🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 (@pak676) header
🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 (@pak676) profile picture

یقیں دانم دریں عالم کہ لاموجود الّا ھُو​ و لا موجود فی الکونین، لامقصود الّا ھُو

Joined June 2020
Photo by 🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 (@pak676)Photo by 🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 (@pak676)Photo by 🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 (@pak676)Photo by 🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 (@pak676)Photo by 🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 (@pak676)Photo by 🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 (@pak676)Photo by 🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 (@pak676)Photo by 🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 (@pak676)Photo by 🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 (@pak676)Photo by 🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 (@pak676)
🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 retweeted
3rd 🥉 place in Cholistan Rally, AlhamdoLillah. @TeamSultan111 – at Punjab, Pakistan
66
197
9
488
18,802
🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 retweeted
لقمان( علیہ السلام)نے یہ بھی کہا کہ بیٹا اگر کوئی عمل رائی کے دانے کے برابر چھوٹا ہو اور ہو بھی کسی پتھر کے اندر یا آسمانوں میں مخفی یا زمین میں اللّٰه اسکو قیامت کے دن لا موجود کرے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ #islamtaleematequran
1
14
26
170
🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 retweeted
ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ’’اِنَّ اللّٰہَ لَا یُغَیِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتّٰی یُغَیِّرُوْا مَا بِاَنْفُسِہِمْ‘‘ ’’بیشک اللہ کسی قوم کی حالت کو نہیں بدلتا یہاں تک کہ وہ لوگ اپنے آپ میں خود تبدیلی پیدا کر ڈالیں‘‘- (الرعد:11) #IslaheeJamaat #AlArifeen #MissionOfIslaheeJamaat #Quran
3
51
1
106
566
🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 retweeted
القرآن، سورۃ الشوریٰ، 24: 23 فرما دیجئے: میں اِس (تبلیغ رسالت) پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا مگر (میری) قرابت (اور اللہ کی قربت) سے محبت (چاہتا ہوں) اور جو شخص نیکی کمائے گا ہم اس کے لئے اس میں اُخروی ثواب اور بڑھا دیں گے۔ بیشک اللہ بڑا بخشنے والا قدر دان ہے۔
8
43
1
76
440
🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 retweeted
19th edition of Cholistan Desert Jeep Rally begins. It is thrilling & daring motor sport in vast desert landscape with rocky, dunes & sharp tracks where mistakes are rarely forgiven. Apart from sport, the event offers opportunity to explore culture & life of the desert. Public & private sectors should jointly contribute to promote motor sport & play their role in hosting int'l motor sport events in Pakistan.
