Amir Zeb (@acc_jower) header
Amir Zeb (@acc_jower) profile picture

Graphic Designer, WordPress Developer, Computer Hardware & Software, ect.

Joined May 2012
Photo by Amir Zeb (@acc_jower)Photo by Amir Zeb (@acc_jower)Photo by Amir Zeb (@acc_jower)Photo by Amir Zeb (@acc_jower)Photo by Amir Zeb (@acc_jower)Photo by Amir Zeb (@acc_jower)Photo by Amir Zeb (@acc_jower)Photo by Amir Zeb (@acc_jower)Photo by Amir Zeb (@acc_jower)Photo by Amir Zeb (@acc_jower)
مطیع اللہ جان نے بلاول بھٹو کی منافقت یوٹرن اور قلابازیوں کو زبردست طریقے سے بے نقاب کیا👏👏 منافقت کی اعلی مثال دیکھو جو 27ویں ترمیم کو پاس کروانے کے لیے brute میجورٹی کی تکبرانہ دھمکی دے رہا تھا آج اسی آئینی ترمیم جسکے بدلے آئینی عدالت بلاول نے بنوائی اسکو الٹا کردیا اور کہتا ہے کہ 26ویں اور 27ویں brute میجورٹی سے پاس کروائی گئی جس پر اپوزیشن اور دوسری جماعتوں کو اعتراض ہے ۔۔ واہ منافقت آج کہتا پے مخصوص نشستیں واپس کردینی چاہیں انہی مخصوص نشستوں کو جب ہڑپ کر رہا تھا تب اپنا فائدہ نظر آ رہا تھا تو اچھی تھیں اب انہی مخصوص نشستوں کی وجہ سے حکومت کے پاس اکثریت آگئی ہے اور وہ ریفرنڈم کے بل کو پاس کروا لے گی تو مخصوص نشستیں بری لگنے لگیں۔ کہتا ہے ملک میں سیاسی قیدی رہا کرنے چاہیں ۔ یہ تو خود حکومت میں ہے اسکے باپ نے گورنر راج لگایا اور اسکا اپنا گورنر وہاں بیٹھا ہے منتخب وزیراعلی اور سپیکر لاپتہ ہیں تو اسکا جواب تو اسکو خود دینا چاہیے۔ آج تسلیم کرلیا کہ بلے کا نشان نہ دینا زیادتی تھی گھٹیا قاضی کی اس وقت تو بلاول اور پیپلزپارٹی خاموش رہی۔ پھر کہتا ہے 8 فروری کو مینڈیٹ عمران خان کو ملا ۔۔ لیکن اس وقت تو عمران خان کا مینڈیٹ نہیں مانا اور دھاندلی سے آنے والی جماعت کو کندھا فراہم کیا اور اسی دھاندلی زندہ پارلیمنٹ اور ارکان کے ذریعے اپنا صدر اور تمام آئینی عہدوں پر ہاتھ صاف کیا۔ دراصل بلاول کو آج کوئی اچھی آفر مل جائے جیسے نوازشریف کے کوٹہ پر مریم کو وزیراعلی بنوایا گیا اور زرداری کے کوٹہ پر بلاول کو وزیراعظم بنا دیا جائے 2 سال کے لیے تو شاید پھر سے یہ سب اچھا ہو جائے گا۔ #ImranKhansLifeIsAtRisk
9
591
3
1,510
20,045
Amir Zeb retweeted
سلمان اکرم راجہ پر جلد غصے میں آنے کا الزام لگایا جا سکتا ہے، ان کی سیاسی سمجھ بوجھ پر سوال اٹھایا جا سکتا ہے، یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ جلسے جلوس کروانا ان کے بس کی بات نہیں، لیکن سلمان اکرم راجہ کی عمران خان سے وفاداری پر سوال نہیں اٹھایا جا سکتا، وہ عسکری ٹاؤٹس کے بیانیے کے کھلے مخالف ہیں سلمان اکرم راجہ کی ملاقات لطیف کھوسہ سے بھی لمبی ہو سکتی ہے، ہر ہفتے بھی ہو سکتی ہے، لیکن مسئلہ ملاقات کا نہیں، ملاقات کے بعد باہر آ کر بولنے کا ہے، سلمان اکرم راجہ سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ عمران خان کا پیغام چھوڑ کر وہ کچھ بولیں گے جو پنڈی والے سننا چاہتے ہیں، اصل مسئلہ یہیں ہے کہ پنڈی والوں کو عمران خان سے ملاقات کرنے والے نہیں، ملاقات کے بعد اپنی مرضی کا پیغام سنانے والے چاہییں
29
443
12
1,720
175,168
صوبائی وزیر فضل شکور پر فائرنگ کی ویڈیو پختونخوا اسمبلی میں بڑی سکرین پر چلا دی گئی، سپیکر بابر سلیم سواتی سخت برہم، کیا ہمارے صوبے کی پولیس سوئی ہوئی ہے؟ کیا یہاں مارشل لاء لگا ہوا ہے؟ دن دہاڑے ہمارے منتخب نمائندوں کو اغواء کررہے ہیں ان پر فائرنگ کی جاتی ہے!!!
