Muhammed Shakeel Ahmad (@shakeel7422) header
Muhammed Shakeel Ahmad (@shakeel7422) profile picture

Muslim, Paki 🇵🇰, Sufism Promoter..!

Joined April 2019
Photo by Muhammed Shakeel Ahmad (@shakeel7422)Photo by Muhammed Shakeel Ahmad (@shakeel7422)Photo by Muhammed Shakeel Ahmad (@shakeel7422)Photo by Muhammed Shakeel Ahmad (@shakeel7422)Photo by Muhammed Shakeel Ahmad (@shakeel7422)Photo by Muhammed Shakeel Ahmad (@shakeel7422)Photo by Muhammed Shakeel Ahmad (@shakeel7422)Photo by Muhammed Shakeel Ahmad (@shakeel7422)Photo by Muhammed Shakeel Ahmad (@shakeel7422)Photo by Muhammed Shakeel Ahmad (@shakeel7422)
Muhammed Shakeel Ahmad retweeted
Reel: 12 Noman Saranjam Khan || Racing Isn’t Just Speed, It’s a Principle || Sultan Podcast . . . #foryou #nomansaranjamkhan #trendingréels #sultanpodcast #sultan #podcast #rally #offroad #cars #foryoupage #desert #HorsePowerMagazine #sports #champion #sportspodcast #teamsultan
1
9
13
198
مرنے سے پہلے مرنے کا مطلب یہ ہے کہ انسان اپنی انا، خواہش، ضد اور نفسِ امّارہ کو ختم کر دے- جب تک یہ زندہ رہتے ہیں، دل میں نہ پاکی ٹھہرتی ہے نہ ایمان نہ اطمینان- ماہنامہ مرأۃ العارفین انٹرنیشنل لاھور، مارچ 2026، صفحہ نمبر 36 mirrat.com/article/2/1737 #Mirratularifeeninternational
1
30
57
850
خود به چشمِ باطن به بین ای صاحبِ نظر اے صاحبِ نظر تُو خود چشمِ باطن سے دیکھ لے۔ مجالسةُ النبی خورد، ص 42، 43 از حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللّٰہ علیہ #RumiBahooIqbal #MajalisatAnNabiKhurd #CongregationsOfProphet facebook.com/RumiBahooIqbal/
2
21
39
453
Muhammed Shakeel Ahmad retweeted
تصوف دل سے ماسویٰ اللہ کا زنگ اُتارنے کی راہ ہے۔ عقل ِ بیدار، ص : 23، حضرت سلطان باھو صاحب (رحمتہ اللّٰہ تعالیٰ علیہ) alfaqr.net sultanbahoo.net #SayingsOfSultanBahoo #SultanBahoo #SultanBahooBooks #islamicbooks #islamicpost
1
27
51
488
His Excellency Sahibzada Sultan Ahmed Ali Sb’s (Secretary General, Islahee Jamaat & Aalmi Tanzeem-ul-Arifeen) discussion about knowledge of Exalted Prophet Muhammad SAWW. #Quran #fyp #foryoupage #Sargodha #sultanbahoo
3
49
100
829
Muhammed Shakeel Ahmad retweeted
The Births of the Prophets and Allah’s Divine Greetings ولادتِ انبیاء اور سلامِ خداوندی [Explained By: His Excellency Sahibzada Sultan Ahmed Ali Sb (Sec Gen Islahee Jamaat and Aalmi Tanzeem ul Arifeen) ]. sultanbahoo.net/ alfaqr.net/ #Milad #Quran
4
48
1
83
593
Muhammed Shakeel Ahmad retweeted