23
156
4
279
2,467
🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 retweeted
Test drive with Imran Riaz Khan Bhai. @ImranRiazKhan @TeamSultan111 – at Lahore, Pakistan
105
521
26
1,496
20,787
🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 retweeted
تمام مسلمانوں کو یوم ولادت باسعادت نواسہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم، سید الشہداء حضرت امام حسینؓ مبارک ہو ۔ آپ علیہ السلام کی ذاتِ مبارکہ جرات و بہادری، عدالت، صبر، حق گوئی ، صداقت اور استقامت کا اعلی نمونہ تھی۔ حقیقی معنوں میں وقت کے یزید کے خلاف کلمہِ حق بلند کرنا آپ کی ذات ہی کا خاصہ ہے۔ آج بھی بقول اقبال اس دنیا میں معرکہء کربلا برپا ہے۔ آج کے مصائب و الام سے چھٹکارا پانے کے لئے دوبارہ رسم شبیری ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ – at Punjab, Pakistan
80
379
12
731
7,191
🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 retweeted
قُلۡ لِّلۡمُؤۡمِنِیۡنَ یَغُضُّوۡا مِنۡ اَبۡصَارِہِمۡ وَ یَحۡفَظُوۡا فُرُوۡجَہُمۡ ؕ ذٰلِکَ اَزۡکٰی لَہُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ خَبِیۡرٌۢ بِمَا یَصۡنَعُوۡنَ ﴿۳۰﴾ #islamtaleematequran
1
44
3
73
425
🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 retweeted
O Descendants of Adam, beware! Do not let Satan put you in trial. Al-A'raf [7:27] یٰبَنِیْٓ اٰدَمَ لَا یَفْتِنَنَّکُمُ الشَّیْطٰنُ اے اولاد آدم! خبردار تمہیں شیطان فتنہ میں نہ ڈالے سورۃ الاعراف آیت 27 alfaqr.net sultanbahoo.net
4
96
2
177
959
🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 retweeted
لاہور : سالانہ میلاد مصطفٰے ﷺ و حق باھُو کانفرنس میں شرکت اور خصوصی خطاب خطاب کا موضوع: "قرآن مجید کی دعوتِ فکر اور اولیائے کرام کی تعلیمات" گفتگو کے اہم نکات: -قرآن مجید میں بارہا مرتبہ انسان کو کائنات میں غور و فکر کی تلقین کی گئی ہے (الاعراف،آیت 185؛سورة الغاشية، 17-20)۔ یونانی فلسفہ محض تخیلات پہ مبنی تھا جبکہ جدید دور تجربہ(empiricism) پہ قائم ہے۔ فرانسیسی مؤرخ رابرٹ بریفالٹ ( Robert Briffault)اپنی کتابThe Making of Humanity میں کہتا ہے کہ آپ قدیم اور جدید دنیا کے درمیان رابطے کو نہیں سمجھ سکتے جب تک آپ اسلام کے سنہرے دور کا مطالعہ نہیں کرتے- مسلمانوں نے قرآن مجید میں غو ر وفکر کی دعوت کی بدولت تجربہ کی بنیاد رکھی۔ کائینات میں غور و فکر کو ایمان کی نشانی کے طور پہ بیان فرمایا گیا ہے(سورة النحل، 79)۔ - خلوت میں سوچ وچار اور مراقبہ انسان کو کائینات اور تخلیق کے اسرار و رموز جاننے کا موقع دیتا ہے۔ قرآن مجید کی دعوت ِ فکر کے پیشِ نظر اولیائے کاملین نے انسان کو مراقبےاور خلوت کی طرف توجہ دلائی ہے۔ سَنُرِيهِمْ آيَاتِنَا فِي الْآفَاقِ وَفِي أَنفُسِهِمْ حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُ الْحَقُّ ترجمہ: ابھی ہم انہیں دکھائیں گے اپنی آیتیں دنیا بھر میں اور خود ان کے آپے میں یہاں تک کہ ان پر کھل جائے کہ بیشک وہ حق ہے۔