
Journalist:Working for @UrduNewsCom | MPhil Media Sciences IIUI | Progressive & Anti-Capitalism | Cricket & Soccer Lover
Islamabad
Joined December 2022
- Tweets6.2K
- Following645
- Followers550
- Likes5.8K
پولیس اہلکاروں اور افسران کی ذہنی صحت کی مسلسل نگرانی بے حد ضروری ہے۔ خاص طور پر ڈبل ڈیوٹی سر انجام دینے والے اسلام آباد پولیس کے جوانوں کی ذہنی صحت بہتر ہوگی، تبھی عوام کے ساتھ ان کے خوش گوار رویے کو یقینی بنایا جا سکے گا۔اس مقصد کے لیے ایک مستقل اور جامع پالیسی مرتب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
@ICT_Police
اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کی استعدادِ کار اور ذہنی صلاحیتوں میں بہتری کے لیے سائیکولوجیکل ٹیسٹ کا سلسلہ جاری۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کے دفتر میں سائیکولوجیکل ٹیسٹ کے ذریعے افسران و جوانوں کی ذہنی صلاحیتوں، پیشہ ورانہ رویوں، دباؤ میں کام کرنے اور مختلف صورتحال میں بروقت و مؤثر فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
#WeRislamabadPolice #OPS
اسلام آباد میں جاری 'پاکستان ٹورازم فیسٹیول' میں جہاں دیگر ثقافتی رنگ نمایاں ہیں، وہی گاڑیوں کے شائقین کے لیے ایک شاندار کار شو بھی سجایا گیا ہے۔ اس میلے میں ایک طرف تو چمکتی ہوئی جدید اور نئی نویلی گاڑیاں موجود ہیں، تو دوسری جانب دہائیوں پرانی کلاسک، اینٹیک اور ونٹیج کاریں شہریوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہیں۔ اردو نیوز کے نامہ نگار صالح سفیر عباسی کی ویڈیو رپورٹ
#UrduNews
#carshow
#classiccars
#oldcars
اسلام آباد میں جاری 'پاکستان ٹورازم فیسٹیول' میں جہاں دیگر ثقافتی رنگ نمایاں ہیں، وہی گاڑیوں کے شائقین کے لیے ایک شاندار کار شو بھی سجایا گیا ہے۔ دیکھیے اردو نیوز کے نامہ نگار صالح سفیر عباسی کی ویڈیو رپورٹ
#UrduNews
پٹرول 6.59 روپے اور ڈیزل 4.25 روپے فی لیٹر سستا
New Petroleum Prices: Petrol set at Rs 346 and Diesel at Rs 378 per litre
#PetrolPrice
Saleh Safeer Abbasi retweeted
I appeal to the concerned quarters to intervene to stop the bloodshed in Rawalalot before it is too late.
پاکستان میں قانونی اور تکنیکی بندشوں کے باوجود غیر ملکی سمز کا استعمال کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر 'لائیو سٹریمنگ' کا رُجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
مالیاتی فائدے کے اس فیچر نے ملک میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی ایک نئی کلاس کو جنم دیا ہے، جس نے محض موبائل سکرین کے ذریعے نہ صرف مقبولیت کی حدوں کو چُھو لیا ہے بلکہ مختصر وقت میں کروڑوں روپے کے اثاثے بھی بنا لیے ہیں۔
رجب بٹ ایسے وائرل انفلوئنسرز ہوں یا سیالکوٹ کے حالیہ واقعے کے بعد سُرخیوں میں آنے والے انصر جٹ المعروف مسٹر پتلو، پاکستان میں سوشل میڈیا شخصیات اب اپنی ذاتی تقریبات کو بھی بڑے عوامی اجتماعات میں تبدیل کر رہی ہیں۔
جن میں ایک طرف لائیو سٹریمنگ کے دوران 'گفٹنگ' کے ذریعے بھاری آمدن حاصل کی جاتی ہے، تو دوسری طرف ایونٹ میں شریک مداحوں کو کروڑوں روپے کے قیمتی تحائف بھی دیے جاتے ہیں۔
تاہم ٹک ٹاک لائیو اور انفلوئنسرز کی جانب سے اس طرح کے عوامی اجتماعات کا انعقاد اُس وقت سنگین سوالات کی زد میں آیا جب سیالکوٹ میں ٹک ٹاکر ’مسٹر پتلو‘ کی مہندی ایک خونی حادثے میں بدل گئی جہاں شدید بھگدڑ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 18 کے قریب شہری زخمی ہوئے۔
ٹک ٹاکرز کی جانب سے اپنی ذاتی تقریبات کو عوامی شوز میں بدلنے کا یہ سلسلہ نیا نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی مختلف ٹک ٹاکرز اپنی سالگرہ کی پارٹیوں اور شادیوں میں ہزاروں کے ہجوم اکٹھے کرتے رہے ہیں۔
سیالکوٹ واقعے کے بعد اب سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں یہ بنیادی سوالات شدت سے اٹھائے جا رہے ہیں کہ ٹک ٹاکرز کی جانب سے اپنی ذاتی خوشیوں کو عوامی شو بنانے کے پیچھے کیا محرکات ہیں؟
#tiktoklive
#Pakistan
#mrpattlo
#rajabbutt
urdunews.com/node/910155
پاکستان میں حکومت نے سمارٹ گلاسز کی امپورٹ پر پابندی لگا دی ہے۔ اس کی وجوہات کیا ہیں اور اس وقت مارکیٹ میں موجود سمارٹ گلاسز کی قیمت کس حد تک ہے اور ان میں کون کون سے فیچر ہوتے ہیں؟
سٹوری @UrduNewsCom پر
#smartglasses
#metaglasses
پاکستان میں حکومت نے سمارٹ گلاسز کی امپورٹ پر پابندی لگا دی ہے۔ اس کی وجوہات کیا ہیں اور اس وقت مارکیٹ میں موجود سمارٹ گلاسز کی قیمت کس حد تک ہے اور ان میں کون کون سے فیچر ہوتے ہیں؟ جانیے اردو نیوز کے نامہ نگار صالح سفیر عباس کی رپورٹ میں۔
#smartglasses
#metaglasses
#Pakistan
Saleh Safeer Abbasi retweeted
