Team JUI Swat retweeted
ساتھی نوٹ کریں کہ صرف یہی میرا ٹویٹر اکاونٹ ہے باقی جعلی ہیں - آج جو کچھ ہوا چادر اور چاردیواری کو پامال کیا گیا وہ شرمناک ہے۔حوا اور اسکی بیٹیوں کی عزت احترام کے بغیر سماج بے حثیت اور بے حقیقت ہے
Team JUI Swat retweeted
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پیپلزپارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا ٹیلیفونک رابطہ۔
ٹیلیفونک گفتگو میں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی۔
مولانا فضل الرحمن نے انہیں اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ سیل کرنے کے معاملے سے تفصیلی آگاہ کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ان کے صاحبزادے کو گرفتار کیا گیا جبکہ گھر کی خواتین کو زبردستی باہر نکال کر ہراساں کیا گیا۔
چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے جے یو آئی سربراہ کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے رہائش گاہ کو سیل کرنے اور اہل خانہ کو ہراساں کرنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
مولانا فضل الرحمان نے رابطہ کرنے اور یکجہتی کے اظہار پر چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
Team JUI Swat retweeted
اہم اعلان — آفیشل اکاؤنٹ کی تصدیق
تمام احباب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ صاحب کا اصل اور آفیشل ایکس اکاؤنٹ صرف @kamranmurtaza56 ہے۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ ان کے بیانات، سرکاری و سیاسی سرگرمیوں اور دیگر اہم معلومات کے لیے صرف اسی مستند اکاؤنٹ کو فالو کریں۔
ان کے نام سے چلائے جانے والے دیگر تمام اکاؤنٹس جعلی اور غیر سرکاری ہیں، جن کا ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ صاحب سے کوئی تعلق نہیں۔
لہٰذا عوام الناس بلخصوص میڈیا سے اپیل ہے کہ جعلی اکاؤنٹس سے محتاط رہیں، ان کی معلومات یا بیانات کو مستند تصور نہ کریں اور گمراہ کن اطلاعات پھیلانے سے گریز کریں۔
شکریہ۔
Team JUI Swat retweeted
🚨 بریکنگ نیوز | ملتان موٹر وے
اطلاعات کے مطابق ملتان کے قریب موٹر وے پر مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے قافلے کو روک لیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے ہمراہ موجود حافظ نصیر آرار سمیت 20 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
تشویش ناک بات یہ ہے کہ تاحال مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے حوالے سے کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آئی۔ ان کی موجودہ موجودگی اور خیریت کے بارے میں بھی صورتحال واضح نہیں ہو سکی۔
متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر صورتحال واضح کی جائے اور مولانا فضل الرحمٰن صاحب سمیت تمام افراد کی خیریت اور موجودگی کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔
Team JUI Swat retweeted
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کو گرفتار کرلیا گیا ۔ترجمان جے یو آئی
انتظامیہ نے اہل خانہ کوگھر سے نکال کر اسے سیل کردیا ہے ،اہل خانہ روانہ ہوگئے ۔اسلم غوری
ظلم و جبر میں میاں شہباز شریف حکومت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔ترجمان جےیوآئی
کارکن اشتعال میں نہ آئیں ،صبر وتحمل سے جبر کا مقابلہ کرینگے ۔قائد جمعیت کی کارکنوں کو ہدایت
کارکن پارٹی قیادت کی ہدایات کا انتظار کریں۔ ترجمان جےیوآئی
Team JUI Swat retweeted
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کا گھیراؤ، خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنا حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ ترجمان جے یو آئی
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان لاہور میں نظر بند ہیں، جبکہ اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ کا پولیس کی جانب سے گھیراؤ اور گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں۔ اسلم غوری
ظلم کی انتہاء یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے اہل خانہ کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ آدھے گھنٹے میں گھر خالی کردیں ۔اسلم غوری
جے یو آئی نے غیر ملکی مہمانوں کی آمد کے احترام میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں احتجاج مؤخر کیا، مگر حکومت نے اس تحمل کا جواب اشتعال انگیزی سے دیا۔ اسلم غوری
ہم امن چاہتے ہیں، حکومت تصادم پر کیوں تُلی ہوئی ہے؟ حکمران کس کے اشارے پر حالات خراب کر رہے ہیں؟
حکومت فوری طور پر رہائش گاہ کا گھیراؤ ختم کرے اور خواتین و بچوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرے۔ بصورتِ دیگر تمام تر حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
ظلم کی بھی حد ہوتی ہے، اتنا ہی ظلم کریں جتنا کل خود برداشت کر سکیں!