Honoured and pleased to share remarks at the International Scientific-Practical Conference dedicated to the prominent Azerbaijani Sufi and thinker, Sheikh Seyid Yahya Bakuvi Shirvani, in Baku, Azerbaijan 🇦🇿. The conference was organised by the Caucasus Muslims Board. @AzEmbPak – at Azerbaijan
23
122
6
209
2,358
آپ (ﷺ) کی بعثت کا مقصد انسانیت کو توحید کی طرف بلانا، اخلاق و کردار کو سنوارنا اور دنیا کو رحمت سے آشنا کرنا تھا- جیسا کہ قرآن کریم میں ہے: ’’اور ہم نے آپ کو نہیں بھیجا مگر تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر۔‘‘ ماہنامہ مراۃ العارفین انٹرنیشنل جنوری 2026 mirrat.com/article/1/1719
3
36
65
919
Muhammed Shakeel Ahmad retweeted
"You have to deal with the base-self that has qualities of an infidel; capture it for it is a rare prey." تجھے کافر نفس سے واسطہ آن پڑا ہے ،اُسے اپنے دام میں گرفتار کر لے کہ یہ ایک نادر شکار ہے - نورالہدیٰ، ص : 107 alfaqr.net sultanbahoo.net
1
25
51
570
Muhammed Shakeel Ahmad retweeted
Iblis’s Arrogance: How Pride Became a Veil to Guidance ابلیس کا تکبر اور حجابِ ہدایت [Explained By: His Excellency Sahibzada Sultan Ahmed Ali Sb (Sec Gen Islahee Jamaat and Aalmi Tanzeem ul Arifeen) ]. sultanbahoo.net/ alfaqr.net/
7
57
1
92
849
توبہ و استغفار ہر حال میں عبد (بندہ) کی دو لازمی صفات ہیں اور یہ دونوں ابوالبشر حضرت آدم علیہ السلام کی مقدس میراث ہیں۔ فتوح الغیب، ص 27 سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ #ShaikhAbdulQadirGilani #FatuhAlGaib #RevelationOfTheUnseen
3
48
1
76
736
Muhammed Shakeel Ahmad retweeted
حضور اکرمﷺ کی سیرت، اوصاف، اخلاق، رحمت، کمالات اور آپؐ کی عظمت کا احاطہ کسی فرد، کسی زبان اور کسی بیان کے بس کی بات نہیں- جو کچھ کہا جائے اور لکھا جائے وہ حقیقت کے مقابلے میں نہایت کم ہےاور آپؐ کی شانِ اقدس کے سمندر سے ایک قطرے کی حیثیت رکھتا ہے- اسی لیے اہلِ محبت اور اہلِ معرفت جب حضور نبی اکرم (ﷺ)کا ذکر کرتے ہیں تو ان پر سب سے نمایاں کیفیت عجز کی طاری ہوتی ہے، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ مدح کے تمام چراغ مل کر بھی اُس آفتابِ رسالت کی کامل روشنی کو بیان نہیں کر سکتے- مکمل مضمون: غلامانہ ذہنیت سے نجات سیرت النبی(ﷺ) کی روشنی میں، مرآۃ العارفین انٹرنیشنل، اگست 2026
20
133
5
217
2,298
Muhammed Shakeel Ahmad retweeted
آپس میں جُڑنا دین پر چلنا ہے اور معاف کرنا دین کو زندہ کرنا ہے- اللہ تعالیٰ معاشرت کو اس انداز میں پسند کرتا ہے کہ معاشرت میں لوگ ٹوٹے ہوئے نہ ہوں بلکہ جڑے ہوئے ہوں- لوگ اناؤں کی تسکین کرنے کی بجائے ایک دوسرے کو معاف کرنے والے ہوں، اپنا انتقام خود لینے کی بجائے پروردگار پر چھوڑنے والے ہوں، اگر دو مسلمان جھگڑ پڑیں تو اللہ اور اس کے رسول (ﷺ) کے نام پر انہیں آخرت کی یاد دلا کر اُن کو صلح پر مائل اور تصفیہ پر قائل کرنے والے ہوں- مکمل مضمون: اِسلامی مُعاشرت کے دوسنہری اصول، ماہنامہ مرآۃ العارفین انٹرنیشنل، ستمبر 2020
