Atifqmr retweeted
وزیرداخلہ اور وزیراعظم سے درخواست ھے کہ برائے مہربانی یہ مسئلہ حل کریں۔۔
👇
میرا نام کشف ہے، میں اسلام آباد کی رہائشی ہوں۔میرے شوہر اسلام آباد پولیس میں تعینات تھے۔ ستمبر 2025 میں ان کی ڈیوٹی لاء اینڈ آرڈر کے تحت کشمیر میں لگی۔
وہ ڈیوٹی پر تھے کہ شرپسندوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے انہیں مارا پیٹا۔ جب وہ اپنی جان بچاتے ہوئے وہاں سے بھاگے تو پہاڑی سے گر گئے۔ جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ پر چوٹ لگی اور ان کے پورے جسم پر جگہ جگہ چوٹیں آئیں۔
انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا اور وہاں سے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پمز میں وہ تقریباً 6 سے 7 دن زیرِ علاج رہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں ریسٹ لکھ کر دیا۔ وہ اپنی تکلیف کے ساتھ بار بار ایمرجنسی میں جاتے رہے، انہیں ریسٹ دی جاتی رہی۔ تقریباً ایک مہینہ تک وہ اسی حالت میں گھر پر رہے۔
پھر ڈیوٹی لگانے والوں نے کہا کہ یہ جان بوجھ کر کر رہے ہیں، ڈیوٹی نہ کرنے کے بہانے ہیں۔ انہیں دوبارہ ڈیوٹی پر بلا لیا گیا۔ وہ ٹانگ کی چوٹ کی وجہ سے اسٹک کے سہارے چلتے تھے۔ انہوں نے اس وقت کے آئی جی صاحب کو درخواست لکھ کر دی تو آئی جی نے کہا کہ ان کی اسپیشل ڈیوٹیاں نہ لگائی جائیں، بلکہ ایسی جگہ ڈیوٹی لگائی جائے جہاں وہ بیٹھ کر ڈیوٹی کر سکیں۔
وہ تقریباً 7 سے 8 مہینے اسی طرح ڈیوٹی کرتے رہے۔ کبھی طبیعت خراب ہوتی، کبھی ایمرجنسی میں جاتے۔ پھر ایک دن آفس میں ان کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی۔ ان کی وفات سے تقریباً 10 سے 15 دن پہلے وہ آفس ڈیوٹی پر گئے تھے۔ وہاں طبیعت بگڑی تو آفس والوں نے انہیں اٹینڈنٹ اور ایمبولینس کے ساتھ ہسپتال منتقل کیا۔ وہاں مکمل چیک اپ ہوا۔ رپورٹس آنے پر ڈاکٹر نے بتایا کہ کشمیر میں لگنے والی چوٹ کی وجہ سے ان کے جسم میں بلڈ کلاٹنگ ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے ان کا سانس پھول رہا ہے اور دیگر مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ جس دن ان کی بیماری کا پتہ چلا، اسی دن وہ فوت ہو گئے۔ وہ گھر نہیں پہنچ سکے۔ ان کی وفات کے ڈیڑھ مہینے بعد میرا بیٹا پیدا ہوا، لیکن انہی ٹینشنوں اور صدمے کی وجہ سے وہ بیٹا بھی فوت ہو گیا۔
آج میرے دو معصوم بچے ہیں، ایک 4 سال کا اور ایک 2 سال کا۔ میں تقریباً 5 مہینے سے اسلام آباد پولیس کے دفاتر کے مسلسل چکر کاٹ رہی ہوں۔ میرے رہنے کے لیے اپنا گھر نہیں ہے، میں کرائے پر رہ رہی ہوں۔ میں اکیلی عورت ہوں، میرے والدین میرے ساتھ رہ رہے ہیں۔
