Saim Abdullah (@Themaster627908) profile picture
Joined November 2022
Photo by Saim Abdullah (@Themaster627908)Photo by Saim Abdullah (@Themaster627908)Photo by Saim Abdullah (@Themaster627908)Photo by Saim Abdullah (@Themaster627908)Photo by Saim Abdullah (@Themaster627908)Photo by Saim Abdullah (@Themaster627908)Photo by Saim Abdullah (@Themaster627908)Photo by Saim Abdullah (@Themaster627908)Photo by Saim Abdullah (@Themaster627908)Photo by Saim Abdullah (@Themaster627908)
Translated from Urdu, written by Syed Mehdi Bukhari. It's actually copied from his Facebook page.
ہنی ٹریپ سوشل میڈیا پر عام چلن ہے مجھے پہلی بار حقیقی طور پر سڑک کنارے بھی تجربہ ہو گیا ہے۔ دو دن قبل میں فیلڈ ورک بھگتا کر لگ بھگ شام چار بجے غازی روڈ ڈی ایچ اے کے کنارے گاڑی لگائے ایک ریڑھی والے سے چاٹی کی لسی منگوا کر پی رہا تھا اور گاڑی میں بیٹھا موبائل چیک کر رہا تھا۔ پیاس لگی ہوئی تھی۔ میٹھے مشروبات میں پیتا نہیں اور چاٹی کی لسی پر نظر پڑی تو سوچا ٹرائی کیا جائے۔ میں موبائل پر ای میلز کے جواب میں بزی تھا کہ اچانک شیشے پر دستک ہوئی۔ میں نے چونک کر دیکھا تو چوبیس پچیس سال کی لڑکی ہاتھ میں پھولوں کا گلدستہ پکڑے اور ویل ڈریس ہوئے پورے میک اپ میں کھڑی تھی۔ شیشہ ڈاؤن کیا تو بولی “ سوری، لیکن کیا آپ مجھے آگے کسی چوک میں ڈراپ کر دیں گے ؟۔ کافی دیر سے ان ڈرائیو کے انتظار میں کھڑی ہوں گاڑی نہیں آ رہی اور رکشہ نہیں مل رہا۔ آپ مجھے آگے کسی چوک میں رکشے والے کے پاس ڈراپ کر دیں پلیز۔ شکل سے آپ ڈیسنٹ لگ رہے ہیں اس لیے ریکوئسٹ کی ہے۔” میں نے اسے غور سے دیکھا بظاہر وہ اپر مڈل کلاس کے حلیے میں تھی۔ ڈریسنگ اچھی تھی۔ میک اپ پراپر تھا اور لگ رہا تھا وہ کسی کے ہاں دعوت پر جا رہی ہے۔ ہاتھ میں پھولوں کا گلدستہ تھا۔ میں سوچ میں پڑ گیا کہ کیا کرنا مناسب ہو گا۔ اجنبیوں کو میں راہ چلتے لفٹ دینے کے حق میں نہیں میرے ایک دو تجربات اچھے نہیں رہے۔ اس نے دیکھا کہ میں جواب نہیں دے پا رہا تو سوری کہہ کر دو قدم پیچھے ہٹ کر یوں کھڑی ہو گئی جیسے پریشان ہو۔ میں نے پھر سوچا کہ حال حلیے سے ڈیسنٹ لگ رہی ہے لوگوں کی مجبوری بن جاتی ہے، اگلے چوک تک کی ہی تو بات ہے اسے کسی رکشے والے کے پاس اتار دیتا ہوں۔ میں نے اسے کہا چلیں بیٹھ جائیں آپ کو کسی رکشے والے کے پاس ڈراپ کرتا ہوں۔ وہ فوراً تھینک یو کہہ کر آئی اور فوراً اگلی سیٹ پر آ بیٹھی۔ عموماً ایسا ہوتا نہیں۔ خواتین کو اگر باامر مجبوری کسی اجنبی سے لفٹ لینا پڑ بھی جائے تو وہ پیچھے بیٹھیں گی اس کے برابر والی پسنجر سیٹ پر تو ہرگز نہیں۔ خیر، میں نے یہ بات نوٹ کی اور گاڑی چلا دی۔ گاڑی چلتے ہی بولی آپ کا بہت شکریہ بس کسی ایسے چوک میں ڈراپ کریں جہاں رکشے کھڑے ہوں۔ میں نے پھر کہا کہ جی ہاں وہی دیکھ رہا ہوں۔ اور میں واقعی راہ چلتے رکشے ڈھونڈ رہا تھا۔ پھر ایک منٹ گزرا اور بولی“ آپ کو کیا بتاؤں کوئی ایسے کسی سے لفٹ تو نہیں لیتی ناں، مجھے اپنی سب سے پکی دوست کی طرف جانا ہے گلبرگ میں اور لیٹ ہو رہی ہوں۔ کچھ مل نہیں رہا تھا تو گھبرا کر آپ سے ریکوئسٹ کر دی۔ آپ چاہیں تو مجھ سے اماؤنٹ لے لیں”۔ یہ کہہ کر اس نے پرس کھولا۔ میں نے یہ دیکھ کر کہا مِس پیسوں کی بات نہیں، آپ کو اتارتا ہوں دو منٹ میں وہاں سے رکشہ مل جائے گا۔” اتنی دیر میں چوک آ گیا جہاں بہت سے رکشے آ جا رہے تھے۔ میں نے بریک لگا دی۔ اترتے ہوئے بولی“ سو سو مچ تھینکس، بلیو می آپ بہت اچھے انسان ہیں۔ آجکل کسی پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ اگر مائنڈ نہ کریں تو ہم رابطے میں رہ سکتےہیں۔ آپ مجھے بہت سنجیدہ سے لگے ہیں۔ میرے ٹیچر بھی ایک آپ جیسے تھے۔ میں ایم کام کی سٹوڈنٹ ہوں۔”۔ اب یہ دوسرا الارم تھا کہ وہ مجھ سے فون نمبر مانگ رہی ہے اور مجھے ایکدم کلئیر ہو چکا تھا کہ یہ ہنی ٹریپ ہے۔ اس ٹریپ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے میں نے اپنا واٹس ایپ نمبر دے دیا کہ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ اس نے موبائل میں نوٹ کیا۔ موبائل بھی اس نے سیمسنگ گلیکسی ایس 25 رکھا ہوا تھا۔ وہ اتری اور چلی گئی۔ میں نے گاڑی چلاتے بیک مرر سے ضرور دیکھا کہ کسی رکشے والے سے بات کر رہی ہے یا نہیں۔ وہ ایک رکشے کے اندر بیٹھ گئی تھی۔ باقی راہ میں یہی سوچ کر ہنستا آیا کہ کیا کیا آئیٹمز کیسے کیسے شکار گھیرتی ہیں۔ انعام رانا کو کال ملائی۔ اسے سارا واقعہ سنایا۔ رانا بولا کہ ہاں یہ ہنی ٹریپ ہے ذرا دھیان سے رہنا۔ ہو سکتا تو ٹارگٹ نہ ہو وہ تجھے بالکل نہ جانتی ہو۔ اس کا طریقہ واردات ہی یہ ہو گا کہ مہنگی گاڑی والے کسی کو دیکھ کر اپروچ کرنا۔ یہ میں آپ کو بتا دوں کہ حال حلیہ واقعی اپر مڈل کلاس کا تھا۔ یعنی کوئی بھی عام انسان ٹریپ ہو سکتا ہے۔ اب میں اس انتظار میں رہا کہ یہ خود رابطہ کرے گی۔ پرسوں شام سات بجے کے پاس پاس میسج آیا “ کیا کر رہے ہیں آپ؟ فری ہیں تو ڈی ایچ اے فیز تھری زی بلاک والے گلوریا جینز آ جائیں۔” اب ظاہر ہے مجھے مزید کسی الجھن میں نہیں پڑنا تھا۔ اس کو جواب دیا کہ سوری آپ کا میسج نہ آئے اور بلاک کر دیا۔ دو گھنٹے بعد ایک اور نمبر سے میسج آیا “ آپ تو ڈر ہی گئے۔ چلیں آپ کی مرضی”۔ میں نے اسے بھی بلاک کر دیا۔ یہ آج کچھ فرصت ملی تو سوچا آپ لوگوں کو آگاہ کروں کہ ذرا آپ بھی دماغ کی بتی جلا کر رہا کریں اور لاہور کی سڑکوں پر کوئی لڑکی یا خاتون ایسے اپروچ کرے تو یہ ہرگز نہ سمجھ لیجئے گا کہ آپ شہزادہ سلیم ہیں اور وہ انار کلی😂منقول
1
18
Jinnah was right. @ashoswai @Tiju0Prakash
A Muslim woman, Roshan Khatun, was reportedly killed in Bihar, India after being tied to a pole, brutally beaten, and forced to drink urine mixed with alcohol while she was fasting in Ramadan. She had only gone to settle a land dispute. This level of cruelty is heartbreaking and unacceptable. No human being deserves such humiliation and violence. May Allah have mercy on her soul, accept her among the martyrs, and bring justice to those responsible. 🤲
2
99
Jinnah was right! Alhamdolillah!
