاتا اسکی تنخواہ میں اضافہ ہو جاتا _ اپ کو گھر کی خواہش ہو گاڑی کی جاب کی جس چیز کی اپ کر کے دیکھیں ان شاءاللہ میرے اللہ نے چاہا تو ضرور۔۔
جائز امور میں اپ اس عمل کو استعمال کریں کبھی مایوسی نہیں ہوگی اللہ پاک کے فضل سے میرا خود کا ذاتی مجرب۔۔۔!!
عمل کا طریقہ :
گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی
گیارہ مرتبہ سورہ مائدہ کی آیت نمبر 114
پھر 11 مرتبہ درود ابراہیمی
پڑھکر آسمان کی طرف منہ کر کے پھونک مار دیں اور اللہ پاک سے اپنی حاجت طلب کریں ان شاء اللہ اللہ پاک اپنے فضل سے اپکی حاجت پوری فرمائیں گے
ایک صاحب کو عمل بتایا اس نے پڑھا بقول اسکے کچھ وقت انتظار کیا کام نہیں ہوا میں نے کہا میرے پڑھنے میں کمی تھی دوبارہ کیا نہیں ہوا تیسری مرتبہ پھر کیا تو اللہ پاک نے عطا کر دیا _
یہ بتانے کا مقصد کے ساری کمی کوتاہیاں ہم میں ہیں عمل اپنی جگہ بالکل سچا پکا ہے....!!!
نوٹ
اس عمل کی سب کو اجازت ھے بس شروع کرنے سے پہلے 10 بار درودشریف پڑھ کر کمنٹس میں "اللہ اکبر" لکھ دیں اور۔
"
اتنا کہوں گا اپ کا کام ہو تو مجھے بھی دعاوں میں یاد رکھیئے گا۔۔
آپ کا ہر کام گارنٹی کے ساتھ حل ھو گا
ہر طرح کے مسائل کے لیے رابط کرے
اگر کسی نے حساب لگوانا ہو یا استخارہ کروانا ہو یا پسند کی شادی کروانی ہو یا شوہر بات نہ مانتا ہوں یا سسرال والوں سے مسئلہ ہو یا شوہر دوسری لڑکیوں سے دوستی ہو یا کاروبار میں بندش ہے یا رشتہ نہیں ہو رہا یا گھر میں خوشحالی نہیں یا پالر میں یا دوکان میں گاہک نہیں آتے رابطہ کرے حل ہو جائے گا
Malik Rizwan retweeted
بنی اسرائیل کا ایک قصاب اپنے پڑوسی کی کنیز پر عاشق ہوگیا۔ اتفاق سے ایک دن کنیز کو اس کے مالک نے دوسرے گاؤں کسی کام سے بھیجا۔ قصاب کو موقع مل گیا اور وہ بھی اس کنیز کے پیچھے ہولیا۔ جب وہ جنگل سے گزری تو اچانک قصاب نے سامنے آکر اسے پکڑ لیا اور اسے گناہ پر آمادہ کرنے لگا۔ جب اس کنیز نے دیکھا کہ اس قصاب کی نیت خراب ہے تو اس نے کہا:
''اے نوجوان تُو اس گناہ میں نہ پڑ حقیقت یہ ہے کہ جتنا تُو مجھ سے محبت کرتا ہے اس سے کہیں زیادہ میں تیری محبت میں گرفتار ہوں لیکن مجھے اپنے مالک حقیقی عزوجل کا خوف اس گناہ کے اِرتکاب سے روک رہا ہے' اس نیک سیرت اور خوفِ خدا عزوجل رکھنے والی کنیز کی زبان سے نکلے ہوئے یہ الفاظ تاثیر کا تیر بن کر اس قصاب کے دل میں پیوست ہوگئے اور اس نے کہا:
'' جب تُو اللّٰہ عزوجل سے اِس قدر ڈر رہی ہے تو مَیں اپنے پاک پروردگار عزوجل سے کیوں نہ ڈروں ؟ مَیں بھی تو اسی مالک عزوجل کا بندہ ہوں ، جا....تو بے خوف ہو کر چلی جا۔''
اتنا کہنے کے بعد اس قصاب نے اپنے گناہوں سے سچی توبہ کی اور واپس پلٹ گیا ۔
راستے میں اسے شدید پیاس محسوس ہوئی لیکن اس ویران جنگل میں کہیں پانی کا دور دور تک کوئی نام ونشان نہ تھا۔ قریب تھا کہ گرمی اور پیاس کی شدت سے اس کا دم نکل جائے۔ اتنے میں اسے اس زمانے کے نبی کا ایک قاصد ملا۔ جب اس نے قصاب کی یہ حالت دیکھی تو پوچھا:
''تجھے کیا پریشانی ہے؟