لیکن میری کوئی سن نہیں رہا۔ مجھے نوکری نہیں دی جا رہی، مجھے تحفظ نہیں دیا جا رہا۔ ایک شخص جس نے ملک کے لیے جان دی، اس کی فیملی آج دھکے کھا رہی ہے۔
اسلام آباد پولیس نے انہیں شہید ڈیکلیئر نہیں کیا۔ اور میرے بچے کرائے کے گھر میں دھکے کھا رہے ہیں۔ کرائے پر رہنا آسان کام نہیں ہے۔
میں 5 مہینے سے آئی جی اسلام آباد کے پاس جا رہی ہوں، ڈی آئی جی صاحب کے پاس جا رہی ہوں۔ وہ میری درخواست لیتے ہیں، رکھ لیتے ہیں، لیکن اس پر کام نہیں ہو رہا۔
میں بیوہ عورت ہوں۔ میرے پاس جو جمع پونجی تھی، وہ میں لگا چکی ہوں۔ اب میں بے آسرا ہوں۔
میری حکومت پاکستان سے، حکومت پنجاب سے گزارش ہے کہ مجھے اور میرے بچوں کو تحفظ دیا جائے، میرے رہنے کا انتظام کیا جائے، اسلام آباد کے کوارٹرز میں رہنے کا انتظام کیا جائے، اور مجھے نوکری دی جائے تاکہ میں عزت سے زندگی گزار سکوں اور اپنے بچے پال سکوں۔
میرا یہی قصور ہے کہ میں پاکستان کی بیٹی ہوں؟ یا میرا یہی قصور ہے کہ میں اسلام آباد پولیس والے کی بیوی ہوں؟
میرے جیسی بہت سی خواتین ہیں جن کے شوہر آن ڈیوٹی فوت ہو جاتے ہیں، شہید ہو جاتے ہیں، لیکن انہیں شہید ڈیکلیئر نہیں کیا جاتا، وہ میری طرح دھکے کھاتی ہیں۔
آپ لوگ میری آواز بنیں، اسے شیئر کریں تاکہ میری آواز اوپر تک پہنچے، مجھے اور میری فیملی کو تحفظ ملے، تاکہ میرے بچے پڑھ کر ایک اچھے شہری بن سکیں۔۔۔
#IslamabadPolice #kashmir
Atifqmr retweeted
آواز ِ دروں —•—
اس گلے سڑے بدبودار نظام ِ حکمرانی کو محض چھوٹے صوبے بنا کر درست کرنیکی سوچ ناقابل ِ فہم ھے
چھوٹے صوبے بنانا مثبت عمل ھے لیکن پیشگی بنیادی اصلاحات کیے بغیر اسکا کوئ فائدہ نہیں ھو گا
سب سے پہلے شفاف نمائیندہ جمہوریت کے تقاضے پورے کریں ، سیاست میں غیر جمہوری مداخلت اور پیسے والوں کی حکمرانی ختم کریں ، تعلیم یافتہ مڈل کلاس کیلئے سیاست کرنیکا راستہ بنائیں ، سول سروس اور عدالتی ریفارمز کریں
سیاسی سلطنتیں ختم ھونی چاھئیں مگر ایسا نہ ھو کہ چھوٹی بادشاھتیں قائم کر دی جائیں اور ان پر شہنشاہ ایک ھی رھے
ایسے ملک چلے گا نہ آگے بڑھے گا ، عجلت سے گریز مناسب ھو گا
ملک میں جاری شدید سیاسی تناؤ ، دھشت گردی ، افلاس کی انتہا ، مفلوج نظام ِ عدل ، متنازعہ پارلیمنٹ اور غیر سیاسی مداخلت کی موجودگی میں ممکن ھے کہ چھوٹے صوبے بنا لیے جائیں لیکن یہ نظام ناپائیدار ھو گا اور نىئ پیچیدگیاں لائیگا ۔۔
ھمارا سب سے بڑا مسئلہ بھوک غربت ناانصافی دھشت گردی بنیادی حقوق کی پامالی ، سیاسی انتقام اور غیر آئینی عوامل کا خاتمہ ھے ،
ملک چلانا ھے تو پہلے ان مصائب سے قوم کی جان چھڑائیں !!
