ایمان (@_imaan_n) header
ایمان (@_imaan_n) profile picture

خود پرستی میں رہوں تو مٹی سے بھی کھیلتی ہوں اناپرستی میں آ جاؤں تو چاند کو بھی نظرانداز کر دوں https://teapawt.net/t.co/ci2v0eg7dG

لاپتہ
Joined June 2023
Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)
میں X پر ایک دہائی سے موجود ہوں بہت سے اچھے ساتھی ملے اور بہت سے برے اور گھٹیا لوگوں سے واسطہ پڑا لیکن میں نے اپنی ہر جنگ خود لڑی (چند قریبی ساتھیوں کو نکال کر جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور ہر برے وقت میں میرے ساتھی رہے اور آج تک ہیں ) کسی کو کہیں جانے سے نہیں روکا کسی کی ساتھ بیٹھنے سے منع نہیں کیا میرے ساتھ بیٹھنے والے لوگ دوسری محفل میں میرے خلاف گھٹیا زبان سُن کر دانت نکال کر میری سپیس میں آتے اور میں پھر بھی اپنی اوقات کے مطابق اُن کو عزت دیتی لیکن میری سمجھ سے باہر ہے کہ کسی بھی انسان کا دوسرے کے ساتھ کوئی رشتہ ختم ہوتا ہے تو مجھ سے کس بات کی امید کہ میں اپنا تعلق آپ کی دشمنی کی وجہ سے خراب کروں؟ آپ نے تعلق بناتے وقت میری رضامندی لی تھی ؟ یا قطع تعلق کرتے وقت مجھ سے صلاح کی ؟ یا پھر کل کو آپ دوبارہ اپنا تھوکا چاٹیں گے/ گی تو مجھ سے پوچھیں گے/گی اگر نہیں تو میں کسی سے بھی اپنا تعلق کسی کے لیے بھی خراب نہیں کروں گی اور نہ ہی مجھ سے کوئی ایسی امید رکھے خاص طور پر وہ لوگ جو اس وقت بلکل خاموش رہے اور چسکے لیتے رہے جب میرے خلاف زہر اگلا جا رہا تھا ۔
26
15
69
4,784
جھوٹی خبریں گھڑنے والے جھوٹے شعر سنانے والے لوگو! صبر کہ اپنے کئے کی جلد سزا ہیں پانے والے درد آنکھوں سے بہتا ہے اور چہرہ سب کچھ کہتا ہے یہ مت لکھو وہ مت لکھو آئے بڑے سمجھانے والے خود کاٹیں گے اپنی مشکل خود پائیں گے اپنی منزل راہزنوں سے بھی بد تر ہیں راہنما کہلانے والے ان سے پیار کیا ہے ہم نے ان کی راہ میں ہم بیٹھے ہیں نا ممکن ہے جن کا ملنا اور نہیں جو آنے والے ان پر بھی ہنستی تھی دنیا آوازیں کستی تھی دنیا جالبؔ اپنی ہی صورت تھے عشق میں جاں سے جانے والے (حبیب جالب)
1
6
18
401
ایک اور شام محترمہ پروین شاکر صاحبہ کے نام دوستوں کے قیمتی وقت کا شکریہ 💓 خوبصورت چہرے❤️ @_imaan_n @BabaMaier @malikafra1989 @ManiMahiya92 @crescent7765 @WaqarAhsan61 @Jigarmate @rajaikram19 @IntzarH42809 @shah__zad987 @shah_zad987 @haha___HaSsaN
2
4
11
258
Hey @grok who is my twitter twin in opposite gender; a mutual who is similar to me and who matches my vibe?
Hey @grok who is my twitter twin in opposite gender; a mutual who is similar to me and who matches my vibe?