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
معاون کنوینئر نوجوان فورم خیبر پختونخوا اور جنرل سیکرٹری ٹیم جے یو آئی سوات کے جناب ڈاکٹر شیر خان صاحب قائد جمعیت کے حکم
قائدہ اشارہ کو بیائے تماشہ کوہ
پر جیل گئے اور رہائی کے بعد جس قوتِ ایمانی، حوصلے اور جوش و جذبے کے ساتھ اپنے احساسات کا اظہار کر رہے ہیں۔
آپ ہمیں جیلوں سے ڈراتے ہیں؟
جمعیت علماء اسلام کی تاریخ گواہ ہے کہ گرفتاریوں اور قید و بند کی صعوبتوں سے اس کے کارکنوں کا عزم کمزور نہیں ہوتا۔
بلکہ ان کے حوصلے، استقامت اور وابستگی کو مزید تقویت ملتی ہے۔
جیلیں اور گرفتاریاں کسی نظریے کو قید نہیں کرسکتیں۔
جمعیت کا کارکن اپنے قائد کے حکم پر ہر آزمائش کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہتا ہے۔
گرفتاریاں ہمارے حوصلے نہیں توڑتیں بلکہ ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
#ہم_ڈرتےنہیں_زندانوں_سے
#ہتھکڑی_ہمارا_زیور
#بزدل_نااہل_حکمران
#جینامرنا_مولاناکےسنگ
#جبر_پہ_بھاری_صبر
سرپرست ٹیم جے یو آئی سوات جناب ڈاکٹر ہلال دانش @DanishJui صاحب نے گرفتاری سے رہائی تک پیش آنے والے تمام واقعات جس انداز میں بیان کیے وہ قابلِ توجہ ہیں۔
خصوصاً جن پولیس اہلکاروں نے انہیں گرفتار کیا۔
ڈاکٹر صاحب نے ان کے رویے اور کردار کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ وردی پہننے والے یہ اہلکار بھی اسی ملک اور اسی دھرتی کے بیٹے ہیں۔
ڈاکٹر صاحب کا یہ طرزِ عمل باقی پولیس اہلکاروں کے لیے بھی ایک بڑا سبق ہے کہ اختلافِ رائے اور سرکاری ذمہ داری اپنی جگہ لیکن انسانیت، اخلاق اور اپنے ہی لوگوں کے ساتھ حسن سلوک ہمیشہ مقدم رہنا چاہیے۔
پولیس کی وردی عوام کی خدمت اور تحفظ کی علامت ہے اسے عوام کے خلاف نہیں بلکہ عوام کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔
#ہم_ڈرتےنہیں_زندانوں_سے
#ہتھکڑی_ہمارا_زیور
#بزدل_نااہل_حکمران
#جینامرنا_مولاناکےسنگ
#جبر_پہ_بھاری_صبر
الحمد ابھی دونوں رہا ہوگئے اور کارکنوں نے بہترین استقبال بھی کیا
#ہم_ڈرتےنہیں_زندانوں_سے
#ہتھکڑی_ہمارا_زیور
#بزدل_نااہل_حکمران
#جینامرنا_مولاناکےسنگ
#جبر_پہ_بھاری_صبر
#teamJUIswat
سرپرست ٹیم جے یو آئی سوات ڈاکٹر ہلال دانش @DanishJui اور ڈاکٹر شیر خان معاون کنوینر جمعیت نواجونان فورم خیبرپختونخوا کو پولیس نے گرفتا کرلیا۔
#مولانا_کاپرامن_احتجاج
Team JUI Swat retweeted
کوہاٹ:قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کی کال پر غیرقانونی نظر بندی اور جبری گرفتاریوں کے خلاف دوسرے روز بھی ضلع کوہاٹ سمیت ملک بھر احتجاجی مظاہرے
Team JUI Swat retweeted
کراچی () جمعیت علماء اسلام سندھ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حمداللہ، مولانا محمد غیاث اور دیگر مرکزی، صوبائی و ضلعی قائدین نے ملک میں جمہوری آزادیوں پر قدغن، سیاسی قیادت و کارکنان کی گرفتاریوں، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف منفی مہم اور چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مقررین نے موجودہ سیاسی صورت حال کو سول مارشل لاء قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی اختلاف کو دبانے اور جمہوری آوازوں کو خاموش کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن ایک اہم سیاسی و دینی جماعت کے سربراہ ہیں، ان سے اختلاف کا جواب سیاسی دلیل سے دیا جائے، گرفتاریوں، دباؤ اور کردار کشی سے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ چادر و چار دیواری کا تقدس ہر شہری کا بنیادی حق ہے، ریاستی ادارے آئین و قانون کی حدود میں رہ کر فرائض انجام دیں۔ جمعیت علماء اسلام ایک منظم اور نظریاتی جماعت ہے، جس کی آئینی و جمہوری جدوجہد کو گرفتاریوں اور دباؤ کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا۔