قصاب نے کہا:'' مجھے سخت پیاس لگی ہے
یہ سن کر قاصدنے کہا: ہم دونوں مل کر دعا کرتے ہیں کہ اللّٰہ عزوجل ہم پر اپنی رحمت کے بادل بھیجے اور ہمیں سیراب کرے یہاں تک کہ ہم اپنی بستی میں داخل ہوجائیں۔
'قصاب نے جب یہ سنا تو کہنے لگا:
''میرے پاس تو کوئی ایسا نیک عمل نہیں جس کا وسیلہ دے کر دعا کروں، آپ نیک شخص ہیں آپ ہی دعا فرمائیں ۔
اس قاصد نے کہا:
’ٹھیک ھے مَیں دعا کرتا ہوں، تم آمین کہنا
پھر قاصد نے دعا کرنا شروع کی اور وہ قصاب آمین کہتا رہا،تھوڑی ہی دیر میں بادل کے ایک ٹکڑے نے ان دونوں کو ڈھانپ لیا اور وہ بادل کا ٹکڑا ان پر سایہ فگن ہوکر ان کے ساتھ ساتھ چلتا رہا
جب وہ دونوں بستی میں پہنچے تو قصاب اپنے گھر کی جانب روانہ ہوا اور وہ قاصد اپنی منزل کی طرف جانے لگا۔
بادل بھی قصاب کے ساتھ ساتھ رہا جب اس قاصد نے یہ ماجرا دیکھا توقصاب کو بلایا اور کہنے لگا:
تم نے تو کہا تھا کہ میرے پاس کوئی نیکی نہیں اور تم نے دعا کرنے سے اِنکار کردیا تھا۔ پھر میں نے دعا کی اورتم آمین کہتے رہے ،لیکن اب حال یہ ہے کہ بادل تمہارے ساتھ ہو لیا ہے اور تمہارے سر پر سایہ فگن ہے، سچ سچ بتاؤ تم نے ایسی کون سی عظیم نیکی کی ہے جس کی وجہ سے تم پر یہ خاص کرم ہوا؟
یہ سن کر قصاب نے اپنا سارا واقعہ سنایا۔اس پر اس قاصد نے کہا:
'اللّٰہ عزوجل کی بارگاہ میں گناہوں سے توبہ کرنے والوں کا جو مقام و مرتبہ ہے وہ دوسرے لوگوں کا نہیں
بے شک گناہ سرزد ہونا انسان ہونے کی دلیل ہے مگر ان پر توبہ کر لینا مومن ہونے کی نشانی ہے-
(حکایتِ سعدی رحمتہ اللّہ علیہ)
Copied
#موناسکندر
Malik Rizwan retweeted
”تنہائی میں انٹرنیٹ کا غلط استعمال“
حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
’’ میں اپنی امت کے ان افراد کو ضرور پہچان لوں گا جو قیامت کے دن تہامہ کے پہاڑوں جیسی سفید ( روشن ) نیکیاں لے کر حاضر ہوں گے
1/3
Malik Rizwan retweeted
آسٹریلیا کے گنے کے کھیتوں میں سیاہ رنگ کے مینڈک ہوتے ہیں
یہ انتہائی زہریلے ہوتے ہیں
آسٹریلیا کے ہی لمبی چونچ والے سفید "لک لک" ان کو کھاتے ہیں
لیکن اس کے زہر کے ساتھ اسے کھانا موت ہے
لیکن وقت کے ساتھ ان "لک لک" نے ان کو کھانے کا طریقہ سیکھ لیا ہے
یہ اپنی لمبی چونچ میں ان کو
1👇
Malik Rizwan retweeted
میں آج دوپہر میں لاہور کے ایک نجی ٹرمینل پر ملتان روانہ ہونے کے لیے پہنچا تو وہاں انتظار گاہ میں ایک عجیب و غریب منظر دیکھنے کو ملا۔ ایک تیس بتیس سالہ خاتون ایک ادھیڑ عمر کے بھاری بھرکم مرد کے ہاتھوں پٹ رہی تھی ۔ عورت سے لپٹے دو معصوم بچے چیخ و پکار کر رہے تھے ۔ وہ پانچ سات سال کے دو بیٹے تھے۔ وہ روتے ہوئے مما مما کہے جا رہے تھے ۔ سخت سردی میں بچوں کے چہروں کا رنگ نیلا دکھائی دے رہا تھا ۔۔ انتظار گاہ میں مرد و خواتین موجود تھے لیکن کسی نے آگے بڑھ کر مرد کو روکنے کی جرات نہ کی تھی۔ معلوم نہیں کہ یہ معاملہ کتنی دیر سے شروع تھا۔۔