This post is from a suspended account. Learn more
1
19
بھائی صاحب! کیا یہ حقیقت ہے۔۔۔۔ ؟ @RabNBaloch
ان سے ملیئے۔ یہ اسریٰ یونیورسٹی حیدرآباد کے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حمیداللہ قاضی ہیں۔ قاضی صاحب مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) میں امریکہ سے پی ایچ ڈی (PhD) ہیں۔ امریکہ ہی میں کئی سال تک مختلف اداروں میں کام کیا۔ ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ لیکر واپس آئے اور درس و تدریس کے شعبے سے منسلک ہو گئے۔ اسریٰ یونیورسٹی میں مختلف پروگرامز اور شعبوں کا سہرا ان ہی کے سر ہے۔ ادبی حلقوں میں ان کا اپنا ایک نام اور مقام ہے۔ یہ چوں کہ قبضہ مافیہ، وڈیرا شاہی، دھونس دھمکیوں کیخلاف ہیں۔ لہذا ان کیخلاف کچھ افراد کے ایما پر جعلی ڈگری کا کیس بنایا گیا ہے۔ پولیس اہلکار ان کو ایسے ہتھکڑیاں لگائے کھڑے ہیں جیسے کوئی عادی مجرم گرفتار کیا ہو۔ ڈاکٹر صاحب کو واقعی صحیح سزا ملی ہے۔ ڈاکٹر صاحب بہت ہی معصوم انسان ہیں وہ یہ بھول گئے کہ یہ ملک پڑھے لکھے، ترقی پسند اور شریف النفس لوگوں کیلئے نہیں ہے۔ یہ ملک اب کرپٹ، غنڈوں اور وڈیروں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ اس ملک کو صحیح معنوں میں پولیس اسٹیٹ کہنا چاہئے جہاں لاکھوں جرائم کے کیسسز چھوڑ کر پولیس شریف لوگوں کو ڈرانے دھمکانے میں لگی ہے۔
1
24
کیا میڈیا نے 3 مارچ، بہاولپور میں اساتذہ اور سرکاری ملازمین کی احتجاجی ریلی کو کوریج دی؟ @naziagoraya @RShahzaddk @Aadiiroy2 @AzazSyed
ن لیگ کی پنجاب حکومت کی ہٹ دھرمی، رعونت، تکبر، بے حسی اور شقاوت رمضان المبارک میں ہونے والے اس احتجاج کو قبول کرنے میں رکاوٹ ہے۔۔۔ نام۔ نہاد جمہوری حکومت کو لاکھوں ملازمین کا احتجاج نظر ہی نہیں آ رہا۔۔۔ ایک بھی سیاسی اس احتجاج کو نوٹس کرنے پہ تیار نہیں۔۔۔
1
2
29
یہ کون سا احتجاج ہو رہا ہے محترمہ!!!