23
143
5
230
2,478
Muhammed Shakeel Ahmad retweeted
اللہ تعالیٰ کی ایک صفت ستّار العیوب (عیبوں کو چھپانے والا) ہے- وہ اپنے بندوں کے عیبوں کو ڈھانپتا ہے، ان کی کمزوریوں کو ظاہر نہیں ہونے دیتا، حالانکہ وہ ہر عیب کو جانتا ہے، ہر نقص سے واقف ہے- جب ایک انسان اپنے آپ کو اس صفتِ الٰہی کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے، تو اس کے لیے یہ لازم ہو جاتا ہے کہ وہ بھی دوسروں کے عیبوں پر پردہ ڈالے- کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی انسان خامیوں سے خالی نہیں- ہر فرد کے اندر کوئی نہ کوئی کمزوری، کوئی نہ کوئی نقص ضرور موجود ہے،چاہے وہ اسے تسلیم (Confess) کرے یا نہ کرے- مکمل خطاب: گوجرانوالہ میڈیکل کالج، 6 جون 2024ء
25
121
5
192
2,695
Muhammed Shakeel Ahmad retweeted
اہل راز، صوفیاء، نرم دل والے دردمند لوگ مسافر کو خدائی مہمان کہتے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک اپنے مہمان سے بڑھ کر مسافر کی خدمت کرنا زیادہ اجر کاعمل ہے- کیونکہ وہ خدا کے توکل پر سفر کر رہا ہوتا ہے اور خدائی مہمان بن کر زمین کے اوپر چل رہا ہوتا ہے- شیخ سعدیؒ فرماتے ہیں کہ: بزرگاں مسافر به جان پرورند که نام نکوئے به عالم برند اللہ تعالیٰ جن لوگوں کو بزرگی و عظمت عطا کرتا ہے وہ اپنے قریب سے گزرنے والے مسافر پہ اپنی جان بھی نثار کر دیتے ہیں اور اس خدمت کے باعث اللہ عزوجل ان کو اپنی اس زمین میں نیک نامی عطا فرماتا ہے- مکمل مضمون: مسافر کے حقوق، مرآۃ العارفین انٹرنیشنل، جنوری 2021
26
147
6
213
2,872
Muhammed Shakeel Ahmad retweeted
اُچھالی شریف (خوشاب) میں منعقدہ فکری نشست "سید الشہداء امام حسین (رض) و ذکرِ اہل بیت" سے خصوصی خطاب: گفتگو کے اہم نکات: -اہلِ بیت سے محبت کا حکم قرآن کریم نے دیا ہے: "بس اللہ یہی چاہتا ہے کہ اے (رسول ﷺکے) اہلِ بیت! تم سے ہر قسم کے گناہ کا میل (اور شک و نقص کی گرد تک) دُور کر دے اور تمہیں (کامل) طہارت سے نواز کر بالکل پاک صاف کر دے" (احزاب:33) ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ صبح کو نکلے اور ﷺ ایک چادر اوڑھے ہوئے تھے -اتنے میں سیدنا حسن(رض) آئے تو آپ ﷺ نے ان کو اس چادر کے اندر کر لیا۔ پھر سیدنا حسین(رض) آئے تو ان کو بھی اس میں داخل کر لیا۔ پھر سیدہ فاطمۃ الزہراء(رض) آئیں تو ان کو بھی انہی کے ساتھ شامل کر لیا پھر سیدنا علی (رض) آئے تو ان کو بھی شامل کر کے سورۃ احزاب کی یہ آیت تلاوت فرمائی۔