جلد بازی سے کام لیکر چھوٹے صوبے بنانے کا پراگریسو اقدام متنازعہ نہ بنایا جاۓ !
کیا کوئ قائل کرنیوالا یا ھونیوالا موجود ھے یا نہیں ؟؟
Atifqmr retweeted
پنجاب بھر کے تمام ناظرین خاص کر جھنگ کے لوگ مدد کریں۔۔۔
یہ نوجوان بچپن میں گھر سے نکلا تھا اور لاوارث قرار دیکر اسے ایک شیلٹر میں ڈال دیا گیا۔ پھر وہاں کچھ عرصہ رہ کر دوسرے شیلٹر منتقل ہوا۔ وہاں جوان ہوا اور نکال دیا گیا۔
نوجوان کا کہنا ہے گھر میں اسے کلیما کہتے تھے(شاید کلیم نام ہو)۔ والد کا نام سلیم یاد ہے۔
دو بھائی تھے۔۔ بڑے کا نام بلال اور چھوٹے بھائی کا نام حمزہ تھا۔
ایک چھوٹی بہن کا نام یاد ہے جو ساتھ مدرسہ پڑھنے بھی جاتی تھی۔ثناء نام تھا۔ گھر کے قریب قبرستان تھا۔ علاقے کا نام یاد نہیں ہے۔ بس شہر کا نام جھنگ یاد آرہا ہے۔(یہ بھی ہوسکتا ہے کوئی اور شہر ہو لیکن پنجاب کا ہی کوئی شہر ہوگا)۔
آپ تمام سے اپیل ہے اللہ کی رضا کے لئے اس ویڈیو کو خوب زیادہ شئیر کریں۔ یہ بچارا بہت ہی کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہے۔
مزدوری کرتا ہے اڈے پر آکر بیٹھتا ہے کبھی کام ملتا ہے اور کبھی نہیں۔ بہت ڈرا ہوا سہما ہوا اور ہوش و حواس باختہ رہتا ہے۔
اس اندھیری زندگی سے نکالنے کے لئے اسکا گھر ڈھونڈنے میں مدد کریں۔ آپکا ایک شئیر بہت بڑی نیکی کا سبب بن سکتا ہے۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
03162529829
19 nov 2026
#waliullahmaroof #punjab #Jhang #MissingChild
Atifqmr retweeted
مت قتل کرو آوازوں کو
( احمد فراز)
تم اپنے عقیدوں کے نیزے
ہر دل میں اتارے جاتے ہو
ہم لوگ محبت والے ہیں
تم خنجر کیوں لہراتے ہو
اس شہر میں نغمے بہنے دو
بستی میں ہمیں بھی رہنے دو
ہم پالنہار ہیں پھولوں کے
ہم خوشبو کے رکھوالے ہیں
اس شہر میں پھر کیا دیکھو گے
جب حرف یہاں مر جائے گا
جب تیغ پہ لے کٹ جائے گی
جب شعر سفر کر جائے گا
جب قتل ہوا سُر سازوں کا
جب کال پڑا آوازوں کا
جب شہر کھنڈر بن جائے گا
پھر کس پر سنگ اٹھاؤ گے
Atifqmr retweeted
یہ نوجوان بول اور سن نہیں سکتا۔۔
سال 1995 میں لاوارث حالت میں ملا تھا آج تک اپنے گھر سے جدا ہے۔ لکھ کر بھیجیں بتا نہیں سکتا۔
اسکے بچپن کی تصویر ہی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ اسکے علاوہ کوئی چیز نہیں ہے۔
آپ اللہ کی رضا کے لئے اس پوسٹ کو خوب زیادہ شئیر کریں گے تو ان شاءاللہ خاندان ملنے میں دیر نہیں لگےگی۔
آپکا ایک شئیر ایک بےزبان انسان کو اسکے پیاروں سے ملانے کا سبب بن سکتا ہے۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
03162529829
