مومند Sana ullah retweeted
A young boy, Zafran Wazir, was shot dead by armed men today in Wana Lower South Waziristan, while travelling with his wife and children. His wife and child were also injured in the attack
A humanitarian crisis is unfolding in Waziristan, but where are the international human rights organisations? How many more innocent civilians must die before the world pays attention?
#SouthWaziristan #HumanRights #Waziristan
@Pirzada @FrontLineHRD @RSF_fr
مومند Sana ullah retweeted
پولیس شہادتوں والےدن یہ سرکاری ڈھول باجے سہیل آفریدی یامولاناکےکسی بندےنےبجائےہوتےتو ڈیڑھ اک سومُلااور سوٹاؤٹ صحافی پانچ پانچ سوفتوی اور دوہزاری ٹویٹ ستر ستر مرتبہ چھک چُکےہوتے مگراب ان کےمنہ پرچھکوپڑا ہے
یہ عجب تیری بستی عجب تیرانظام ہے
کاتب،عادل تیراغلام جلاد بھی غلام ہے
مومند Sana ullah retweeted
کسی غریب کے کندھے سے جیکٹیں اتارنے سے پہلے یہ ضرور سوچیں کہ اس کے گھر میں بچے اس کی واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔
فیصل آباد گھنٹہ گھر چوک کے قریب کارپوریشن فورس کی جانب سے کاندھوں پر جیکٹس رکھ کر حلال روزی کمانے والے باجوڑ کے محنت کشوں سے سامان چھین کر ضبط کرنا انتہائی افسوسناک
یہ صرف جیکٹیں نہیں، ایک غریب کے گھر کا چولہا ہے
یہ نوجوان باجوڑ کا ایک محنت کش بیٹا ہے، جو اپنے کندھوں پر جیکٹیں اور واسکٹیں اٹھا کر فروخت کرتا ہے تاکہ اپنے ماں باپ اور بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی کما سکے۔ آج فیصل آباد ٹی ایم اے نے ان سے روزی روٹی چھین لی۔
@DCFaisalabad
مومند Sana ullah retweeted
مولاناپراب تک کاڈیڑھ ہزارالزام جو شہرکےچالیس پچاس صحافی لگارہےہیں مسلسل کرپشن قبضہ گیری ملک دشمنی کاوہ بھی اس زمرےمیں آتاہے کیا؟
مومند Sana ullah retweeted
مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے جعلی تصاویر اور ویڈیوز بنانا نہ صرف غیر اخلاقی عمل ہے بلکہ معاشرے میں نفرت اور انتشار کو بھی فروغ دیتا ہے۔ سیاست میں اختلاف ضرور ہونا چاہیے، مگر کردار کشی اور جھوٹے پروپیگنڈے کی کوئی گنجائش نہیں۔ تنقید دلیل سے کریں، کردار کشی سے نہیں۔
مومند Sana ullah retweeted
🚨🚨
ایک سادہ سوال!!
جو لوگ مولانا پر مدرسے کے بچوں کو سیاست کے لیئے استعمال کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، اَن سے میرا سادہ سوال ہے کہ وہ کون تھا جنہوں نے افغان-روس کی جنگ میں مدرسے کے بچوں کو جہاد کے نام پر افغانستان بھیجا تھا؟
اور وہ کون تھا جس نے انہی مدرسوں کے بچوں کو ۱۱ ستمبر کے بعد دہشتگرد قرار دے کر امریکہ کے حوالے کیا؟
کیا یہ سب مولانا کے حکم ہر ہوا تھا یا امریکہ کی ایما پر؟
معقول جواب دے کر مجھ کم فہم کی علم میں اضافہ کیا جائے🙏
مومند Sana ullah retweeted
بزدلوں میدان میں آؤ
#مفتی_محمودکانفرنس
#طلباءاجتماع_اسلام_آباد
#اوچھےہتھکنڈےنامنظور
#وسائل_کاحساب_دو
#ذخائرکےڈاکو
مومند Sana ullah retweeted
یہ حال ہے گورنر راج کے چیف ایگزیکٹیو ( گورنر فیصل کریم کنڈی ) کی مشیر اطلاعات محترمہ ثمر عرفان اللہ مروت صاحبہ کی معلومات کا۔
اپنی ٹویٹ میں مفتی محمود مرکز کے رقبے کو 79 کنال ( تقریبا 20 جریب ) لکھ کر ثابت کیا کہ ان کا کام اس صوبے میں امن و امان کا قیام نہیں بلکہ صرف پروپیگنڈہ کرنا ہے۔
چلو مشیر اطلاعات صاحبہ اس رقبے میں 79 مرلے ہمارے باقی آپ کے۔
آپ بھی کیا یاد رکھیں گی۔
@SamarHBilour
مومند Sana ullah retweeted