مقررین نے مطالبہ کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن، جماعتی ذمہ داران اور کارکنان کے خلاف غیر قانونی کارروائیوں کا فوری نوٹس لیا جائے، گرفتار افراد کو انصاف فراہم کیا جائے اور قائد جمعیت کے خلاف کردار کشی کی مہم بند کرائی جائے۔ انہوں نے گھر کے تقدس کی پامالی کے واقعات کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کا بھی مطالبہ کیا۔
رہنماؤں نے واضح کیا کہ جمعیت علماء اسلام آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، جمہوری آزادیوں اور اپنے قائد و کارکنان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر آئینی و جمہوری فورم پر جدوجہد جاری رکھے گی۔
Team JUI Swat retweeted
جنرل سیکرٹری جےیوآئی سندھ علامہ راشد محمود سومرو کا وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل
Team JUI Swat retweeted
بدین:قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کی کال پر غیرقانونی نظر بندی اور جبری گرفتاریوں کے خلاف دوسرے روز بھی ضلع بدین سمیت ملک بھر احتجاجی مظاہرے
Team JUI Swat retweeted
جامشورو :قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کی کال پر غیرقانونی نظر بندی اور جبری گرفتاریوں کے خلاف دوسرے روز بھی ضلع جامشورو سمیت ملک بھر احتجاجی مظاہرے
Team JUI Swat retweeted
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان بارے عطاء تارڑ کا بیان حقائق سے توجہ ہٹانے کی بھونڈی حرکت ہے ۔ ترجمان جےیوآئی
نواز شریف اور شہباز شریف بتائیں کہ عطاء تارڑ کیا آپ کی زبان بول رہے ہیں ؟ ترجمان جے یو آئی
عطاء تارڑ دوسروں کی حب الوطنی پر انگلی اٹھانے سے پہلے میاں نواز شریف کے متنازع بیانات کا جواب دیں۔ اسلم غوری
ممبئی حملوں کے معاملے پر نواز شریف نے پاکستان کے خلاف جو بیان دیا، عطاء تارڑ بتائیں وہ کس کے مؤقف کی ترجمانی تھی؟ ترجمان جےیوآئی
مسلم لیگ اپوزیشن میں اداروں پر تنقید اور حکومت میں ان کے پیچھے چھپتی ہے۔ اسلم غوری
دوسروں سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ مانگنے والے پہلے اپنی قیادت کی سیاسی تاریخ کا حساب دیں۔ ترجمان جےیوآئی
مولانا فضل الرحمان نے تمام مکاتب فکر کو متحد کرکے پاکستان میں خودکش حملوں اور مسلح جدوجہد کے خلاف متفقہ فتویٰ دلوایا۔ اسلم غوری
فتوی کی وجہ سے اپنے اوپر 3 خودکش حملوں کا تحفہ وصول کیا۔ ترجمان جےیوآئی
مولانا فضل الرحمان نے ملک میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تاریخی کردار ادا کیا۔ اسلم غوری
دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ جے یو آئی بنی، ہمارے سینکڑوں کارکن شہید کیے گئے۔ ترجمان جےیوآئی
جے یو آئی دہشت گردی سے متاثر رہی ہے ہمارے سینکڑوں کارکن اور قائدین شہید ہوچکے ہیں ۔ اسلم غوری
اپنے کارکنوں کا خون دینے والی جماعت کو حب الوطنی کا درس دینا سیاسی کم ظرفی ہے۔ ترجمان جےیوآئی
آمریت کی گود میں سیاسی پرورش پانے والوں کے منہ سے جمہوری قوتوں کو عسکریت پسندی کے طعنے زیب نہیں دیتے۔ اسلم غوری
مولانا فضل الرحمان کا مرنا جینا پاکستان کے ساتھ ہے، انہیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ ترجمان جےیوآئی
مولانا فضل الرحمان کی پاکستان سے وفاداری ان کی جدوجہد اور قربانیوں سے ثابت ہے، سیاسی بیانات سے نہیں۔ اسلم غوری
مسلم لیگ ن بتائے کہ اقتدار سے محرومی کے بعد ملک میں سیاسی جدوجہد کرنے کی بجائے لندن اور جدہ کا رخ کیوں کیا جاتا ہے؟ ترجمان جےیوآئی
مولانا فضل الرحمان کبھی بھی سیاسی مشکلات میں ملک سے فرار نہیں ہوئے ۔اسلم غوری
مولانا فضل الرحمان کا دامن حدیبیہ پیپر مل اور ایون فیلڈ جیسے داغوں سے پاک ہے ۔ترجمان جے یو آئی
Team JUI Swat retweeted
جیکب آباد :قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کی کال پر غیرقانونی نظر بندی اور جبری گرفتاریوں کے خلاف دوسرے روز بھی ضلع جیکب آباد سمیت ملک بھر احتجاجی مظاہرے
Team JUI Swat retweeted
ضلع ٹانک :قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کی کال پر غیرقانونی نظر بندی اور جبری گرفتاریوں کے خلاف دوسرے روز بھی ضلع ٹانک سمیت ملک بھر احتجاجی مظاہرے