17 nov 2026
#waliullahmaroof
Atifqmr retweeted
تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان صاحب کے انتقال سے دلی رنج ہوا۔ وہ ایک عظیم عالمِ دین، شیخ الحدیث اور مخلص داعی تھے جنہوں نے اپنی زندگی کو دعوت و تبلیغ، علمِ دین کی اشاعت اور امت کی اصلاح کے لیے وقف کر دیا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین
Atifqmr retweeted
آواز ِ دروں —•—
مقتدرہ ، حکومت اور جےیو آئ کے بیچ تنازعے کا مزید سنگین ھونا وطن ِ عزیز کیلئے سخت نقصان کا باعث ھو گا ، ابھی بات بہت دور نہیں گىئ ، اسے سمیٹ لینا زیادہ بہتر ھے ۔۔
تمام تر فکری و نظریاتی فاصلے کے باوجود ھمارے بیرونی دشمنوں کی پشت پناھی سے TTP اور BLA پاکستانی ریاست کیخلاف سٹریٹجک الائینس بنا چکے ھیں ،
دھشت گردی کے عفریت سے نجات کیلئے افواج ، سیکیورٹی اداروں اور عوام نے بیش بہا قربانیاں دی ھیں اور ابھی یہ جنگ پورے زور و شور سے جاری ھے ، آۓ روز سیکیورٹی اداروں کے جوان ، افسران اور عوام شھادتوں کے نذرانے پیش کر رھے ھیں
جناب مولانا فضل الرحمٰن ، انکا خاندان ، جماعت اور اکابر علما TTP کے نشانے پر ھیں ، جے یو آئ کے متعدد اکابر علما خود کش حملوں میں شھادت کا رتبہ حاصل کر چکے ھیں ، خود مولانا پر کىئ خود کش حملے ھو چکے ھیں
ٹی ٹی پی دیو بندی مکتبۂِ فکر کی سب سے بڑی جماعت ھونے کے ناطے جمیعت العلماۓ اسلام کو پاکستان میں اپنے راستے کی سب سے بڑی نظریاتی و سیاسی رکاوٹ سمجھتی ھے
بیرونی سرپرستی اور سرماۓ سے ریاست کیخلاف مسلح جدوجہد میں مصروف گروپس TTP ھوں یا BLA یا کوئ اور ، پاکستان کے آئین اور پرچم کو ماننے والی تمام نمائیندہ قوتیں داخلی سیاسی اختلافات کے باوجود ریاست کے ساتھ کھڑی رھنی چاھئیں اور مقتدرہ سے انکا جھگڑا ختم ھونا چاھئیے ، یہی پاکستان کی سلامتی کا راستہ ھے
سیاسی حقیقتیں دباؤ میں لائ جا سکتی ھیں لیکن سختی سے ختم نہیں ھوتیں ، اسی طرح سیاسی قوتوں اور مقتدرہ کی لڑائ میں ھمیشہ نقصان پاکستان ھی کا ھوا ھے ، تاریخ کا سبق یہی ھے
پاکستان کے بیرونی و اندرونی دشمنوں کو ناکام کرنے ، دھشت گردی کے خاتمے ، بدترین معاشی بدحالی سے نکلنے ، فرسودہ و ناکارہ طرز ِ حکمرانی سے نجات اور سیاسی بحرانوں کے خاتمے کیلئے تمام ریاستی اور سیاسی قوتوں کو اختلافات کے باوجود اکٹھے ھونا ھوگا ، ایک دوسرے کی کڑوی کسیلی بات سن کر تحفظات دور کرنا اور قوم کو مشترکہ لائحہ عمل دینا ھو گا ۔
پی ٹی آئ اور جے یو آئ سمیت تمام قومی ، علاقائ ، سیاسی و مذھبی جماعتوں ، سوچوں کے ساتھ مقتدرہ کے تعلقات نارملائز ھونے میں ھی ریاست کا مفاد کارفرما ھے