خامنہ ای صاحب کی شہادت ایک عظیم المیہ ہے ایک نہتے شخص کا استعمار کے ہاتھوں مارا جانا ایک سانحہ ، اس موقع پر جذبات ایک لازمی امر ہیں تاہم کل مختلف مظاہروں میں کئی جانوں کا ضیاع ایک جرم ہے۔ اگر کہیں قانون ہاتھ میں لیا گیا تو ایسے لوگوں کو گرفتار کیا جا سکتا تھا مگر مظاہرین پر سیدھی گولیاں کیوں چلائی گئیں ؟ اس موقع پر یہ کہنا بھی ضروری ہے کہ احتجاج ضرور ہونا چاہیے تاہم پر امن ۔۔۔
2
12
دونوں ۔۔۔۔
Which player/players you never want to see in Pakistan shirt again? For me Shadab, Shaheen..
2
16
تعلیم دشمن حکومت نا منظور کسان دشمن حکومت نامنظور غریب دشمن حکومت نا منظور شعبدہ باز حکومت نامنظور ملازمین دشمن حکومت نامنظور @
سندھ میں نئے تعمیر ہونے والے سرکاری سکول جہاں مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ جبکہ پنجاب میں کوئی نیا سرکاری سکول قائم نہیں ہوا اور ظلم کی اخیر یہ ہے کہ پرانے سرکاری سکول بھی برائے فروخت ہیں۔ پنجاب میں غریبوں کے بچوں کیلئے تعلیم حاصل کرنا ناممکن بنایا جا رہا ہے
2
14
جہاز اور گاڑیاں بھی تو لینی ہیں ناں !!! باقی جو بچے گا، بچوں کے کام آئے گا۔ عوام کا کیا ہے، جائے بھاڑ میں، بس ٹیکس دیتے رہیں۔ عوام علاج اور تعلیم پر خود خرچ کریں۔
گیارہ ارب روپے کا لگژری طیارہ خریدنے کا اب یہ جواز یہ دیا جا رہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ پانچ ہزار ارب ہے، اس لیے فرق نہیں پڑتا۔۔ فرق پڑتا ہے۔ اسی بجٹ میں اساتذہ کے لیے گنجائش کیوں نہیں؟ وہ اساتذہ جو کئی دنوں سے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔۔ اسی پنجاب میں ایک کروڑ سے زائد بچے سکول سے باہر ہیں اور ترجیح طیارہ ہے؟ مسئلہ پیسوں کی کمی نہیں، ترجیحات کی ہے!!
2
13
تیسرے فیز کے شروع ہونے کے وقت جاگے ہیں آپ! پہلے تو سب ایک تھالی کے بینگن تھے۔
پنجاب کے سکول ٹھیکے پر بنیادی ہیلتھ یونٹ ٹھیکے پر کلینک آن دہیلز ٹھیکے پر نام نہاد “گُڈ گورننس” ساتویں آسمان پر اور میڈم وزیراعلی بارہ ارب کے لگژری جہاز پر۔۔۔ #حدہے
2
12
نہیں بھائی! جہاز لیے جاتے ہیں، گاڑیاں لی جاتی ہیں۔ بچوں کے لیے جائیدادیں بنائی جاتی ہیں۔
پاکستان واحد ملک ہے جہاں تعلیمی اداروں کو بیچ کر اربوں کی بچت کی جاتی ہے ۔۔۔ @MaryamNSharif @RanaSikandarH
1
2
57
تقریباً چالیس سال اقتدار میں رہنے کے باوجود پنجاب کے مسائل وہی کے وہی ہیں۔ اس کا سیدھا سادھا مطلب تو یہی ہے کہ آپ لوگ نااہل ہیں۔ بجائے اس کے کہ آپ شرم کھا کر خود ہی گھر جائیں، آپ لوگوں نے ادارے بیچنا شروع کر دیے تاکہ اپنی نسلوں کے لیے کچھ کیا جا سکے۔ @naziagoraya
