
Journalist @gnnhdofficial || views Personal || Interested in Social & Political issues
Islamabad, Pakistan
Joined June 2020
- Tweets1.5K
- Following17
- Followers5.3K
- Likes377
وزیرداخلہ محسن نقوی کو ان کا کیش لیس اسلام آباد پروگرام یاد دلاتے ہوئے صرف اتنا ہی پوچھا تھا۔۔۔پہلے سے کیش لیس عوام کو مزید کتنا کیش لیس کرینگے۔۔۔!!! پتہ نہیں سب ہنسنے کیوں لگے؟
ایف بی آر @FBRSpokesperson نے سابقہ فاٹا اور پاٹا کی ٹیکس چھوٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں اور اربوں روپے کے ریونیو نقصان کے معاملے پر کمشنر ان لینڈ ریونیو فوزیہ اقبال (BS-20) سمیت دو افسران کو 120 روز کے لیے معطل کر دیا۔ معاملے کی تحقیقات کے لیے گریڈ 21 کے افسر کی سربراہی میں چار رکنی انکوائری کمیٹی قائم 30 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔
کراچی میں @FIA_Agency کے اینٹی کرپشن سرکل کے مال خانے سے کروڑوں روپے مالیت کا ضبط شدہ سونا اور چاندی غائب ہونے کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا۔ اطلاعات کے مطابق 7 مئی 2026 کو کارروائی کے دوران ضبط کیے گئے تقریباً 65 کلوگرام چاندی اور 40 تولہ سے زائد سونا، جس کی مالیت تقریباً 7 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے، مال خانے سے پراسرار طور پر غائب ہوگیا۔ 21 اکتوبر کو معائنے کے دوران تجوری میں سے قیمتی سامان غائب پایا گیا۔ اس معاملے میں ایف آئی اے کے ایک انسپکٹر ڈاکٹر سہیل شیخ محمود صدیقی گرفتار ہو چکے ہیں، جبکہ عدالت نے ان کی بعد از گرفتاری ضمانت مسترد کر دی ہے۔ سب سے اہم سوال یہ ہے کہ کیا ایک انسپکٹر اکیلے یہ سب کر سکتا ہے؟ یا کسی بڑے نام کو بچانے کے لیے انسپکٹر کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا؟ایف آئی اے کی تحویل میں موجود سرکاری مال کی حفاظت کا ذمہ دار کون تھا، مال خانہ ریکارڈ میں اندراج کیوں نہیں کیا گیا اور کروڑوں روپے کا غائب شدہ سونا چاندی آخر کہاں گیا؟
اسلام آباد پولیس @ICT_Police کی خاتون اہلکار جنسی زیادتی کا شکار ہونے کا الزام، مقدمہ درج
جنسی زیادتی کرنے والا بھی اسلام آباد پولیس کا اہلکار، جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کے ہاں بچے کی بھی پیدائش،مقدمہ متن
اسلام آباد @ICT_Police پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں 13 سالہ فاطمہ تشدد/ قتل کا معاملہ
فاطمہ پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی، فوٹیج میں فاطمہ کو تشدد کی وجہ سے روتے اور التجائیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
نوٹ
فوٹیج اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ تشدد ڈیڑھ گھنٹہ پہلے ہوا،ویڈیو اور میڈیکل رپورٹ میں بھی مماثلت پائی جاتی ہے۔
اسلام آباد سے ایک بار پھر حرام جانوروں کا 800 کلو گوشت برآمد،،
غیر ملکی شہریوں کے ملوث ہونے کا انکشاف، اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ بے بس یا ملی بھگت ؟؟؟ گزشتہ سال بھی میڈیا کی نشاندہی پر 25 من گدھے کا گوشت برآمد ہوا تھا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے میرے دو اہم سوالات۔۔۔!