مقتدرہ کی اتحادی حکومتی جماعتوں کو خاموش رھنے یا ھچکچاھٹ کی بجاۓ اس ضمن میں پُل کا کردار ادا کرنا چاھئیے ،
یقین ھونا چاھئیے کہ کار ِخیر اور نیک نیتی کبھی رائگاں نہیں جاتے ۔۔
پاکستان کا بھلا کرنا مقصود ھے تو سیاسی پارہ نیچے لایا جاۓ ، ایک دوسرے کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں ، بات چیت کے ذریعے راستے نکالے جائیں
قوم کے مستقبل کا فیصلہ بااختیار پارلیمنٹ کرے جسے عوام کے ساتھ ریاستی اداروں کی حمایت حاصل ھو
موج بڑھے یا آندھی آۓ دیا جلاۓ رکھنا ھے
گھر کی خاطر سو دکھ جھیلیں ، گھر تو آخر اپنا ھے
Atifqmr retweeted
آواز دروں —•—
جیل میں جناب عمران خان کی انکی مقید اھلیہ اور انکے وکلأ کی ملاقاتیں اچھی بات ھیں ، نہ صرف انکی قید ِ تنہائ ختم ھونی چاھئیے بلکہ اگر وہ چاھیں تو سٹیک ھولڈرز کو ماضی کی تلخیوں سے آگے بڑھ کر انکی جماعت کیلئے بھی پر امن سیاست کا ماحول پیدا کرنا چاھئیے
ھمارے پاس کوئ خبر تو نہیں ھے لیکن میرے اندازے کے مطابق ان ملاقاتوں کا تعلق مجوزہ اٹھائیسویں ترمیم ،چھوٹے صوبوں کی تشکیل اور خیبر پختونخواہ میں گورنر راج کے ساتھ جُڑا ھے ،
ھو سکتا ھے کہ سندھ کی تقسیم پر پیپلز پارٹی کے نہ ماننے کے بعد اب پارلیمنٹ میں دو تہائ اکثریت کے حصول کیلئے یہ تجویز جناب عمران خان کے سامنے رکھی جا رھی ھو کہ اگر وہ تعاون کریں تو انکی حمایت کے بدلے مقتدرہ پی ٹی آئ کیلئے آسانیاں مہیا کر سکتی ھے
یہ بھی ممکن ھے کہ دھشت گردی کے معاملہ پر وفاق سے تعاون کرنے اور آئیندہ اسلام آباد پر دھاوے نہ بولنے کی گارنٹی کے بدلے گورنر راج کے خاتمے کی تجویز بھی سامنے رکھی گىئ ھو ۔۔
دھشت گردی کے عفریت کے خاتمے کیلئے وفاق اور
خیبر پختونخواہ حکومت کا اکٹھے ھونا نہایت ضروری امر ھے ، اسکے لئے بھرپور کوشش کی جانی چاھئیے
چھوٹے صوبوں کی تشکیل خاصا حساس معاملہ ھے ، ملک کے مختلف حصوں میں اسکا مطالبہ ایک عرصہ سے موجود ھے اور حقیقتاً اسکی ضرورت بھی محسوس کی جاتی ھے
لیکن پیپلز پارٹی خصوصاً اھل ِ سندھ کو الگ تھلگ کر کے یا جیل میں مقید سیاسی قیادت کو تعاون کے بدلے رعائیتیں دینے کی ڈیل کے ذریعے چھوٹے صوبوں کی تشکیل بہرحال پیچیدگیاں مزید بڑھا سکتی ھے اور اس کار ِ خیر کی روح کو نقصان پہنچا سکتی ھے
زیادہ مناسب ھو گا کہ چھوٹے صوبوں کی تشکیل کیلئے تمام نمائیندہ سیاسی جماعتوں کو بلا تفریق و پارلیمانی حجم آزادانہ ماحول میں مل بیٹھ کر لائحہ عمل مرتب کرنے کی سہولت دی جاۓ ۔۔
سازگار ماحول پیدا نہ گیا تو مستقبل میں آنیوالی کوئ پارلیمنٹ موجودہ ترامیم کا خاتمہ کر سکتی ھے !!