میں اس منظر کو دیکھ کر قریب گیا اور اس مرد کا ہاتھ پکڑ لیا اور پوری طاقت سے اس کو خاتون سے دور لے گیا۔۔ وہ شدید غصے میں تھا۔ خاتون بینچ پر بیٹھ گئی۔ بچے ابھی رو رہے تھے ۔ اس نے بتایا کہ یہ مجھے بتائے بغیر یہاں آگئی ہے اور ملتان اپنے میکے جانا چاہتی ہے ۔ میرے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ وہ موٹر مکینک ہے اور بیوی کے لاہور سے ملتان جانے کی اطلاع ملتے ہی ٹرمینل پر پہنچ گیا ہے۔ میں نے اسے تسلی سے بیٹھنے کا کہا اور ہاتھ میں پکڑی پانی کی بوتل اسے دی کہ پانی پیو۔۔
میں خاتون کے پاس گیا تو اس نے بتایا کہ میرا یہ خاوند شرابی اور عیاش ہے۔ کئی کئی دن گھر نہیں آتا ۔ بچے دودھ اور کھانے کو ترس جاتے ہیں ۔۔ شادی کے دن سے اب تک میرے حقوق پورے نہیں کرتا۔ جب کبھی گھر آتا ہے ۔ گھریلو ضروریات کا بتاتی ہوں تو مار پیٹ شروع کر دیتا ہے ۔ وہ ابھی اپنی بات مکمل نہیں کر پائی تھی کہ وہ آدمی غصے میں بڑبڑاتا ہوا پھر بیوی کو مارنے کے لیے آ گیا۔ میں نے پھر اسے پکڑ لیا ، دو تین اور نوجوان میرے ساتھ مل کر اسے قابو کر چکے تھے۔ ہم اسے انتظار گاہ سے باہر لانے میں کامیاب ہو گئے ۔۔ اس نے جیکٹ پہن رکھی تھی ۔ اس نے پھرتی دکھائی اور جیکٹ کی جیب سے خنجر نکال لیا۔۔ اس نے خنجر لہرایا اور ہال میں بیٹھی بیوی کو للکارنے لگا۔ اس کے منہ سے غلیظ بکواس نکلنے لگی۔ اسی اٹناء میں ٹرمینل کے تین چار سیکورٹی گارڈز آ گئے اور اسے پکڑ کر ٹرمینل سے باہر لے گئے۔
خاتون کا رونا بند نہیں ہو رہا تھا ۔ وہ میرے پاس آئی اور کہنے لگی کہ مجھ پر احسان فرمائیں اور ملتان جانے کی ایک ٹکٹ لے کر دے دیں۔ میرے پاس ایک روپیہ تک نہیں ہے ۔۔ میرے بچے دو دن سے بھوکے پیاسے ہیں ۔۔ آپ احسان کر دیں۔
مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ میں اسے خاوند کے ساتھ واپس گھر جانے کا کہوں یا اسے ملتان کی ٹکٹ لے کر بس پر سوار کروا دوں ۔۔ میں نے کچھ دیر آنکھیں بند کر کے اللہ تعالیٰ سے رہنمائی مانگی تو اگلے لمحے ذہن میں پہلا خیال یہی آیا کہ اسے اس کے ماں باپ کے پاس جانے میں مدد فراہم کرو۔۔ میں نے اسے پیسے دیے کہ جاؤ اور ٹکٹ لے لو اور بچوں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء بھی خرید لو۔۔۔۔
وہ خاتون بچوں کے ساتھ اسی بس میں سوار ہے جس میں میں بھی ملتان واپس آ رہا ہوں ۔۔۔اور یہ سطور رقم کرنے میں مصروف ہوں۔ میں اپنی سیٹ پر بیٹھا سوچ رہا ہوں کہ ہمارے سماج میں بیٹیوں کی زندگی کتنی مشکل ہو جاتی ہے جب ہم انہیں غلط لوگوں کو سونپ دیتے ہیں ۔ ان کی ڈولی ایسے گھروں میں بھیجتے ہیں کہ جہاں وہ سولی پر لٹک جاتی ہیں ، اور ماں باپ انہیں صبر کی تلقین کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تمہارا اب اس گھر سے جنازہ ہی نکلے۔۔جیسے کیسے اب باقی زندگی اسی گھر میں گزارو ۔۔۔۔
#آفاق_سومرو
Malik Rizwan retweeted
Easypaisa Kay Zariye Donation Dena Ho Gaya Bohat Asan
#AbdulHabibAttari #easypaisa #donation #Dawateislami
Malik Rizwan retweeted