22
43
1,407
ان تمام حرامزادوں کے اکاونٹس کھول کر دیکھے ہیں جو اچھل اچھل کر شفیع جان سے مذمت کا تقاضا کررہے تھے ان میں سے اکثریت اشتیاق خان کے قتل پر مکمل خاموش ہیں۔ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے اور ایک انسانی جان کی حرمت خانہ خدا سے زیادہ ہے۔ لیکن حرام کھانے والوں کے نزدیک گندی ویڈیوز اکٹھا کرنے والی ، کرپشن اور غلاظت میں لتھڑی ہوئی خاتون کی حرمت زیادہ اہم ہے۔
35
1,552
6
4,584
30,472
ہیلو @Aakbar84 بھائی ، تحریک انصاف کا ایم این اے ، سابق سنئیر نائب صدر ، اسے گرفتار کرنے کی بھی کئی مرتبہ کوشش ہوئی ، جیل وغیرہ بھی گیا ، اسکا فارم ہاوس بھی گرایا گیا ، اتفاق سے اس کا نام شیر افضل ہے تو کیا اس قدر مشکلات برداشت کرنے والے شخص کو غدار یا فوجی مہرہ کہنا جائز ہے؟
22
136
1
1,038
31,738
Amir Zeb retweeted
جو عسکری ٹاؤٹس کہتے ہیں کہ کرنل کا یونیورسٹی میں پستول لے جا کر فائرنگ کرنا جائز تھا کیونکہ فیملی کا معاملہ تھا، ان سے سوال ہے کیا پمز میں جان سے جانے والے بچوں کے والدین کو بھی حق ہے کہ وہ مصطفیٰ کمال، شہباز شریف اور عاصم منیر کے دفاتر میں پستول لہرا کر اپنے بچوں کے لیے انصاف مانگیں؟ یا قانون ہاتھ میں لینے کی یہ سہولت صرف جرنیلوں کرنیلوں کو اپنی بیگمات، بچوں اور معشوقوں کے لیے حاصل ہے ؟
3
698
1
1,746
11,481
🚨🚨 بریکینگ نیوز : اسد طور نے سرحد یونیورسٹی میں ہونے والا واقعہ ڈیٹیل کیساتھ بتادیا ۔!!!!🔥🔥🔥 آج صبح سرحد یونیورسٹی کے طلباء احتجاج کر رہے تھے, اور کوئی وہاں پر Violence نہیں ہورہی تھی, پر امن احتجاج تھا, مطالبہ یہ تھا کہ سرحد یونیورسٹی کا نرسنگ کا جو ٹیچنگ اسکول ہے, اسکی affiliation کونسل کے ساتھ نہیں ہے, تو وہاں پر بچیوں کو جو نرسنگ کی ڈگریاں ملتی ہیں, تو ان کو آگے پرابلم پیش آتی ہے, تو وہ اس کیخلاف احتجاج کر رہے تھے ۔تو طلباء یہ بتا رہے ہیں کہ وہاں پر ایک ٹیچر سٹوڈنٹ کے affair کو دیکھتی ہیں ۔ اور ان کے شوہر فوج کے سرونگ آفیسر ہیں ۔ کُچھ زرائع کا دعویٰ ہے کہ, وہ کرنل ہے, کُچھ کہہ رہے ہیں کہ وہ بریگیڈیئر ہے ۔ تو ان موصوف کو پتہ نہیں کہاں سے یہ ہمت آئی, وہ باوردی سٹوڈنٹس کے احتجاج میں پہنچ گئے ۔اور انہوں نے سٹوڈنٹس کو برا بھلا کہنا شروع کردیا, تلخی ہوگئی, اور اُن موصوف نے فوجی جو سٹک ( ڈنڈا) ہوتا ہے ۔وہ انہوں نے ایک سٹوڈنٹ کو لگا بھی دی ۔ جس پر طلباء نے اسکو دھکے دیئے ۔اور جب دھکے دیئے تو جناب نے پہلے پِسٹل طلبہ کے اوپر سیدھی کی ۔پھر اس کے بعد انہوں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی ۔, صحافی اسد طور 🔥🔥🚨