پاکستان کو اگر واقعتاً آگے بڑھانا مقصود ھے تو سیاسی قوتوں ، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کو بغیر کسی دباؤ آزادانہ ماحول میں مستقبل کے پاکستان کے خدوخال تشکیل دینا ھونگے
پراگریسو ،مستحکم ،جمہوری ،خوشحال ، ناقابل تسخیر اور متحد پاکستان کی تشکیل کرنا ھے تو سب کو اپنی آئینی حدود میں رھنا اور ایک دوسرے کے حقوق کو تسلیم کرنا ھو گا
بہر حال ایک #نیا_میثاقِ_پاکستان وقت کی اشد ضرورت ھے ۔۔!
Atifqmr retweeted
موٹر ویز (درپیش مسائل اور انکا حل ) :—
موٹر ویز پاکستان کا نہایت قیمتی اثاثہ ھیں ، اس کلچر کی بنیاد سابق وزیر اعظم پاکستان جناب محمد نواز شریف نے رکھی ، حکومتیں اس اثاثے میں اضافے کیلئے کوشاں رھیں ۔۔۔
آج کی تحریر میں ھم موٹر ویز پر درپیش مسائل اور انکے حل پر روشنی ڈالیں گے :
1- بیشتر مقامات پر پشاور لاھور موٹر وے کی مینٹیننس غیر معیاری ھے ، پیوند کاری نہایت بھدی ھے ،مختلف رنگوں سے کام لیا گیا ھے ، کىئ مقامات پر سڑک کے لیول خراب ھو چکے ھیں ، اچانک جھٹکے لگنے شروع ھو جاتے ھیں ۔
2- کىئ مقامات سے باڑھ ٹوٹ چکی ھے چنانچہ جانوروں کا موٹر وے پر مٹر گشت معمول بن رھا ھے
#
3- ریسٹ ایریاز پر کمرشل سرگرمیوں کی ایسے بھرمار کی گىئ ھے کہ لوگوں اور گاڑیوں کی نقل و حرکت کی جگہ کم پڑ چُکی ھے ، رات گئے ٹرالرز اور ٹرکس ان ریسٹ ایریاز کی پارکنگ لاٹ بن جاتے ھیں اور بسا واقات گاڑی یا مسافربس کی نقل و حرکت کی جگہ بھی نہیں ملتی
،
4-ان ریسٹ ایریاز پر اشیاۓ صرف کی قیمت معمول سے بہت زیادہ ھے ، دکانداروں کا استدلال ھے کہ کرایہ کی شرح بہت زیادہ ھے ، بسوں کے مسافر موٹر ویز پر کھانے پینے کی اشیا خریدنے کی سکت نہیں رکھتے !!
سوال یہ ھے کہ عام آدمی کو سہولت پہنچانے کے نام پر موٹر ویز کو حد سے زیادہ کمرشلائز کس نے اور کیوں کیا ؟؟
5- سکھر لاھور موٹر وے پر ریسٹ ایریاز کی حالت ناگفتہ بہ ھے ، انکی اپ فوری گریڈیشن نہایت اھم ھے ، اسی طرح سڑک کی مینٹیننس کىئ مقامات پر غیر معیاری اور تکلیف و شرمندگی کا باعث ھے ۔
6- ان موٹر ویز کے جنگلے کے ساتھ ساتھ تجاوزات اور رھائشی سکیموں کا جال بچھ رھا ھے جو انکے قدرتی حُسن کو بری طرح مجروح کر رھا ھے اور آلودگی میں اضافہ کر رھا ھے ۔۔
7- ھیوی وھیکلز کے ایکسل لوڈ کو چیک کرنے کا معیاری نظام نہ ھونے کے باعث موٹر ویز کی بس ٹرک لینز بری طرح متاثر ھو چکی ھیں چنانچہ بسوں ٹرکوں اور ٹرالوں والے جھٹکوں سے بچنے کیلئے دوسری لین استعمال کرتے ھیں نتیجۃً گاڑیوں کے استعمال کیلئے ایک ھی لین باقی بچتی ھے ۔۔۔
