
کچھ لوگ ہماری حد نگاہ بن جاتے ہیں جن کے آگے دیکھنے کا دل ہی نہیں کرتا۔۔ No DM🚫 @_itx_cinderella
پاکستان
Joined October 2016
- Tweets18.7K
- Following2.8K
- Followers3.5K
- Likes36K
*عید تو دید کے بنا نامکمل سی ہے نا*🫣
تو کیا خاص شخص کی دید کا شرف نصیب ہوا ؟؟
ہاں 👍🏻
نہیں 😞
ابھی بھی موقع ہے 🤩
صبوک 🥀 retweeted
💥“تم لوگ ہر سال لینے آ جاتے ہو.. کبھی خود بھی قربانی کر لیا کرو۔”۔” 💔
محلے میں ہر سال اُس کے گھر سب سے بڑا جانور آتا تھا۔
لمبے سینگ۔
قیمتی نسل۔
گلے میں رنگین پٹہ۔
اور دروازے کے باہر تصویریں بنانے والوں کا رش۔
عید سے کئی دن پہلے ہی لوگ کہنا شروع کر دیتے:
“اس بار بھی اُن کی قربانی سب سے نمایاں ہوگی”
اور شاید یہی بات اُسے اچھی لگتی تھی۔
وہ جانور سے زیادہ اُس تعریف کا انتظار کرتا تھا
جو قربانی کے بعد لوگوں کی زبانوں پر آتی ہے۔
عید کی صبح اُس کے گھر گوشت لینے والوں کی قطار لگ گئی۔
کوئی سفید شاپر لایا ہوا تھا۔
کوئی پرانا برتن۔
کوئی اپنے بچوں کو ساتھ لایا تھا کہ شاید تھوڑا زیادہ مل جائے۔
اُسی ہجوم میں ایک دبلا پتلا لڑکا بھی خاموش کھڑا تھا۔
عمر کوئی بارہ تیرہ سال۔
پاؤں میں گھسے ہوئے چپل۔
اور ہاتھ میں چھوٹا سا اسٹیل کا برتن۔
وہ کافی دیر تک کچھ بول نہ سکا۔
پھر دھیمی آواز میں کہنے لگا:
“انکل… اگر تھوڑا سا گوشت بچ جائے تو دے دیجیے گا.. امّی نے بھیجا ہے”
وہ اُس وقت اپنے چند دوستوں کے ساتھ کھڑا تھا۔
ہنسی مذاق چل رہا تھا۔
لوگ موبائل سے ویڈیوز بنا رہے تھے۔
اُس نے لڑکے کی طرف دیکھا اور بےدلی سے ہنس کر کہا:
“تم لوگ ہر سال لینے آ جاتے ہو۔
کبھی خود بھی قربانی کر لیا کرو۔”
چند لوگ ہنس پڑے۔
لڑکے نے کچھ نہیں کہا۔
بس اپنے برتن کو دونوں ہاتھوں سے مضبوطی سے پکڑا۔
اور خاموشی سے واپس مُڑ گیا۔
بعض اوقات انسان کے قدم نہیں…
اُس کی عزت واپس جا رہی ہوتی ہے۔
رات کو جب شور ختم ہو گیا،
مہمان چلے گئے،
فریزر بھر گئے،
اور سوشل میڈیا پر قربانی کی تصویریں اپلوڈ ہو چکیں۔
تو اُس کی بیوی نے آہستہ سے پوچھا:
“آج ایک بچہ آیا تھا نا۔ اسٹیل کا چھوٹا برتن لے کر؟”
“ہاں، کیوں؟”
بیوی چند لمحے خاموش رہی۔
پھر بولی:
“میں اُسے جانتی ہوں۔
اُس کے والد پچھلے رمضان میں انتقال کر گئے تھے۔
اُس کی ماں لوگوں کے گھروں میں صفائی کرتی ہے۔”
وہ خاموش ہو گیا۔
پھر بیوی نے دھیمی آواز میں کہا:
“گوشت نہ دیتے۔۔
کم از کم اُس بچے کی غربت کو مجمع میں ذبح تو نہ کرتے…”
یہ جملہ سیدھا اُس کے سینے میں اترا تھا۔
اُس رات پہلی بار اُسے قربانی کے جانوروں کی آوازیں نہیں…
اُس لڑکے کی خاموشی سنائی دیتی رہی۔
فجر کے بعد وہ خود گوشت کا ایک بڑا تھیلا لے کر اُس بستی میں پہنچا جہاں وہ لڑکا رہتا تھا۔
چھوٹا سا کمرہ۔
ٹپکتی چھت۔
اور دروازے کے پاس وہی اسٹیل کا برتن رکھا تھا۔
دروازہ اُس لڑکے نے کھولا۔
اُسے دیکھ کر چونک گیا۔
وہ کچھ لمحے خاموش کھڑا رہا۔
پھر گوشت کا تھیلا اُس کی طرف بڑھاتے ہوئے آہستہ سے بولا:
“بیٹا…
کل شاید میری قربانی قبول نہیں ہوئی تھی…”
اسلام علیکم۔۔
گڈ مارننگ🌷🥀
ان تمام لوگوں کو جو آج کے دن اپنے اپنے کاموں پہ گئے۔۔
happy 3rd day of eid💕
12
32
539
بہن بھائیوں کے ساتھ عید منانے والا سفر بہت مختصرہوتا ہے
ایک ساتھ عید مناتے کب علیحدہ ہوگئےپتا بھی نہیں چلا
عيد مبارك، تقبل الله منا ومنكم
كل عام وأنتم بخير، عيد سعيد عليكم
أعاده الله عليكم بالخير واليمن والبركات
عيدكم فرح وسعادة، وكل أيامكم أعياد
أسأل الله أن يجعل عيدكم مليئًا بالسرور والراحة
صبوک 🥀 retweeted
بدن کے بوجھ کو خود پر اٹھائے پھرتے ہیں
زمیں پہ لوگ نہیں ، صرف سائے پھرتے ہیں
گنوا نہ دیں کہیں عجلت پرستیوں میں تجھے
یہ سوچ کر تجھے خود سے، لگائے پھرتے ہیں
عجیب زعمِ بصارت کے مارے لوگ ہیں یہ
چراغ ہاتھ میں ہیں اور بُجھائے پھرتے ہیں
⚘🖤🥀
لَبَّيْكَ اَللَّهُمَّ لَبَّيْكَ – لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ – إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ – لَا شَرِيكَ لَكَ – ❁
زندگی کبھی ہمیں بادشاہ نہیں ہونے دیتی
سب کچھ دے کر بھی ہمیں فقیر ہی رکھتی ہے
کسی نہ کسی سے محروم اورکسی نہ کسی کے لیے ترستا ہوا۔۔۔
2
6
100