( سورة فصلت،53) یعنی کائینات اور انسان کے اپنے اندر کی نشانیاں، دونوں ہی توحید کی جانب لیجاتی ہیں۔ صوفیاء حدیث مبارکہ بیان فرماتے ہیں کہ گھڑی بھر کا تفکر جملہ جن و انس کی عبادت سے افضل ہے۔ ذکر اور فکر کے مابین توازن انسان کو منزل مقصود پہ پہنچاتا ہے اور یہ دونوں انسان سے خلوت کا تقاضا کرتے ہیں –اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ ؑ کو چالیس دن خلوت میں رکھا –اسی طرح حضور نبی اکرم ﷺ نے غارِحرا میں خلوت کو اختیار فرمایا- - أَوَلَمْ يَتَفَكَّرُوا فِي أَنفُسِهِم ترجمہ: کیا انہوں نے اپنے جی میں نہ سوچا؟( سورة الروم، 8) اپنے آپ میں فکر کرتے ہوئے پہلا سوال اپنی تخلیق کے مقصد کے متعلق جاننا ہے۔ فرمانِ باری تعالیٰ ہے، وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ ترجمہ: اور میں نے جنّات اور انسانوں کو صرف اسی لئے پیدا کیا کہ وہ میری بندگی اختیار کریں (سورة الذاريات، 56) حضرت عبداللہ ابن عباس(رض) فرماتے ہیں کہ اس عبادت سے مراد اللہ کی معرفت و پہچان ہے۔ اسی جانب دعوت قرآن کریم میں دی گئی ہے، وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ ترجمہ: اور ہم دل کی رگ سے بھی اس سے زیادہ نزدیک ہیں (سورة ق، 16) حضرت سلطان باھُو فرماتے ہیں، نیڑے وسن دور دسیون ویڑھے ناہیں وڑدے ھُو دور گیاں کجھ حاصل ناہیں شوہ لبھے وچ گھر دے ھُو - حدیثِ قدسی میں فرمان ہے کہ میں زمین اور آسمانوں میں نہیں سماتا لیکن بندہ مومن کے قلب میں سما جاتا ہوں۔صوفیاء فرماتے ہیں کہ ضرورت اس امر کی ہے ہم اپنے آپ میں غور و فکر کریں اور جیسے کنویں کے ذریعے زمین سے پانی حاصل کرتے ہیں اسی طرح اپنے اندر سے مالک حقیقی کے انوار و تجلیات حاصل کریں۔غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی فرماتے ہیں کہ جیسے دودھ میں گھی چھپا ہے اسی طرح انسان میں اللہ تعالیٰ کے انوار و تجلیات پوشیدہ ہیں۔ جیسے دودھ کو جاگ لگا کر ایک خاص طریقہ سے گزار کر گھی حاصل کیا جاتا ہے اسی طرح ہمیں مرشد کامل درکار ہے جو ہمیں ہمارے اندر سے معرفتِ حقیقی تک پہنچائے۔ فرمانِ باری تعالیٰ ہے، فَاسْأَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِن كُنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ ترجمہ: علم والوں سے پوچھو اگر تمہیں علم نہیں (سورة النحل، 43) - صوفیاء فرماتے ہیں کہ اللہ کے ذکر سے اس کی معرف حاصل کرو وگرنہ اس نے وعید سنائی ہے، ترجمہ: اور جس نے میری یاد سے منہ پھیرا تو بیشک اس کے لیے تنگ زندگانی ہے اور ہم اسے قیامت کے دن اندھا اٹھائیں گے،( سورة طه، 124) یعنی ذکر کے منکر کی روح کی روزی تنگ ہو گی اور حتیٰ کہ قیامت کے روز وہ اندھا کھڑا ہو گا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اصل نابینا وہ ہے جو دل کا اندھا ہے(سورة الحج، 46)
64
251
3
421
2,434
🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 retweeted