(صحيح مسلم،كتاب فضائل الصحابة) - ارشاد باری تعالیٰ ہے: "آپ ﷺ فرمائیے کہ میں اس (تبلیغ رسالت) پر تم سے کوئی اجرت طلب نہیں کرتا سوائے قرابت (اہلِ بیت) کی محبت کے"(الشوریٰ:23) قرابت داروں کے متعلق اصحابہ کرام نے دریافت کیا کہ ان میں کون شامل ہیں تو آقا کریم (ﷺ) نے فرمایا کہ ان میں حضرت علی، حضرت فاطمہ اور ان کے دو بیٹے(حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین (رض)) ہیں ۔ (العجم الکبیر طبرانی) -حدیث : "میں تم میں ایسی چیز چھوڑنے والا ہوں کہ اگر تم اسے پکڑے رہو گے تو ہرگز گمراہ نہ ہو گے: ان میں سے ایک اللہ کی کتاب ہے گویا اور دوسری میری" عترت" یعنی میرے اہل بیت ہیں –" (سنن الترمذی) - سیدنا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ میری امت کی تباہی قریش کے لونڈوں کے ہاتھ سے ہو گی۔ (صحيح البخاري،كتاب الفتن) حضرت ابوہریرہ یہ دعا مانگا کرتے تھے کہ اے اللہ مجھے ساٹھ ہجری نہ دکھانا ۔ یہی وہ سال تھا جب یزید تخت نشین ہوا ۔ رسول اللہ ﷺ نے جو پیشین گوئی فرمائی تھی کہ میری امُت قریش کے لونڈوں کے ہاتھوں تباہ ہوگی اس سے یزید کے دورِ حکومت کی طرف اشارہ تھا- -سیدنا حضرت امام حسین رض نے یومِ عاشور کی صبح یزیدی لشکر کو مخاطب ہوکر فرمایا: اے لوگو!میرے حسب و نسب پہ غور کرو اور دیکھو تو صحیح میں کون ہو؟ اپنی طرف غور کرو کہ تم کس کے ساتھ کیا کررہے ہو، اپنے پر ملامت کرو-غور کرو آیا تمہارے لیے میرا قتل کرنا میری عزت کا خیال نہ کرنا جائز ہے تم پر؟ جے کجھ ملاحظہ سرور(ﷺ) دا کردے تاں خیمے تمبو کیوں سڑدے ھو ُ پر صادق دین تنہاں دے باھو ُؒ جو سر قربانی کردے ھو ُ (ابیاتِ باھوؒ) -اہلِ ایمان کو کربلا اور سیدنا حضرت امام حسین (رض) کی ذاتِ گرامی سے متعلق کبھی بھی تشکیک کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔قرآن کریم کی رُو سے حضور اکرمﷺ کی آل اولاد سے محبت ہم پر فرض اور قرض ہے ۔
22
139
6
208
2,850
Muhammed Shakeel Ahmad retweeted
آج کے دور میں تعلیم عام ہے لیکن تربیت ڈھونڈے سے بھی نہیں ملتی- بدقسمتی سے اچھی تعلیم تھوڑی مہنگی ملتی ہے لیکن پھر بھی مل جاتی ہے، میسر ہے- لیکن تربیت مہنگی بھی نہیں مل رہی، بالکل ہی ناپید و نایاب ہوتی جا رہی ہے - صوفیاء اور بزرگانِ دین کا طریق ہمیشہ تربیت رہا ہے- کیونکہ جب تربیت نہیں ہوتی تو خرابیاں جنم لیتی ہیں، معاشرے میں نفرت، تعصب اور دشمنی کے جذبات فروغ پاتے ہیں- مکمل مضمون: اِسلامی مُعاشرت کے دوسنہری اصول، ماہنامہ مرآۃ العارفین انٹرنیشنل، ستمبر 2020
37
166
10
256
3,684
Muhammed Shakeel Ahmad retweeted
1The Prophet Muhammad ﷺ's Prophecy & the Conquest of Constantinople | Sultan Mehmed the Conqueror پیشگوئی رسول ﷺ اور فتحِ قسطنطنیہ (سلطان محمد فاتح) [Explained By: His Excellency Sahibzada Sultan Ahmed Ali Sb (Sec Gen Islahee Jamaat and Aalmi Tanzeem ul Arifeen) ]. #sultan
4
54
3
95
912
Muhammed Shakeel Ahmad retweeted
Alhamdu lillah Sahibzada Sultan Vice President International Tent Pegging Federation 🇵🇰
72
366
63
519
2,601