31
804
9
2,842
103,875
ملک آفتاب: یہ ایک اچانک ہونے والا واقعہ ہے۔ نہ اس کا عمران خان سے تعلق ہے نہ پی ٹی آئی سے۔ یہ کوئی پی ٹی آئی کا احتجاج تو تھا نہیں۔لہذا اس واقعے کسی بھی پارٹی کا تعلق جوڑنا پرلے درجے کی زیادتی ہے۔ اور دانشورانہ بد دیانتی ہے۔ مشتعل طلباء کے درمیان کوئی بھی کسی بھی زمانے میں بد تمیزی کرے یا اکڑ دکھائے اسے چپیڑیں پڑتی ہی ہیں۔ یہاں تک یہ ایک معمول کا نہ سہی مگر غیر معمولی واقعہ ہر گز نہ تھا۔ جو لوگ بھی تھوڑا سا تاریخ سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ خود قائد اعظم کو انیس سو اڑتالیس میں ڈھاکہ یونیورسٹی میں دھینگا مشتی کا سامنا نہ تو کرنا پڑا مگر ان پر آوازے کسے گئے۔ اسی ڈھاکہ یونیورسٹی میں سید سلیمان ندوی جیسے عالم کے ساتھ باقاعدہ بد تمیزی اور دھینگا مشتی ہوئی اور انہیں کھینچ کر سٹیج سے اتارا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی میں ذوالفقار علی بھٹو اور عمران خان کے ساتھ بد تمیزی کے واقعات پیش آئے۔ دو ہزار سترہ یا اٹھارہ میں پنجاب یونیورسٹی میں باقاعدہ پولیس افسر زخمی ہوئے اور پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ ایسے کئی واقعات گنے جا سکتے ہیں۔ اس لیئے کسی یونیورسٹی میں کسی بھی افسر کے ساتھ بد تمیزی ہونا یا گالم گلوچ ہونا کوئی حیرت انگیز واقعہ نہیں۔ ساری دنیا میں یونیورسٹیوں میں ایسے واقعات ہو جاتے ہیں۔ جو چیز اس واقعے کو غیر معمولی بناتی ہے وہ کرنل کا پستول نکال کر طلباء پر فائرنگ کی ناکام کوشش کرنا تھا۔ وہ تو خوش قسمتی سے پہلی بار پستول چلا ہی نہیں ورنہ اب تک ہم کسی بہت بڑے حادثے یا سانحے کا سامنا کر چکے ہوتے۔ کرنل صاحب تو ایک معمولی افسر ہیں۔ آپ سوچیں قائد اعظم، بھٹو، عمران، سید سلیمان ندوی جیسے لوگوں کا کیا مقام ہے اور ان کے فالوورز کتنی بڑی تعداد میں ہیں۔ کبھی کسی نے سوچا بھی نہیں کہ کہ طلباء پر گولیاں چلا کر ان کو سبق سکھایا جائے۔ حتیٰ کہ پولیس افسران کے زخمی ہونے کے بعد بھی کوئی اس حد تک نہیں پہنچا جس حد تک کرنل صاحب چند لمحات میں پہنچ گئے۔ یہ وہ چیز ہے جو خوفناک ہے اور باعث تشویش ہے۔
20
263
1
969
17,672
Amir Zeb retweeted