ایران کے حملہ کے جواب میں پاکستان نے ذمہ دارانہ اور مؤثر جوابی کاروائی کی۔ برادر اسلامی ممالک کے مابین حالیہ کشیدگی سے، نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے پر دور رس منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کو باہمی مسائل بات چیت اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کیلئے مزید آگے بڑھنا چاہئے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو وسیع کرنا چاہئے تاکہ دونوں ممالک میں اتحاد مضبوط ہو اور خطے میں امن قائم ہو۔ @ForeignOfficePk – at Punjab, Pakistan
66
327
8
577
6,117
🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 retweeted
گوجرانوالہ : منی اسٹیڈیم میں منعقدہ سالانہ میلاد مصطفٰے ﷺ و حق باھُو کانفرنس میں شرکت اور خصوصی خطاب موضوع: "حضرت یوسف علیہ السلام کا واقعہ اور ہمارے لیے عارفانہ اسباق" - حضرت آدمؑ سے لے کر حضرت عیسیٰؑ تک انبیاء کی اقوام کا اللہ پاک نے تذکرہ قرآن مجید میں فرمایا جن سے ہمیں ان کی فطرت معلوم ہوتی ہے۔ مفسرین و صوفیاء نے ان قصوں کو نقل فرمایا اور کہا کہ ان سارے واقعات میں ہمارے لیے سبق، عبرت اور نصیحت ہے اور ہم اپنے معاشرے کے مستقبل کے متعلق اندازہ لگا سکتے ہیں۔ پیغامِ الٰہی کو جھٹلانے والی قوم عذاب اور استغفار کرنے والی قوم کامیابی کی مستحق ٹھہرتی ہے۔ - یہ بھی ممکن ہے کہ ایسے واقعات ہمارے اندر رونما ہو رہے ہوں۔ ممکن ہے نفس نے ہمارے لیے آگِ نمرود بھڑکا رکھی ہو۔ علامہ اقبال خیر کو حضرت موسیٰ اور شر کو فرعون کی مثل فرماتے ہیں۔ اسی طرح حضرت امام حسین(رض) اہل حق کی اور یزید باطل کی علامت ہے۔ موسیٰ و فرعون و شبیر و یزید ایں دو قوت از حیات آید پدید جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مقابلہ میں فرعون اور جناب حسین (رض) کے مقابلہ میں یزید آیا ہے اسی طرح ہمیشہ سے اس کشمکش حیات میں یہ دونوں (حق و باطل) قوتیں آپس میں برسرِپیکار رہی ہیں، آج بھی ہیں ۔ - حضرت یوسف علیہ السلام کی زندگی کے واقعہ کے دو پہلو ہیں۔ 1) خواب سے تعبیر تک حضرت یوسفؑ کے خواب سے تعبیر تک کا سفر مشکل تھا۔ اسی طرح ریاست کے خواب سے قیامِ پاکستان تک کا سفر بھی مشکل تھا۔ انسان کو حق پہ مبنی خواب کی تعبیر تک استقامت اختیار کرنی چاہئے۔ 2) موت سے زندگی تک حضرت یوسفؑ کے بھائیوں نے سازش کی کہ ان کو قتل کر دیں۔ سفر کا آغاز قتل کی سازش سے ہوا لیکن اختتام حضرت یوسفؑ کے تخت پر بیٹھنے پہ ہوا۔ آپؑ نے دعا فرمائے رَبِّ قَدْ اٰتَیْتَنِیْ مِنَ الْمُلْكِ (سورة یوسف : 101) "اے میرے رب بیشک تو نے مجھے ایک سلطنت دی" انسان کے اندر کا سفر بھی نفس کی موت سے شروع ہوتا ہے(موتوا قبل أن تموتوا)۔انسان کے اندر روح اور نفس کی جنگ ہے۔ اور نفس امارہ ذکر اللہ سے مرتا ہے۔ جس چیز سے نفس کو لذت ملتی اس سے روح کمزور ہوتی ہے۔ - جب زلیخہ نے حضرت یوسف علیہ السلام کو گناہ کی طرف دعوت دی تو آپ نے دعا کی قَالَ رَبِّ السِّجْنُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا يَدْعُونَنِي إِلَيْهِ (سورة يوسف :33)۔ " یوسف نے عرض کی اے میرے رب! مجھے قید خانہ زیادہ پسند ہے اس کام سے جس کی طرف یہ مجھے بلاتی ہیں" اللہ پاک نے انہیں اپنی نشانی دکھائی اور گناہ سے محفوظ فرما لیا۔ بندہ کوشش کرے تو اللہ پاک اسے معجزے دکھاتا ہے۔ - ہمیں اپنے دم کی حفاظت کرنی ہے اور اسے اللہ کے ذکر میں لگانا ہے۔ صوفیاء فرماتے ہیں کہ انسانی جسم کنویں کی مثل ہے، اس کے اندر قید روح حضرت یوسفؑ کی مثل اور رسی سانس کی مثل ہے۔ سانسوں کو ذکر اللہ میں لگایا جائے تو روح اپنے اصل مقام کی جانب سفر کرتی ہے۔ ذکر اللہ میں سانسوں کو قید کرنے سے انسان اپنے اندر کی دنیا کو آباد کر سکتا ہے اور یہی اصلاحی جماعت کی دعوت ہے۔
63
251
4
428
3,496
🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 retweeted
دستک سالِ نو اور انفرادی و اجتماعی زندگی میں ترجیحات کا تعین سال 2023 ءکا سورج اپنے ساتھ کئی یادیں لے کر غروب ہوچکا ہے اور نئے سال 2024ء کا سورج طلوع ہو گیا ہے- ہر نیا سویرا طلوع ہونے کےبعد اس بات کی۔۔۔ مکمل تحریر کا لنک: mirrat.com/article/3/1399 #MirratulArifeenInternational
4
93
2
129
700
🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 retweeted
ہری پور: اختر نواز خان اسٹیڈیم میں منعقدہ سالانہ میلاد مصطفےٰﷺ و حق باھُو کانفرنس میں خصوصی شرکت اور خطاب خطاب کا موضوع"شانِ سیدنا صدیق اکبر (رض)" گفتگو کے اہم نکات: -حضور آقا پاک ﷺ کی محبت کو سمجھنے کیلئے سیدنا صدیق اکبر(رض) کی سیرت اور آپ کی محبتِ رسولﷺ کو سمجھنا لازم ہے۔ آپ کے متعلق اللہ تعالی نے قرآن پاک میں فرمایا : رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ۚ أُولَٰئِكَ حِزْبُ اللَّهِ ۚ أَلَا إِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْمُفْلِحُونَ( المجادلة - 22)۔ ترجمہ: " اللہ اُن سے راضی ہو گیا ہے اور وہ اللہ سے راضی ہو گئے ہیں، یہی اﷲ (والوں) کی جماعت ہے، یاد رکھو! بیشک اﷲ (والوں) کی جماعت ہی مراد پانے والی ہے۔" ہم سب کیلئے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی، محبتوں، عقیدتوں، نصیحتوں اور اصلاح کا مرکز ہے۔ - دوران ہجرت غار میں سیدنا صدیق اکبر (رض) حضور آقا پاک ﷺ کی حفاظت کے لیے مضطرب تھے۔ قرآن کریم میں ارشا د ہے، ثَانِيَ اثْنَيْنِ إِذْ هُمَا فِي الْغَارِ إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا (التوبہ،40) ترجمہ: "درآنحالیکہ وہ دو (ہجرت کرنے والوں) میں سے دوسرے تھے جبکہ دونوں (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ) غارِ (ثور) میں تھے جب وہ اپنے ساتھی (ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے فرما رہے تھے: غمزدہ نہ ہو بیشک اللہ ہمارے ساتھ ہے" ہم آپ (رض)کی کسی ایک نیکی کا بھی بدلہ نہیں چکا سکتے خاص کر جب نبی کی پہریداری میں غارِ ثور میں رہے تو ان کی ایک سانس اور ایک قدم کا بدلہ بھی نہیں چکا سکتے ۔ مزید یہ کہ سیدنا صدیق اکبر کو صحابیت کا لقب قرآن کریم میں اللہ پاک نے عطا فرمایا ہے۔ - حضرت علی المرتضیٰ(رض) سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ میں قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا نام '' صدیق'' آسمان سے نازل فرمایا ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ ہر نبی کے لئے دو وزیر آسمان والوں میں سے اور دو وزیر زمین والوں میں سے ہوتے ہیں۔ سو آسمان والوں میں سے میرے دو وزیر، جبرائیلؑ و میکائیلؑ ہیں اور زمین والوں میں سے میرے دو وزیر ابوبکر اور عمر رضی اﷲ عنہما ہیں۔ (ترمذی شریف) امام زین العابدین رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے کہ جو حضرت ابوبکر کو صدیق نہیں کہتا اس کی زبان سے کبھی سچ نہیں نکلے گا ۔ صحابہ اہل بیت سے محبت کرتے ہیں اور اہل بیت اصحابہ کرام سے محبت کرتے ہیں۔ حضور کے اہل بیت، صحابہ کرام اور اولیائے کرام کی محبت ہمیں قرآن پاک سکھاتا ہے۔ - سورہ اخلاص کی اسرار خودی میں شرح لکھتے ہوئے علامہ اقبال طور سینا کو نبی اکرمﷺ کے ساتھ تشبیہ دیتے ہیں کہ وہ انوارِ ربانی پیشانی مصطفےٰﷺ سے چمکے اور حضرت ابوبکر صدیق(رض) “کلیمِ اوّل” یعنی ان تجلیات کا سب سے پہلے مشاہدہ کرنے والے تھے۔ - قلب سلیم فیضانِ سیدنا صدیق اکبر(رض) ہے۔ اور قلبِ سلیم ذکرِ الٰہی سے حاصل ہوتا ہے۔ اصلاحی جماعت پاک کا پیغام قلبی ذکرِ الٰہی ہے۔
55
198
3
350
2,508
🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 retweeted
اسلام آباد: جناح کنونشن سینٹر میں منعقدہ سالانہ میلاد مصطفے ﷺ و حق باھُو کانفرنس میں خصوصی شرکت اور خطاب خطاب کا موضوع: "اہل ایمان کی عزت و تکریم اور ہماری ذمہ داریاں" گفتگو کے اہم نکات: - رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ میری امت میں مجھ سے سب سے زیادہ محبت کرنے والے لوگ میرے بعد ہوں گے۔ان میں سے ہر ایک شخص کی تمنا ہو گی کہ کاش! اس کے تمام اہل و مال کے بدلہ میں اس کو میری زیارت نصیب ہو جائے۔ (صحیح مسلم) آج کے دور میں اہل ایمان کو نبی کریم ﷺ سے اِس طرح کا تعلق رکھنا چاہیے۔ - آج ہم پہ کیا ذمہ داری لاگو ہوتی ہے؟قرآن پاک میں آیا ہے۔ قُل لَّا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَىٰ ترجمہ: "تم فرماؤ میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا مگر قرابت کی محبت۔" قرآن پر ایمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آل سے محبت کا تقاضا کرتا ہے۔ - ہمیں معاشرے میں دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں اگر ہم نبی اکرمﷺ کی پیروی چاہتے ہیں۔ معاشرے میں محبت و ہم آہنگی اور گالم گلوچ سے بچنا وقت کی ضرورت ہے۔ سیاسی اختلافات کے باوجود، ہمیں دوسروں کی عزت، غیرت، وقار کا تحفظ کرنا ہے۔ - رسول اللہﷺنے فرمایا کہ اگر کسی پہ لعنت کی جائے اور وہ اس کا اہل نہ ہو تو لعنت اس کے بھیجنے والے لوٹ آتی ہے ۔ اس لیے ہمیں کسی پر بھی لعنت بھیجتے وقت بہت محتاط رہنا چاہیے۔ ہم سب کو اپنے آپ سے وعدہ کرنا چاہیے کہ دوسروں مومنین پہ لعنت، الزام، گالی، تہمت اور ان کی بے عزتی سے بچیں گے اور ہر مومن کی عزت کو اپنی عزت سمجھ کر اس کا تحفظ کریں گے۔ کسی کی چار دیواری کا تقدس نہ پامال کریں گے نہ پامال ہونے والے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ - آج مسلمان اپنے اندرونی انتشار کے باعث کمزور ہیں۔ہم مسئلہ فلسطین پر آواز اٹھانے سے قاصر ہیں۔ عالمی رہنما بھی عالمی طاقتوں کے دوہرے معیارات کی بات کر رہے ہیں لیکن مسلم دنیا مضبوط اور موثر آواز اٹھانے سے قاصر ہے۔ یہ ہماری اندرونی کمزوریوں کی وجہ سے ہے۔ مسجد اقصیٰ کے ساتھ ہمارے تعلق کی بنیاد قرآن کریم میں ہے جو غیر متزلزل اور دائم ہے۔ - فرقہ واریت سے بچنے کے لیے ہمیں قلبی ذکر کے ذریعے روحانیت کو بیدار کرنا ہوگا۔ یہ اصلاحی جماعت کا پیغام ہے اور یہی ہمارے تمام مسائل کا حل ہے۔