آپ ہمیشہ دعویٰ کرتے رہے کہ تمام قیدیوں، بالخصوص سابق وزیراعظم عمران خان کے بنیادی انسانی حقوق کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے، لیکن ان کا حالیہ خط آپ کے ان دعوؤں سے مختلف تصویر پیش کرتا ہے۔ دوسری جانب سڑکیں اور پل بنانے میں آپ کی رفتار خاصی تیز ہے، مگر صوبوں کے معاملے میں وہ محسن اسپیڈ نظر نہیں آرہی۔۔۔کیا تاخیر کی وجہ معاملات کا خراب ہونا ہے؟
اسلام آباد @ICT_Police پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں اعلی افسر کی اہلیہ کی جانب سے تیرہ سالہ گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد، تیرہ سالہ فاطمہ جان کی بازی ہار گئی۔
اسلام آباد تیرہ سالہ بچی کی @ICT_Police پولیس لائنز ہیڈکوارٹر میں پراسرار موت،جس پر تشدد کے نشانات۔زرائع آجی کی آفس کے مطابق تیرہ سالہ فاطمہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اعلی افسر کے گھر کام کرتی تھی اور انکی رشتہ دار بھی تھی۔
@MohsinnaqviC42 @UNHumanRights @hrw @cpfsajm @MOIofficialGoP
سندھ میں محکمہ ایکسائز کاامپورٹڈ گاڑیوں کی جعلی لوکل انوائسز تیار کے رجسٹریشن کرنے کا دھندا۔ سائیں سرکار نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے افسران کے آئی ڈی استعمال کر کر کے ڈیٹا فیڈ کیا۔
خود احتسابی کا ریڈار صرف(کانسٹیبل) تک ہی کیوں کام کرتا ہے؟ اسلام آباد پولیس کے ایک ایس پی کے خلاف تین مختلف انکوائریاں مختلف شکایات پر کی گئیں جس میں وہ ایس پی، قصوروار ثابت ہوا۔ اس کے خلاف کب ایکشن ہونا؟؟؟؟ اسلام آباد پولیس @ICT_Police کے احتساب نامی سرکس میں صرف کمزور اہلکاروں کا تماشا ہی کیوں لگتا ہے؟
پاکستان میں اہم عہدوں پر افسران کو تعینات کرنے کا میرٹ کیا ہے؟
@FBRSpokesperson ایف بی آر کے گریڈ 17سے19 تک کے CSP افسران کا ڈیپارٹمنٹل اسیسمنٹ امتحان میں فیل ہونے کا انکشاف
رات کے اوقات میں جب وفاقی پولیس @ICT_Police سو جاتی ہے تو اس طرح کی چیزیں سڑکوں پہ نکل آتی ہیں۔ لہذا شہریوں سے گزارش ہے دوران سفر احتیاط کریں۔ ویسے اب تو اسلام آباد کی ہر گلی میں سیف سٹی کے کیمرے لگے ہوئے۔ تعجب کی بات ہے یہ شخص سیف سٹی والوں کو بھی نظر نہیں آیا
M.UsmanButt retweeted
سپریم کورٹ میں عمران خان صاحب کے شفاء ہسپتال اسلام آباد منتقلی کی ڈاکٹر عظمی خان اور عمران خان صاحب کی طرف سے دائر میڈیکل پٹیشنز اور حکم 18 اگست 2026 ہسپتال منتقل نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست کی بھی جلد سماعت کی بھی درخواست دائر کی گئی ہیں۔
آئی ایم ایف کے قرض تلے دبے پیارے ملک پاکستان میں1.8 ارب ڈالر کی میگا منی لانڈرنگ کا انکشاف،حکومت نے منی لانڈرنگ کرنے والوں کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا۔۔تفصیلات اس ویڈیو میں۔
راولپنڈی میں اینکر پرسن ربیعہ احسن گولی لگنے جان کی بازی ہار گئیں۔ ہولیس نے مقتولہ کے شوہر کو تحویل میں لے لیا، آلہ قتل بھی برآمد۔۔ملزم احسن نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ وہ پسٹل کو صاف کر رہا تھا اور حادثاتی طور پر گولی چلی۔ملزم(وزارتِ اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ)میں ملازم ہے اور ڈیپوٹیشن پر بطور ڈپٹی ڈائریکٹر، ورکرز ویلفیئر فنڈ کام کر رہا تھا۔
نوٹ
پولیس زرائع کے مطابق ملزم نے کہا کہ وہ پسٹل صاف کر رہا تھا جبکہ موقع سے آلہ قتل برآمد کیا گیا اس پر کسی قسم کا آئل موجود نہ ہے اور نہ ہی ہتھیار صاف کرنے والا سامان موجود تھا۔
آج وزیر اعظم شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈر پاس کا افتتاح کیا جہاں میڈیا کے تمام نمائندوں کے موبائل جمع کر لیے گئے۔۔۔
صحافیوں کے موبائل فون جمع کرنے کے پیچھے کیا مصلحت ہو سکتی ہے؟؟؟؟
1
2
381