کہا جاتا ہے کہ مولانا صاحب کو افغانستان چلے جانا چاہیے۔ اگر افغانستان ان کو بہت عزیز ہے،افغانستان پشتونوں کا بھی وطن ہے، افغانوں کا بھی وطن ہے۔ پاکستان میں بھی یہاں پڑوس میں پشتون رہتے ہیں، ان کو تو ہم سنبھال لیں گے،لیکن تم بتاؤ اپنا نسب نامہ، تم اپنی تاریخ بتاؤ۔ تمہارے آباؤ و اجداد کل بھی انگریز کے وفادار تھے یا نہیں؟ تمہاری تعلیم و تربیت آج بھی وہی ہے یا نہیں جو انگریز نے دی تھی؟
تو پھر آپ کو بھی پاکستان میں رہنے کا حق حاصل نہیں ہے، جاؤ برطانیہ چلے جاؤ، وہی تمہاری اقامت گاہ بن سکتی ہے۔
اٹھارہ سو تین سے لے کر انیس سو سینتالیس تک میرے آباؤ و اجداد نے اس سرزمین کی آزادی کے لیے خون پیش کیا ہے، جس سرزمین پر آج تم حکومتیں کر رہے ہو اور عیاشیاں کر رہے ہو،یہ سرزمین میرے آباؤ و اجداد اور میرے اسلاف کے خون سے رنگی ہوئی ہے۔ تمہارا کردار کیا ہے یہاں؟ اپنا ملک خون میں ڈوبا ہوا ہے اور بیرونِ ملک ریڈ کارپٹس کو انجوائے کر رہے ہو اور تمہارے پاس ہے کیا؟ تمہارا بیانیہ کمزور ہے، تمہارا مقدمہ کمزور ہے،تمہیں پتا نہیں کہ تم کس کے مفاد کی جنگ لڑ رہے ہو، ہم پاکستان کے مفاد کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
تم مجھے بتاتے ہو کہ ریاست کیا ہوتی ہے، تم مجھے بتاتے ہو کہ ریاست کا مقام کیا ہوتا ہے۔ ریاست کو آپ لوگوں نے بدنام کیا ہے۔ اچھی بھلی ماں ہے، لیکن اگر اس پر سوالات اٹھے ہیں تو تمہارے کردار کی وجہ سے اٹھے ہیں۔ پھر ناراض بھی ہوتے ہو۔ میرا کوئی جھگڑا نہیں ہے، میرا کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے۔
مومند Sana ullah retweeted
پستی کاکوئی حدسےگزر جانادیکھے
سیاسی مخالفت میں اس قدراخلاقی گراوٹ کامظاہرہ بھی کیا جا سکتاہے؟
شنیدہیکہ مولانا فضل الرحمن کی مخالفت میں انکےمخالفین نےڈرون کےذریعےانکی رہائشگاہ کی فضائی ویڈیوبنائی ہے سوشل میڈیاپرنشرکرنےکیلئے ++
مومند Sana ullah retweeted
اگر ہم قوم کی بات کرتے ہیں، قوم کی امانت کی بات کرتے ہیں، اس سرزمین کی امانت کی بات کرتے ہیں، قوم کے حق کی بات کرتے ہیں، پھر صاف بتاؤ نا! پہلے یہ بتاؤ کہ معاہدہ کہاں ہے؟ معاہدہ کن شرائط پر ہوا ہے؟ معاہدات اور معاملات میں شفافیت ہونی چاہیے، قوم پر واضح ہونا چاہیے، لیکن قوم سے کیوں چھپایا جا رہا ہے؟
ایک ہی صوبے کے اندر دو نظام کیوں؟ ایک حصے میں گورنر راج اور دوسرے حصے میں ایمرجنسی۔ اور کہتے ہیں کہ اگر وجہ دہشت گردی نہ ہوتی تو پھر ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کو اس میں کیوں شامل کیا گیا؟ پھر بنوں اور لکی کو کیوں شامل کیا گیا؟ اور میں آج کی نئی بات یہ ہے کہ کوہاٹ کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔
تم یہ دلیل بنا رہے ہو کہ چونکہ دہشت گردی وجہ ہے، اس لیے ہم نے سیٹل ایریا کے ڈویژن بھی اس میں ڈال دیے ہیں۔ نہیں! آج بھی تم نے افغانستان کے وہ تمام راستے جہاں سے قانونی تجارت ہوا کرتی تھی، وہ راستے بند کر دیے ہیں، لیکن چوری کے راستے تو اب بھی کھلے ہیں۔
قبائلی علاقوں کے ذخائر کے لیے اسمگلنگ کا راستہ کون سا ہے؟ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان ہے یا بنوں اور لکی ہے یا کوہاٹ ہے؟ اپنی اسمگلنگ کے لیے تم نے یہ راستے ایمرجنسی میں ڈال دیے ہیں۔
اب اگر میں غلط بات کہہ رہا ہوں تو مجھے اس طرح کا جواب دو نا! دہشت گردی میں تو کوئی فرق نہیں آیا، تمہارے ٹرک زیادہ گزرنے شروع ہو گئے ہیں۔ مال کدھر جا رہا ہے؟
جب ہم الیکشن سے پہلے حکومت میں تھے، شہباز شریف صاحب کی حکومت میں تھے، اور ریکوڈک کا مسئلہ آیا تو ریکوڈک کے مسئلے پر بھی ہمارے تحفظات تھے۔ ہم کابینہ کا حصہ ہوتے ہوئے بھی حکومتی فیصلے سے اختلاف کیا اور ہمارے چار وزراء نے کابینہ اجلاس کا واک آؤٹ کیا تھا۔