جاگ اُٹھا ہے فیصل آباد،،، سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد اپنے جائز آئینی حقوق کی منظوری سے متعلق احتجاجی ریلی میں شریک - ساڈا حق ایتھے رکھ #سرکاری_سکول_کی_نجکاری_نامنظور #Stopoutsourcing
2
14
پنجاب بھر میں اس طرح کی سیکڑوں، ہزاروں مثالیں ہیں۔ @naziagoraya
"آؤٹ سورسنگ کے بھیانک نتائج" گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول پیلو تحصیل کامونکی ، ضلع گوجرانولہ EMIS CODE: 34130307 میڈم چیف منسٹر ! لاہور سے تھوڑا ہی دور، گاؤں کی بچیوں کے لیے دستیاب یہ واحد سکول بھی اب بند پڑا ہے اور غریب طالبات بنیادی تعلیم سے محروم ہیں۔ @MaryamNSharif
2
11
بات تو ٹھیک کی ہے آپ نے @Asadrchaudhry @Aadiiroy2 @naziagoraya @MaryamNSharif
مسلم لیگ ن کا ایک دیرینہ مسئلہ ہے کہ اسے اقتدار ملے تو یہ اپنی افتاد طبع کو تھام نہیں پاتی. جتنی زیادہ اسے طاقت ملتی ہے یہ اتنا ہی جمہوریت سے جڑی قدروں سے بے نیاز ہو جاتی ہے. مزاج جمہوری ہے ہی نہیں شاہانہ ہے. عمران خان کی صورت میں ایک متبادل آیا تھا وہ سوا ستیاناس نکلا اب متبادل کا سوچ کر بھی ڈر لگتا ہے. مسلم لیگ کو واک اوور ملا ہوا ہے. اس ماحول میں بجائے اس کے کہ ن لیگ اپنے طرز حکومت کو جمہوری اسالیب سے ہم آہنگ کرے وہ بلامقابلہ سیاست کے اس منظر نامے میں نہال ہوئی پڑی ہے. زبان حال سے وہ کہہ رہی ہے کہ ہم نہیں تو کون. ہمارے سوا ہے ہی کون؟ عمرانی تجربے کی ناکامی کے بعد ہم تو ناگزیر ہو چکے ہیں. ہم تو اب مجبوری ہیں. ہمیں کون پوچھنے والا. چنانچہ بے نیازی کا عالم یہ ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں ملازمین ہفتوں سے احتجاج پر ہیں کہ ان کی پنشن کے ساتھ واردات ہو چکی ہے، لیکن ان کی سننے والا کوئی نہیں. بڑی آسانی سے کہہ دیا جاتا پیسے نہیں. دوسری جانب وزیر اعلی کے لیے 10 ارب کا جہاز خریدا جاتا ہے. سوال اٹھتا ہے تو شان بے نیازی سے کہا جاتا ہے کہ یہ تو پنجاب ایر لائن کے لیے لیا ہے. کون سی پنجاب ایر لاین؟ کب اس کا فیصلہ ہوا؟ کوئی میٹنگ کوئی سمری کوئی منظوری؟ جمہوری حکومت ہے یا بادشاہی ہے؟ تضادات دیکھیے، وفاق سے پی آئی اے نہیں چل رہی تھی اس نے نجکاری کر دی اور صوبہ چلا ہے ایر لائن بنانے. حیرت کی بات یہ ہے کہ وفاق اور صوبے میں ایک ہی پارٹی بلکہ ایک ہی گھرانے کی حکومت ہے. آدمی کہاں جائے. ان سے بے زار ہوئے تھے اور سوچا تھا عمران آ جائے اچھا ہے. وہ آیا اور ایک بدترین ڈراؤنا خواب ثابت ہوا. پھر ن آئی تو سوچا سب گوارا شاید معیشت بہتر کر دے. لیکن عالم یہ ہے کہ بیرونی دوروں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے اور انڈسٹری کی کوئی اچھی خبر نہیں. ایک دریا سے نکلیں تو سامنے ایک اور دریا ہوتا ہے.