4
2
5
942
Happy Birthday 🎂✨ May your day be as soft and magical as a gentle cloud, filled with warmth, love, and little moments that make your heart smile. You bring so much light and sweetness into the world — just like an angel. May this year wrap you in peace, joy, endless blessings, and all the love you so beautifully deserve. Stay glowing, stay kind, and know how precious you are. Happy Birthday cutie. 💖🪽 @cutegirl0800
1
2
1
8
303
ایمان retweeted
اسلام وعلیکم ٹوئٹر ایکس پر بڑے اچھے لوگ ہیں جن میں ایک ایسا ستارا بھی ہے جس کی چمک سورج جیسی ہے جو ہر عورت کو بہن بیٹی کہتا ہے بظاہر بڑا آسان پر حقیقت کی آنکھ سے دیکھا جائے تو یہ بڑے ظرف کی بات ہے میری نظر میں یہ کردار کے میدان میں جہاد ہے اس مرد مجاہد کی ہمیشہ عزت کروگا
11
6
32
1,005
اپ نے شاید کبھی سوچا ہو کہ بینکوں میں موسیقی کیوں نہیں چلتی اس کی وجہ یہ ہے کہ پیسا شور سے ڈرتا ہے میں نے کبھی ارب پتیوں کو اُن کلبوں میں نہیں دیکھا جہاں اونچی اواز میں موسیقی بج رہی ہو وہ ان کلبوں میں بیٹھتے ہیں جہاں ہلکی موسیقی کی چل رہی اور وہ کاروباری معاملات پر بات کرتے ہیں جہاں بھی اپ لوگوں کو اونچی اواز میں موسیقی پر ناچتے اور پسینے میں شرابور دیکھتے ہیں بس یہ جان لیں کہ وہاں پیسہ بہت غیر حاضر ہو سوائے کلب کے مالک کے تو جب اپ کسی کو یہ دعوی کرتے ہوئے دیکھتے ہیں کہ وہ بہت امیر ہیں تو جان لیں کے پیسہ جلد ہی ان سے دور ہونے والا ہے کیونکہ پیسہ شور سے ڈرتا ہے پیسہ فطرت خاموش رہتا ہے جب بھی کسی خاندان میں جھگڑے شروع ہوتے ہیں پیسہ پَر لگاتا ہے اور اچانک سے وہاں سے مایوسی آ جاتی ہیں بیماریاں جن کی علاج کے لیے ہسپتال کے اخراجات درکار ہوتے ہیں اور دیگر مسائل جن کی وجہ سے پیسہ خاندان سے نکلتا چلا جاتا ہے اگر آپ پیسے کے لیے سازگار ماحول بنانا چاہتے ہیں تو بس اپنے ارد گرد امن کو برقرار رکھیں تو پیسہ وہاں ٹھہر جائے گا ایک بے چین ادمی بہت بدقسمت ہوتا ہے اگر اپ مالی برکت چاہتے ہیں تو غیر ضروری جھگڑوں اور الزام تراشیوں سے پرہیز کریں لوگ کہتے ہیں کہ پیسہ بولتا ہے لیکن ہم کہتے ہیں کہ پیسہ سنتا ہے
2
7
17
434
لوکی آکھن دا لایا اے۔۔۔۔ مینوں بخت خدا لایا اے آدم جائے پہلی واری ۔۔۔۔ حوا جائی دا بھا لایا اے بھکھ توں کلی ویچن لگاں۔۔۔۔ پہلا ریٹ بھرا لایا اے میثم
1
5
19
445
وہ آنسو جو ہنس ہنس کے ہم نے پیے ہیں تمہارے دئیے تھے تمہارے لیے ہیں کریں وہ جو چاہیں کہیں وہ جو چاہیں میں پابند الفت مرے لب سیے ہیں تمہارے ہی رحم و کرم کے سہارے نہ معلوم مر مر کے کیونکر جیے ہیں بڑی دیر تک جس سے پونچھے تھے آنسو وہ دامن ابھی ہاتھ ہی میں لیے ہیں اسے میں ہی سمجھوں اسے میں ہی جانوں ستم کر رہے ہیں کرم بھی کیے ہیں کہاں پائے نازک کہاں راہ الفت مرے ساتھ دو اک قدم ہو لیے ہیں ہنساتا ہے سب کو ہمارا فسانہ ہمیں کہتے کہتے کبھی رو لیے ہیں گل و باغ و نغمہ مہ و مہر و انجم جو تم ہو مرے سب یہ میرے لیے ہیں اٹھاتے وہ کیوں مل کے بار محبت یہ کیا کم ہے تھوڑا سہارا دئیے ہیں بھلے ہیں برے ہیں کسی سے غرض کیا رضاؔ وہ بہرحال میرے لیے ہیں (سید آلِ رضا لکھنوی)
1
6
19
482
#سحر_بیاں کی خوبصورت محفل اور خوبصورت لوگ ۔۔ @_imaan_n @BabaMaier @Sana____Sweet آج کے شاعر احمد راہی کی خوبصورت شاعری کے ساتھ ۔ sehar-e-bayan.com/poet/ahmad… اللہ تعالی آپ لوگوں کو ہمیشہ خوش رکھے آمین
10
12
33
1,073
#سحر_بیاں میں آج کے شاعر (احمد راہی)
5
13
229