8- جگلوٹ سکردو موٹر وے 60 ارب میں بنی ، وہ روڈ ٹو ڈیتھ بن چکی ھے ، کوئ پر سان حال نہیں
تجاویز :-
1-اشیاۓ صرف کی قیمتیں کم کرنے کیلئے موٹر ویز کے ریسٹ ایریاز پر موجود ُ دکانوں اور ریسٹورینٹس کو محض ٹھکیدار اور حکومت کی کمائ کا ذریعہ بنانے کی بجاۓ عوامی فلاح کے نقطۂِ نظر سے کرایے کم کیے جائیں
2-موٹر ویز کے گرد کم از کم 300 میٹر رقبہ زرعی رھنا چاھئیے تاکہ گرین بیلٹ برقرار رھے اور فطری خوبصورتی کے علاوہ گاڑیوں کے دھوئیں سے پیدا ھونیوالی آلودگی کو بیلینس ھو سکے ، موٹر ویز کے قریب منصوبہ بندی کے ساتھ صنعتی و رھائشی زونز بنائیں
3- نىئ موٹر ویز پر قومی وسائل خرچ کرنے سے پہلے موجود موٹر ویز کی اپ گریڈیشن کی جاۓ اور انکے ٹول کے ٹھیکے دیتے وقت عوامی مفاد میں سخت شرائط عائد کی جائیں اور NHA انکی مانیٹرنگ بھی کرے -- ان ریسٹ ایریاز کے ساتھ مزید جگہ ایکوائر کر کے وھاں ٹرالوں اور ٹرکوں کیلئے نئے پارکنگ ایریاز تعمیر کیے جائیں
4-جی ٹی روڈ بھی اسی ملک کا حصہ ھے ، نىئ موٹر ویز بنانے سے پہلے کراچی لاھور پشاور جی ٹی روڈ کی تعمیر ِ نو وقت کی بہت بڑی ضرورت ھے ۔
4- غیر معیاری مینٹیننس کرنیوالے ٹھکیداروں کی جواب طلبی کریں ! معلوم کیا جاۓ اس تباھی کے پیچھے کون ھے؟ ان ٹھکیداروں ھی کے خرچ پر معیاری مینٹیننس کروائیں یا انے خلاف تادیبی کاروائ کریں ۔۔
5- جگلوٹ سکردو روڈ کے گرد حفاظتی جنگلے اور لینڈ سلائیڈنگ سے بچنے کیلئے کورڈ کوریڈور وقت کی اشد ضرورت ھیں ، فوری توجہ درکار ھے
صلاۓ عام ھے یاران ِ نُکتہ داں کے لئے
Atifqmr retweeted
کسی کا من پسند ہونا اور کسی کا مان ہونا دو الگ باتیں ہوتی ہیں، لوگ من پسند تو آسانی سے بن جاتے لیکن مان نہیں بن پاتے...!!
Atifqmr retweeted
جتلایا ہوا احسان زہر سے زیادہ کڑوا ہوتا ہے جو انسان کی خودداری کو روز مارتا ہے...!!
Atifqmr retweeted
گناہوں کے بعد اللہ سے دور مت بھاگو، بلکہ اُس کی طرف واپس آؤ۔ تم چاہے کتنی ہی بار ٹوٹو، اُس کی رحمت کا دروازہ تمہارے لیے کھلا ہے۔ سچی توبہ انسان کی پوری زندگی بدل سکتی ہے
Atifqmr retweeted
اتنی دعائیں مانگیں کہ آسمان بھر جائے کیونکہ اس نے تمہاری دعاٶں کی قبولیت کے لیے کُن کو منتخب کر رکھا ہے
Atifqmr retweeted
درودِ پاک پڑھا کرو اور دوسروں کو بھی درودِ پاک پڑھنے کی دعوت دیتے رہا کرو اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کا ہر کام ویسا ہی ہو جائے گا، جیسا آپ نے سوچا ہوگا
غموں کو دور کرنے والے اسباب میں سے ایک سبب نبی کریم پر کثرت سے درود و سلام بھیجنا بھی ہے