2
13
پریشان کیوں ہوتے ہیں۔ نجم ولی صاحب اس بات پر بھی کوئی بھونڈی دلیل تلاش لیں گے۔ @najamwalikhan
پہلے پالیسی منظور، پھر عوامی ردعمل، پھر “نوٹس”؟ اگر واقعی 4 لاکھ 66 ہزار سولر صارفین 3 کروڑ 76 لاکھ لوگوں پر بوجھ تھے تو یہ حساب پہلے کیوں نہ لگایا گیا؟ کانٹریکٹ کا تحفظ دباؤ کے بعد کیوں یاد آیا؟ یہ طرزِ حکمرانی نہیں، ردعملی سیاست ہے — فیصلے پہلے، عقل بعد میں۔ ریاست ایسے نہیں چلتی کہ غلطی ہو جائے تو نوٹس لے لیا جائے؛ ریاست ایسے چلتی ہے کہ غلطی ہونے ہی نہ دی جائے ۔ آپ جو کر رہے ہیں اُس پر آپکو معاف نہیں کیا جا سکتا ۔
1
12
رؤوف بھائی کیا کریں بیچارے اپنی نسلوں کے لیے کچھ تو کرنا ہے ناں تا کہ وہ ۔۔۔۔۔۔۔ !
آپ کی پارٹی کے لگائے ہوئے ائی پی پی ایز کا اربوں روپے کا خرچہ بھی تو عوام نے ادا کرنا ہے۔ ڈالروں میں فی یونٹ ریٹ آپ نے ہی 1994 پالیسی کے تحت دینا شروع کیا تھا جسے شریف خاندان اپنے دور میں اوپر لے گیا۔ شریف خاندان کے تو ماشاء اللہ اب اپنے بجلی گھر ہیں۔اب سب کو کپیسٹی چارجز بھی دینے ہیں۔پچاس سے زائد بجلی گھر سیاستدانوں/فرنٹ مین کے ہیں۔ ہماری کل 25000 میگا واٹ بجلی کی ضرورت تھی لیکن آپ کی حکومتوں نے 41000 میگا واٹ بجلی گھر لگا لیے اور سب کے ساتھ معاہدہ کیا کہ سب کی بجلی خریدیں گے۔ نہ خریدی تو پیسے دیں گے۔ چھ بجلی گھر بند پڑے ہیں لیکن انہیں معاہدے تحت پیسے مل رہے ہیں۔ اب ہم مزے کی بات ہے 16000 میگا واٹ بجلی کے اربوں روپے دے رہے ہیں جو استمعال بھی نہیں ہورہی۔ یہ آپ کی ہی کارنامے ہیں جو قوم بھگت رہی ہے اور بھگتی رہے گی۔ اب آپ لوگ اداکاری کر کے عوام کے جعلی ہمدرد نہ بنیں پلیز۔ یہ آپ سب کا ہی کیا دھرا ہے۔ اس وقت سولر انرجی شاید آٹھ دس ہزار میگا واٹ تک چلی ہے۔ مطلب بقیہ صرف پندرہ ہزار نیشنل گرڈ سے بجلی خرچ ہورہی ہے۔ باقی پچیس چھبیس ہزار میگا واٹ استمعال ہی نہیں ہو رہی لیکن ادائگی آپ نے سب کی کرنی ہے۔ تو پھر پیسہ کہاں سے آئے گا اگر سب نے سولر لگا لیے کیونکہ آپ نے کپیسٹی چارجز کے معاہدے کر رکھے ہیں۔ آپ سب کی مہربانیوں کی وجہ سے اب ہمارے آگے کھائی تو پیچھے سمندر ہے۔ @sherryrehman @ @CMShehbaz @MIshaqDar50
1
12
Jinnah was right ....
This quoted post is unavailable.