عمر گریزاں کے نام عمر یوں مجھ سے گریزاں ہے کہ ہر گام پہ میں اس کے دامن سے لپٹتا ہوں مناتا ہوں اسے واسطہ دیتا ہوں محرومی و ناکامی کا داستاں آبلہ پائی کی سناتا ہوں اسے خواب ادھورے ہیں جو دُہراتا ہوں ان خوابوں کو زخم پنہاں ہیں جو وہ زخم دکھاتا ہوں اسے اس سے کہتا ہوں تمنّا کے لب و لہجے میں اے مری جان مری لیلیِ تابندہ جبیں سنتا ہوں تو ہے پری پیکر و فرخندہ جمال سنتا ہوں تو ہے مہ و مہر سے بھی بڑھ کے حسیں یوں نہ ہو مجھ سے گریزاں کہ ابھی تک میں نے جاننا تجھ کو کجا پاس سے دیکھا بھی نہیں صبح اُٹھ جاتا ہوں جب مرغ اذاں دیتے ہیں اور روٹی کے تعاقب میں نکل جاتا ہوں شام کو ڈھور پلٹتے ہیں چراگاہوں سے جب شب گزاری کے لیے میں بھی پلٹ آتا ہوں یوں نہ ہو مجھ سے گریزاں مرا سرمایہ ابھی خواب ہی خواب ہیں خوابوں کے سوا کچھ بھی نہیں ملتوی کرتا رہا کل پہ تری دید کو میں اور کرتا رہا اپنے لیے ہموار زمیں آج لیتا ہوں جواں سوختہ راتوں کا حساب جن کو چھوڑ آیا ہوں ماضی کے دھندلکے میں کہیں صرف نقصان نظر آتا ہے اس سودے میں قطرہ قطرہ جو کریں جمع تو دریا بن جائے ذرّہ ذرّہ جو بہم کرتا تو صحرا ہوتا اپنی نادانی سے انجام سے غافل ہو کر میں نے دن رات کیے جمع خسارہ بیٹھا جاننا تجھ کو کجا پاس سے دیکھا بھی نہیں اے مری جان مری لیلیِ تابندہ جبیں یوں نہ ہو مجھ سے گریزاں مرا سرمایہ ابھی خواب ہی خواب ہیں خوابوں کے سوا کچھ بھی نہیں! اختر الایمان
6
19
367
zarurat hai
بھلا فقیر کو دنیا کی کیا ضرورت ہے ؟؟ ترا تو صرف ابھی مسئلہ 'ضرورت' ہے ! تُو جانتا ہے ؟ محبت کی ؟ کیا ضرورت ہے ؟ یقین مان فقط 'بچپنا' ضرورت ہے ! یہ سرکشی جو ترے سر چڑھی ہے ! مار اِسے ! خدا کی تُو نہیں ! تیری، 'خدا' ضرورت ہے ! ضمیر سوئے ہوئے دو گھڑی تو جاگیں گے ! سو اپنے شہر کی، اک سانحہ، ضرورت ہے ! ابھی تُو عشق میں کچا ہے میرے یار ! تری ! کلام کے لیے گر، 'رابطہ' ضرورت ہے ! کہا یہ اُس نے مرے پاس صرف رنج بچا ! میں اپنی موج میں تھا ! کہہ دیا ! ضرورت ہے ! مجھی پہ چیخ پڑا ! "جا ! تری ضرورت نئیں !" وہ جیسے رویا ! مجھے یہ لگا ! ضرورت ہے ! میں کائنات ہتھیلی پہ لا کے رکھ دیتا ! تُو ایک بار مجھے بولتا ! ضرورت ہے ! تُو خود کہے نہ کہے ! میں سمجھ چکا مرے دوست ! کہ تیری، قُرب نہیں ! فاصلہ ضرورت ہے ! یہ بات پوچھنے والی ہے ؟ اُس سے کون کہے ؟ وہ پوچھتا ہے کہ بھیجوں دعا ؟ ضرورت ہے ؟ سخی سے یہ نہیں بولا کہ "لازمی دے دے!" اٹھا کے ہاتھ بس اتنا کہا "ضرورت ہے !" میں شاید اب کبھی اپنے بھی کام آ نہ سکوں ! اور اب تجھے بھی مری، کونسا ضرورت ہے ! تجھے تو یوں بھی بٹھا لیں گے لوگ آنکھوں پر ! حسین شخص ! تجھے میری کیا ضرورت ہے ! وہ روز مجھ کو نئے خواب سونپ دیتا ہے ! وہ مجھ سے یہ بھی نہیں پوچھتا ! ضرورت ہے ؟ ترے ہی نام ! مرے لفظ، جسم، جان، یہ دل ! مجھے بتا ناں ! تری اور کیا ضرورت ہے ؟ تُو جب بھی میٹھے سے لہجے میں بات کرتا ہے ! تَو بول دیتا ہے لہجہ ترا ! ضرورت ہے ! تجھے یہ لگتا ہے ؟ اُس کی کوئی ضرورت نئیں ؟ جو شخص منہ سے نہیں کہہ رہا ! "ضرورت ہے !" تجھے مری نہ سہی ! پھر بھی تھوڑی دیر ٹھہر ! مجھے تری ! اے مرے دوستا ! ضرورت ہے ! یہ مجھ پہ چھوڑ دے ! جیسے بھی چاند لے آؤں ! اداس شخص ! فقط یہ بتا ! ضرورت ہے ؟ وہ اُس کی آنکھیں تو ویسے بھی جھیل آنکھیں ہیں ! بتاؤ ؟ سرمہ کی اُس کو بھلا ضرورت ہے ؟ مری طلب ہیں مرے یار تیرے بہکاوے ! قریب آ کے مجھے ورغلا ! ضرورت ہے ! پھر ایسے بین رچائے گا کون میری طرح ؟ کسی کے غم کو مری بے بہا ضرورت ہے ! وہ پوچھتی بھی رہی ! "زین ! بول ! کیوں ٹھہروں ؟" میں اُس سے یہ بھی نہیں کہہ سکا، "ضرورت ہے !" زین شکیل ❤ @zainshakeel300
1
3
6
146

650
Yeh Jo @_imaan_n ha ba bohat zalim ha😢 Churail ny qaid kar rakha Mujhy
4
7
19
651