53
227
5
395
2,277
🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 retweeted
Gujranwala Meelad e Mustafa SAW & Haq Bahoo conference. @H_SultanBahoo – at Gujranwala, Pakistan
61
281
7
554
4,526
🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 retweeted
Sheikhupura Meelad e Mustafa SAW & Haq Bahoo conference. – at Punjab, Pakistan
49
248
6
531
4,283
🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 retweeted
’’سیّدی رسول اللہ (ﷺ )نےارشاد فرمایا :’’ اگر تم اللہ تعالیٰ پر اس طرح بھروسہ کرتے جیسا بھروسہ کرنے کا حق ہے، تو تمہیں اس طرح رزق دیا جاتا جس طرح پرندوں کو رزق دیا جاتا ہے- وہ صبح کو بھوکے نکلتے ہیں اور شام کو پیٹ بھر کر واپس آتے ہیں‘‘- (سُنَنُ التِّرْمذي)
12
99
2
157
874
🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 retweeted
خوشاب: دارالعلوم غوثیہ عزیزیہ انوار حق باھُو (6 چک) میں منعقدہ سالانہ میلادِ مصطفےٰ (ﷺ) و حق باھُو کانفرنس میں شرکت اور خصوصی خطاب “انبیائے کرام کے قصے حکمت اور نصیحت کے خزانے" گفتگو کے اہم نکات: - انبیائے کرام کا ادب ایمان کا ذریعہ ہے۔ قرآن کریم میں ارشاد ہے(الاعراف:115) قَالُوا يَا مُوسَىٰ إِمَّا أَن تُلْقِيَ وَإِمَّا أَن نَّكُونَ نَحْنُ الْمُلْقِينَ ترجمہ: "ان جادوگروں نے کہا: اے موسٰی! یا تو (اپنی چیز) آپ ڈال دیں یا ہم ہی (پہلے) ڈالنے والے ہوجائیں، " امام قرطبیؒ فرماتے ہیں کہ فرعون کے دربار میں جادوگروں نے حضرت موسیٰؑ کا ادب کرتے ہوئے آپ سے یہ عرض کی تھی اور اس ادب کی بدولت اللہ تعالیٰ نے ان جادوگروں کو نورِ ایمان کی دولت سے نوازا۔ - حضرت سلیمانؑ نے اپنے قاصد ہُد ہُد کے ہاتھ ملکہ بلقیس کی جانب پیغام بھیجا۔ جب اُس گمراہ قوم کی جانب پیغام گیا اور ملکہ نے اپنے دربار میں کہا (النمل:29) قَالَتْ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ إِنِّي أُلْقِيَ إِلَيَّ كِتَابٌ كَرِيمٌ ترجمہ: (ملکہ نے) کہا: اے سردارو! میری طرف ایک نامۂ بزرگ ڈالا گیا ہے۔ خط کی وقعت پہلے بیان کی کہ معزز خط آیا ہے۔ خط میں بادشاہت اور اپنا مذہب چھوڑ کر پیغامِ حق کی جانب بلایا گیا تھا جو بظاہر ان کیلئے موافق نہ تھا لیکن ملکہ نے حضرت سلیمانؑ کی نبوت کی تعظیم اور ادب میں خط کو معزز کہا۔ حضرت سلیمانؑ کا ادب اختیار کرنے کی بدولت اللہ تعالیٰ نے ملکہ کو نورِ ایمان سے نواز دیا۔ - اللہ تعالیٰ نے حکم فرمایا کہ نبی کریم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں حاضری کے وقت آوازوں کو پست کر لیا کرو کیونکہ وجود میں ادبِ مصطفےٰﷺ ایمان کا ذریعہ ہے۔ حضرت سلطان باھُوؒ فرماتے ہیں تسبی پھری تے دل نہیں پھریا کی لیناں تسبی پھڑ کے ھُو علم پڑھیا تے ادب نہ سکھیا کی لیناں علم نوں پڑھ کے ھُو - حضرت سلیمانؑ نے اپنی نبوت کے اظہار کیلئے ملکہ کا تخت منگوایا جو آپ کے امتی نے پل بھر میں حاضر کیا(النمل:40)۔ ادبِ پیغمبر کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ان کے امتی میں بھی اتنی طاقت پیدا ہو گئی تھی ۔ امام عمر النسفیؒ فرماتے ہیں کہ ولی کی کرامت دراصل اطاعتِ پیغمبر کا نتیجہ اور نبی کا معجزہ ہوتی ہے۔ - انسان اپنی سلطنتِ جسم پہ با اختیار بادشاہ ہے۔ کامیاب وہ ہوتا ہے جو اس سلطنت کو سنبھال کے چلاتا ہے اور اس پہ حکمرانی کرتا ہے ۔ حضرت علی (رض) کا ایک لقب ابو تراب تھا کہ انہوں نے اپنے جسم کی سلطنت کو فتح کر کے اس پہ حکمرانی قائم کی اور اللہ تعالیٰ کے فرمان کے مطابق مسخر کیا۔ حضرت سلیمان ؑ نے ملکہ کی جانب سے تحائف لانے والوں سے فرمایا (النمل:37) ارْجِعْ إِلَيْهِمْ فَلَنَأْتِيَنَّهُم بِجُنُودٍ لَّا قِبَلَ لَهُم بِهَا وَلَنُخْرِجَنَّهُم مِّنْهَا أَذِلَّةً وَهُمْ صَاغِرُونَ ترجمہ: "تو ان کے پاس (تحفہ سمیت) واپس پلٹ جا سو ہم ان پر ایسے لشکروں کے ساتھ (حملہ کرنے) آئیں گے جن سے انہیں مقابلہ (کی طاقت) نہیں ہوگی اور ہم انہیں وہاں سے بے عزت کر کے اس حال میں نکالیں گے کہ وہ (قیدی بن کر) رسوا ہوں گے" صوفیاء کے نکتہ نظر سے انسان کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے خط قرآن مجید ہے۔ اللہ کے فرمان سے روگردانی کرنے والا رسوا ہوتا ہے۔ - مولانا رومی فرماتے ہیں کہ کوئی حکمران کسی قلعہ پہ قبضہ کرنے کیلئے پہلے اس پہ حملہ کر کے دشمن کو نکالتا ہے۔ پھر فتح کر کے اپنی مرضی سے تعمیر کرتا ہے۔ انسان کی سلطنت کا قلعہ بھی سختیوں اور امتحانات سے گزرتا ہے اور استقامت اختیار کرنے پہ اللہ تعالیٰ کے احکامات کے لشکر کے سامنے فتح ہوتا ہے(موتوا قبل أن تموتوا/مرنے سے پہلے مر جاؤ) جس سے اس وجود پہ اللہ کا حکم نافذ ہوتا ہے اور پھر ایسے تعمیر ہوتا ہے جیسے اللہ رب العزت اس سلطنت کو تعمیر فرماتا ہے۔ - حضرت اسرافیلؑ روزِ قیامت صور پھونکیں گے جو اللہ کی مرضی سے ہو گا۔ اس صور سے مردے اٹھ کھڑے ہوں گے اور اپنے مولا کی جانب دوڑ پڑیں گے۔مولانا رومیؒ فرماتے ہیں کہ مرشدِ کامل کی تلقین نفسِ امارہ کیلئے قیامت ہے۔ اس کی تلقین اذنِِ الٰہی سے ہوتی ہے۔ جب وہ توجہ کرتا ہے تو مردہ دل زندہ ہو جاتا ہے اور ایسا دل اپنے مولا کی جانب راغب ہو جاتا ہے۔ مرشد کامل اللہ کے ذکر سےزندہ کرتا ہے۔ قرآن کریم میں ارشاد ہے (الرعد:28) أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ ترجمہ:" جان لو کہ اﷲ ہی کے ذکر سے دلوں کو اطمینان نصیب ہوتا ہے" اصلاحی جماعت ذکر اللہ کی دعوت دیتی ہے ۔
34
204
9
370
3,799
🇵🇰محمد شفیق احمد 🇵🇰 retweeted
وَ ہُوَ الَّذِیۡ یَقۡبَلُ التَّوۡبَۃَ عَنۡ عِبَادِہٖ وَ یَعۡفُوۡا عَنِ السَّیِّاٰتِ وَ یَعۡلَمُ مَا تَفۡعَلُوۡنَ ﴿ۙ۲۵﴾ اور وہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا اور گناہوں سے درگزر فرماتا ہے اور جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو ، سورۃ الشوریٰ #islamtaleematequran
4
32
2
52
316