قوم کی امانت، قوم کی امانت ہوا کرتی ہے۔
مومند Sana ullah retweeted
یہ ملک اور سرزمین اللہ کی دی ہوئی نعمت ہے۔ یہ قوم کے ہاتھ میں امانت ہے اور آپ جانتے ہیں کہ امانت کے لیے دیانت چاہیے اور دیانت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اس سرزمین کی حفاظت، اس سرزمین کی خوشحالی اور ترقی کے لیے کوشاں رہیں۔
بدقسمتی سے ایک طویل عرصے سے قبائلی علاقے جن کو فاٹا کہا جاتا تھا اب دوبارہ اسی پوزیشن میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے،اسے تجربہ گاہ بنایا ہوا ہے۔ ہمارا ایک سیاسی موقف تھا اور ہے، اسی نظر سے دیکھا جائے۔ ہم بات کرتے ہیں دلیل کے ساتھ اور پھر ہم پاکستانی ہیں، ہم اس خطے کے فرزند ہیں۔ ہمارے ذہن میں کچھ شکوک آتے ہیں،ہمارے ذہن میں کچھ سوالات پیدا ہوتے ہیں،حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ہمارے ان سوالات کا جواب دے،ہمارے ان خدشات کو دور کر کے تشفی کرے، لیکن سیاسی ماحول کو الزام تراشیوں اور کردار کشیوں سے پراگندہ کر دیا جاتا ہے۔
ہم اختلافِ رائے کرنے والے لوگ ہیں۔ یہی فاٹا جس کے اس صوبے کے ساتھ انضمام کو ختم کرنے کی تجویزیں آ رہی ہیں، مجھے اعلیٰ سطحی حکومتی شخصیات نے براہِ راست کہا ہے کہ فاٹا کا انضمام کا فیصلہ غلط تھا۔ مجھے اس ملک کے نظام اور اس نظام کو چلانے والوں نے براہِ راست کہا ہے کہ ہم انضمام کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور اس کی سابقہ پوزیشن کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔
اس وقت تو آپ نے ہم پر الزامات لگائے، اس وقت آپ نے ہمیں کیا جوابات دئے؟ اور یہ بھی معلوم ہے کل بھی انضمام کا فیصلہ کس بڑی قوت کے کہنے پر کیا تھا اور آج پھر فاٹا کے علاقوں کو وفاق کے زیرِ انتظام لانے کے لیے کس بڑی طاقت کے مفاد کے لیے کیا جارہا ہے؟ یہ غلامانہ ذہنیت ہے،نوکری کرو تو ذرا شائستگی کے ساتھ تو کرو،اپنی قوم کو بیچتے ہو !
اس وقت فاٹا کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ تھا، فاٹا کے عوام کے سیاسی اور آئینی مستقبل کا مسئلہ تھا، تو ہم نے اس حوالے سے رائے دی تھی کہ ابھی حالات ایسے نہیں ہیں۔
آج تک اس ترمیم اور انضمام کے دس سال پورے ہو رہے ہیں، بندوبستی نظام نہیں آ سکا۔ پٹواری آج تک نہیں جا سکا، قانون نافذ نہیں ہو سکا، چھ سات پشتوں کی پرانی وہ جائیدادیں جو قوموں کی ملکیت تھیں، تم ان کی تقسیم نہیں کر سکے۔ تم وہاں پر پولیس منظم نہیں کر سکے۔ تمہارا ڈپٹی کمشنر وہاں پر حیران و پریشان بیٹھا ہے کہ میں کروں تو کیا کروں؟
آج مسئلہ سیاسی یا آئینی نہیں ہے، آج مسئلہ فاٹا کے وسائل کا ہے اور فاٹا کی معیشت کا ہے،لہٰذا سمجھنا چاہیے کہ اس وقت مدنظر کیا تھا اور آج مدنظر کیا ہے،اس وقت کی صورتحال کو اس وقت کی صورتحال میں دیکھا جائے اور آج کی صورتحال کا تجزیہ آج کی صورتحال میں کیا جائے۔
مومند Sana ullah retweeted
"جیسے بھی حالات رہے گے، قائد تیرے ساتھ رہے گے"
"قائد کی فرمان پر، جان بھی قربان ہے"
پشاور میں جے یو آئی سوشل میڈیا کنونشن میں مولانا فضل الرحمان کے حق میں نعرہ بازی
مومند Sana ullah retweeted
کیا آپ وہی رضوان رضی المعروف رضی دادا ہیں جو عمران خان کے دور میں PTV میں نوکری کے غرض سے وَیر اطلاعات کے دفتر کے باہر بیٹھے رہتے تھے لیکن وزیراطلاعات آپ سے ملتے نہیں تھے؟
آپ کو یاد نہیں کتنی بار آپ کو چائے پلا کر واپس گھر بھیج دیا جاتا تھا؟
میرے دفتر کی اس خلوص سے بھرپور چائے کا ہی لحاظ کر لیجیئے۔



