جہاں تک میں نے عمران خان کو سمجھا ہے وہ سسٹم سے لڑائ چاہتا ہے معافیا کو گھٹنوں پر لاناچاہتا ہے ، یا تو سسٹم توڑنا چاہتا ہے یا پھر ٹیپو سلطان کی طرح اپنا اختتام چاہتا ہے ۔۔ جبکہ دوسری طرف قیادت اس کے برعکس مفاہمت چاہتی ہے ، سسٹم سے بات چیت کر کے بس کسی طرح حکومت میں آنا چاہتی ہے ، کئی بار جرنیلوں کے کہنے پر سوشل میڈیا کو بھی خاموش رہنے کا کہا گیا ، کہا گیا کہ سوشل میڈیا ہی اصل فساد ہے ، سوشل میڈیا کے بولنے سے کام خراب ہوتا ہے ، ان کا بس نہیں چلتا ورنہ کہہ دیں کہ عمران خان کے بولنے سے کام خراب ہوتا ہے اسے چپ رہنا چاہیے ۔۔ قیادت کو عمران خان کے نظریے کا بوجھ اٹھانا پڑے گا اور سڑکوں پر آنا پڑے گا مزاحمت کرنی پڑے گی یہی واحد حل ہے ۔۔ بات چیت یا ڈیل سے خان کبھی نہیں ماننے والا حضور ۔۔ رہی بات جرنیل کی تو اس بھروسہ کبھی نہیں کیا جا سکتا ۔۔۔
41
817
2
3,517
53,321
Amir Zeb retweeted
اگر یوسف رضا گیلانی نے ملکہ عالیہ کیساتھ کھڑے ہونے کی جسارت کر لی تھی تو فیلڈ مارشل کو انہیں وہاں سے ہٹا کر خود نہیں کھڑے ہونا چاہیے تھا باقی بھی تو کتنی جگہ بچی تھی فیلڈ مارشل کو جو حرکات کالج یونیورسٹی میں کرنی تھیں وہ آج کر رہے ہیں کیونکہ یونیورسٹی کا اس نے منہ نہیں دیکھا
207
1,312
39
5,718
295,162
یہ اس ملک کے ایک صوبے کی ہائیکورٹ کا چیف جسٹس کہہ رہا ہے میں نے اپنے آپ پر بڑا جبر کیا، اپنے بچوں پر کیا، فیملی پر کیا لیکن آپ کے اس بھائی کو کوئی خرید نہ سکا، پشاور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس ابراہیم خان اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے اس پر باقاعدہ رپورٹ کیا مگر بجائے اس پر سپریم کورٹ کوئی ایکشن لیتی ان ججز پر ایک ٹاؤٹ مسلط کر دیا اور ان کے تبادلے کر دئے گئے ایسے ملکوں میں کون انویسٹمنٹ کریگا
18
1,357
4
4,437
64,474
Amir Zeb retweeted
ایمان مزاری کی ٹویٹ کا اردو ترجمہ: ہمیں آج معلوم تھا کہ ہائی کورٹ میں داخل ہو کر ہم ایک پھندے میں قدم رکھ رہے ہیں، مگر خود کو تاحیات استثنیٰ دینے والے شخص کے برعکس ہم عدالتوں سے نہیں بھاگتے، چاہے ہمیں معلوم ہو کہ یہ سب جعلی مقدمات ہیں۔ ہم نے تو ل صرف اپنے ہمارے منصفانہ ٹرائل کے حق کا تحفظ کا مطالبہ کیا۔ اب جبکہ استغاثہ کا مقدمہ (ٹویٹس کیس) جل کر راکھ ہو چکا ہے، یہ چھوٹے چھوٹے لڑکے ہمیں ہر حال میں جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں۔ اچانک چھ ماہ پرانی ایک جھوٹی اور من گھڑت FIR سامنے لے آئے ابھی مزید بھی سامنے آئیں گی۔ یہ حقیر اور چھوٹے ذہن کے لوگ سمجھتے ہیں کہ ہمیں جیل میں ڈال کر وہ لوگوں کی زبانیں بند کر سکتے ہیں۔ ایسا نہیں ہوتا۔ جو لوگ خود کو تاحیات استثنیٰ دیتے ہیں، اصل میں وہی جیل سے ڈرتے ہیں۔ ان کا خوف اس وقت عروج پر ہے۔ گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دو