1
13
محترمہ! ہمارے گاؤں کو جاتی سڑک 1988ء میں یوسف رضا گیلانی نے بنوائی تھی جب وہ وفاقی وزیر تھے۔ سڑک کی حالت کا اندازہ آپ خود لگا لیجیے۔
Replying to @MaryamNSharif
جھگیاں سیالاں اور ٹھٹھہ خدایار ❤️❤️❤️
1
19
سود کے بغیر اکانومی نہیں چلائی جا سکتی۔ ٹیکنالوجی کے بغیر جنگیں نہیں لڑی جا سکتیں ڈی این اے کی موجودگی میں چار گواہوں کی کوئی ضرورت نہیں ایک پڑھی لکھی عورت کی گواہی کو اس زمانے میں آدھا قرار نہیں دیا جا سکتا یتیم پوتے کو دادا کی جائیداد سے محروم نہیں کیا جا سکتا چائلد adoption اور اسکو اپنا نام دینے میں کوئی حرج نہیں ۔ ا سنگسار اور ہاتھ کاٹنے کی سزائیں اس صدی میں قابل عمل نہیں۔ موسیقی پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔۔ یہ ثابت شدہ ہے کہ موسیقی ذہن کی صحت کے لئے بہت مفید ہے کو ایجوکیشن کے بغیر تعلیمی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ۔کوایجوکیشن عورت میں زیادہ کانفیڈنس پیدا کرتا ہے اور صرف قابل اعتماد عورت ہی اپنی حفاظت کر سکتی ہے آپ تمام عورتوں کے لئے عورت ڈاکٹر نہیں لا سکتے۔۔مرد ڈاکثروں سے علاج کروانے میں کوئی حرج نہیں۔ چہرے کا پردہ ایک outdated چیز ہے جس کو موجودہ دور میں justify نہیں کیا جا سکتا۔ کیونکہ چہرہ آپکی شناخت ہے۔ عرب یہ باتیں سمجھ گئے ہیں۔اس لئے درست ٹریک پر ہیں۔ یہ مرزا عبدلحنان کے خیالات ہیں، ہو سکتا ہے عقل پرستوں کو درست لگیں لیکن عقیدت اور عقیدے کے حصار میں رہنے والے ان پر معترض ہوں گے۔۔۔اعتراض کر لیں، لیکن اگر دلائل نہ ہوں تو گالم گلوچ پر نہ اتریں، ہو سکتا ہےاپ کے دیگر ہم مسلک و ہم مشرب اس تحریر کا جواب علمی انداز میں مرزا عبدلحنان کو دے سکیں۔۔
1
25
سود کے بغیر اکانومی نہیں چلائی جا سکتی۔ ٹیکنالوجی کے بغیر جنگیں نہیں لڑی جا سکتیں ڈی این اے کی موجودگی میں چار گواہوں کی کوئی ضرورت نہیں ایک پڑھی لکھی عورت کی گواہی کو اس زمانے میں آدھا قرار نہیں دیا جا سکتا یتیم پوتے کو دادا کی جائیداد سے محروم نہیں کیا جا سکتا چائلد adoption اور اسکو اپنا نام دینے میں کوئی حرج نہیں ۔ ا سنگسار اور ہاتھ کاٹنے کی سزائیں اس صدی میں قابل عمل نہیں۔ موسیقی پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔۔ یہ ثابت شدہ ہے کہ موسیقی ذہن کی صحت کے لئے بہت مفید ہے کو ایجوکیشن کے بغیر تعلیمی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ۔کوایجوکیشن عورت میں زیادہ کانفیڈنس پیدا کرتا ہے اور صرف قابل اعتماد عورت ہی اپنی حفاظت کر سکتی ہے آپ تمام عورتوں کے لئے عورت ڈاکٹر نہیں لا سکتے۔۔مرد ڈاکثروں سے علاج کروانے میں کوئی حرج نہیں۔ چہرے کا پردہ ایک outdated چیز ہے جس کو موجودہ دور میں justify نہیں کیا جا سکتا۔ کیونکہ چہرہ آپکی شناخت ہے۔ عرب یہ باتیں سمجھ گئے ہیں۔اس لئے درست ٹریک پر ہیں۔ یہ مرزا عبدلحنان کے خیالات ہیں، ہو سکتا ہے عقل پرستوں کو درست لگیں لیکن عقیدت اور عقیدے کے حصار میں رہنے والے ان پر معترض ہوں گے۔۔۔اعتراض کر لیں، لیکن اگر دلائل نہ ہوں تو گالم گلوچ پر نہ اتریں، ہو سکتا ہےاپ کے دیگر ہم مسلک و ہم مشرب اس تحریر کا جواب علمی انداز میں مرزا عبدلحنان کو دے سکیں۔۔
1
17