4 ۔۔ ایک آزاد انسان کو بلکل ایسا نہیں ہونا چاہیئے کہ وہ کسی کے کہنے پر بھونکے اور پھر اسی کے کہنے پر کاٹے ، اپنی سوچ سے تحقیق سے کام لو اور ایک حد میں رہو، جو تمہیں جانتے تک نہیں ان کیلئے قریبی رشتوں کا خاتمہ مت کرو
5۔۔ سب سے پہلے مسلمان بنو اور اسلام کا سوچو خود کو فرقوں میں تقسیم مت کرو اور اس کے بعد پاکستانی بنو پاکستان کا سوچو خود کو پارٹیوں کا غلام مت بناؤ ، جو جہاں غلط ہے اسے غلط کہو چاہے وہ آپکی پارٹی کا سربراہ ہی کیوں نا ہو ، اندھی تقلید سے بچو یہ حق تسلیم نہیں کرنے دیتی اور معاشرے کا سب سے زیادہ نقصان اندھی تقلید کرتی ہے ۔
اللہ پاک آپ سب کو اور مجھے بھی صراطِ مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین
Malik Rizwan retweeted
مرتے وقت آدمی کی زبان کیوں بند ہوجاتی ہے؟
روایت ہے کہ مرتے وقت فرشتوں کو دیکھ کر آدمی کی زبان بند ہوجاتی ہے تو چار فرشتے اس کے پاس آتے ہیں اور سلام کرتے ہیں۔ پہلا فرشتہ سلام کرنے کے بعد کہتا ہے۔ اے اللہ کے بندے!!!!!!!!!!! میں تیرے رزق پر موکل تھا۔ میں تمام زمین پر تلاش کر آیا ہوں۔ مجھے تیرے رزق کا لقمہ کہیں نہیں ملا۔ اس کے بعد دوسرا فرشتہ سلام کے بعد کہتا ہے میں تیرے پانی پر موکل تھا، میں تمام زمین پر تلاش کر آیا ہوں مگر تیرے نصیب کاایک قطرہ پانی مجھے نہیں ملا۔تیسرا فرشتہ کہتا ہے میں تیری سانس پر موکل تھا، مگر اب زمین پر کہیں بھی ایک سانس نظر نہیں آیا۔ پھر چوتھا فرشتہ کہتا ہے کہ میں تیری عمر پر موکل تھا۔ اب زمین پر تیری عمر کا کوئی حصہ موجود نہیں۔ اس کے بعد نامہ، اعمال اس کو دکھائے جاتے ہیں۔ اس وقت میت کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوجاتے ہیں۔وہ دائیں بائیں دیکھتا ہے اور نامہِ اعمال پڑھنے سے ڈرتا ہے اس کے بعد ملک الموت اس کی روح قبض کر لیتے ہیں۔
یا اللہ پاک! ہم سب کا خاتمہ بلخیر فرمانا اور ہمارے اعمال ہمارے دایئں ہاتھ میں ہو اور قیامت کے روز ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت نصیب فرمانا۔ آمین۔۔.
Malik Rizwan retweeted
ہالینڈ کے سکول کے بچوں کو ذہنی نشوونما کے لئے مسجد کے دورے پر لے جایا گیا تھا اور ان سے سجدہ کرنے کے لئے کہا گیا تھا سجدے کے بعد ، انہوں نے ہالینڈ کے بچوں سے پوچھا کہ سجدے کے دوران انہیں کیسا محسوس ہوا. ان کے جوابات اور کیفیات بھی اپکو حیرت زدہ کر دینگے ❗️ بچوں نے کیا جواب دیے ملاحظہ فرمایٸں۔۔
- میں نے یسوع کو سنا ،
- میں نے خدا سے بات کی ،
- میں اب چرچ نہیں جاؤں گا ،
- میں نے زمینی کھڑکی سے آسمان کی طرف دیکھا ،
- اگر میں مسلمان ہوجاؤں تو آپ مجھ سے ناراض نہیں ہوں گے ،
- یہ یوگا اور مراقبہ سے کہیں زیادہ اچھا ہے ،
- میری پیشانی سے میری تکلیف زمین میں پھیل گئی ،
- میں نے مسلمانوں کے خدا کو دیکھا ، اس نے بھی مجھے محبت کے ساتھ مدعو کیا ،
- ستارے مجھ تک پہنچے اور انہیں دیکھا ،
- میں نے روشن لوگوں کو دیکھا ، خدا نے ان سے محبت کی ،
- ہم ہلکی ہلکی کاروں پر آسمان پر چڑھے ،
- کیا مسلمانوں کا خدا ڈچ زبان بولتا ہے؟
( فاروق بیگ )



