اگر وزیرِ اطلاعات خود چینل چلائے اور سرکاری اشتہارات بھی تقسیم کرے تو کیا یہ مفادات کا ٹکراؤ نہیں؟ اگر قانون وزیر کو کاروبار سے روکتا ہے تو اسے کاروبار نہیں کرنا چاہیے، لیکن پابندی کا اصول سب پر یکساں لاگو ہونا چاہیے: سعید غنی، صوبائی وزیر سندھ
#Spotlight
@MunizaeJahangir
@SaeedGhani1
@MazharAbbasGEO
@Fahimzkhan
@AmberRShamsi
@ZarrarKhuhro
@WusatUllahKhan
@ibakhiofficial
@nhd00
@ShahzebJillani
@PPP_Org
Saleh Safeer Abbasi retweeted
Exploring Pakistan, embracing the culture and bringing some new sounds to life with Hamza Malik & Zain Zohaib 😉 You know what’s coming… 👀🤩🎶
پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ اسے انڈیا کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تہذیبی مکالمے کے فورم میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ہے تاہم اس میں شرکت کا فیصلہ مناسب وقت پر ملکی قیادت کرے گی۔
دوسری جانب دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان مذہبی سیاحت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے سکھ یاتریوں سمیت دیگر مذاہب کے پیروکاروں کا خیرمقدم کرتا رہے گا اور رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران تقریباً 4 ہزار سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں جمعے کو دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ایس سی او فورم میں شرکت کی دعوت موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دعوت نامہ مل چکا ہے اور قیادت اس حوالے سے مناسب وقت پر فیصلہ کرے گی۔
@ForeignOfficePk
@kachosajjadFSP
urdunews.com/node/910175/%D9…
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل لاؤنج میں بندر داخل ہو گیا۔بندر لاؤنج کی سیلنگ اور چھت پر مٹرگشت کرتا رہا جبکہ مسافر اس کی ویڈیوز بناتے رہے۔ انتظامیہ نے بندر کو پکڑنے کے لیے وائلڈ لائف حکام کو طلب کیا، تاہم بندر خود ہی واپس قریبی جنگل میں چلا گیا۔۔
#IslamabadAirport
Saleh Safeer Abbasi retweeted
ملک سے جانے والوں کی فہرست میں ایک اور اضافہ ہونے لگا تھا، مگر محکمہ وائلڈ لائف نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آف لوڈ کر دیا۔
#monkeyatairport
#Islamabadairport
بعض لمحات انسان کی آنکھیں نم کر دیتے ہیں۔۔
کینسر سے نبرد آزما ننھے محمد فرقان کی پولیس افسر بننے کی خواہش پوری کر دی گئی۔
کاویش اور فوجی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ’’میک اے وش‘‘ اقدام کے تحت آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری کی خصوصی ہدایت پر محمد فرقان کو ایک دن کیلئے اسلام آباد پولیس میں بطور ایس پی اعزازی رینک دیا گیا۔
اس موقع پر محمد فرقان نے تھانہ آئی نائن کا دورہ کیا، جہاں انہیں پولیس کے پیشہ ورانہ امور اور کارکردگی سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔
#WeRIslamabadPolice #makeawish
وفاقی آئینی عدالت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشست پر صدف احسان کی رکنیت کو چیلنج کرنے سے متعلق اپیل خارج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
عدالت نے جے یو آئی (ف) اور حنا بی بی کی جانب سے دائر درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے دیں۔ چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے جمعرات کو کیس کی سماعت کی۔ جے یو آئی (ف) کے سینیئر رہنما اور وکیل سینیٹر کامران مرتضیٰ عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران کامران مرتضیٰ نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی جماعت نے مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن کمیشن کو چار امیدواروں کے نام دیے تھے اور الیکشن کمیشن کو یہ اختیار حاصل نہیں تھا کہ وہ مخصوص نشستوں کے لیے جمع کرائی گئی فہرست میں اپنی طرف سے تبدیلی کرے۔
انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا ایک منفرد مقدمہ ہے کیونکہ جے یو آئی مسلسل یہ مؤقف اختیار کر رہی ہے کہ صدف احسان اس کی امیدوار نہیں تھیں لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں جماعت کی امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔
urdunews.com/node/910143
Govt Slashes Petrol Price by Rs 9.41, Diesel by Rs 5.56 per Litre: OGRA Issues Notification
پٹرول کی قیمت میں 9.41 روپے اور ڈیزل میں 5.56 روپے فی لیٹر کمی: اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
#PetrolPrices
'امید پھر سے لوٹ آئی' عبدل السید کی کامیابی نے مشی گن کے ووٹرز کو اوباما کی یاد دلا دی، مشی گن کے شہر ڈیئربورن کی مسلم کمیونٹی السید کی جیت کو ایک اہم اور تاریخی کامیابی کے طور پر دیکھ رہی ہے۔
#USA
#midtermelections