We knew today we were walking into a trap by entering the High Court but unlike the man who has given himself lifetime immunity, we do not run away from the courts, even though we know these are fake cases. All we have demanded is that our right to fair trial be safeguarded. Now that the prosecution case (tweets case) has burned to the ground, the little boys want to put us in jail by hook or by crook. Suddenly, a fake and concocted FIR from 6 months ago has surfaced. More will surface too. The petty small men think by putting us in jail they can shut people’s mouths. Thats not how it works. Those who grant themselves lifetime immunity are the ones who are scared of jail. Their fear is at an all time high. گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دو
6
657
2
2,112
36,286
It is over" … but not through a deal" پی ٹی آئی کے احتجاج کی ھر بڑی کال سے پہلے کچھ سیاستدان، صحافی اینکرز اور یو ٹیوبرز خوشی خوشی، بیوقوفی میں یا پھر ایک ایجنڈے کے تحت ن لیگ کی چُھٹی اور عمران خان کی ممکنہ رہائی کی سبزی منڈیانہ آوازیں لگانا شروع کر دیتے ہیں۔ وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ عمران خان کی رہائی صرف اسٹیبلشمنٹ کو چند گارنٹیوں کے بعد ہی مل سکتی ہے یعنی اسٹیبلشمنٹ کا ھر قسم کی جواب طلبی سے مکمل استثنا، موجودگی عسکری قیادت کی پوری مدت کا تسلسل، عمران خان کی وزارتِ عظمیٰ کی امیدواری سے دستبرداری اور موجودہ اسمبلیوں و حکومتوں کی تکمیلِ مدت (یا دو سال بعد الیکشن) وغیرہ وغیرہ ۔ پی ٹی آئی کیطرف سے اب اس سے زیادہ اور دیا بھی کیا جا سکتا ہے؟ کچھ لوگ یہ سن کر حیران ہونگے کہ اسٹیبلشمنٹ کو مذکورہ تمام گارنٹیاں دے بھی دی جائیں تو عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ کبھی بھی رہا کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ عمران خان کوئی نواز شریف یا آصف زرداری نہیں جو جیل میں کی گئی ڈیل اور دی گئی گارنٹی پر عملدرآمد کے لئیے مجبور ہونگے۔ دونوں مذکورہ سیاستدانوں کیساتھ وہ بے مثال عوامی سپورٹ نہیں جو اسوقت عمران خان کے پاس ہے۔ عمران خان کے ساتھ کی گئی ڈیل اور اُس سے لی گئی گارنٹی اسکے پہلے عوامی جلسہ یا ریلے میں ہی کہیں ڈوب جانے کا خطرہ موجود رہے گا۔ مقدمات کی لٹکتی تلوار اس پورے نظام پر ہی گِر سکتی ہے۔ یہ عوامی ایٹمی طاقت نواز شریف اور آصف زرداری کے پاس بھی نہیں اور اسی لیئے اُنکی ڈیل اب تک کامیاب ہے۔ جہاں تک عمران خان کا وزارتِ اعظمی سے دستبرداری کا تعلق ہے اگر ایک بار آزاد عمران خان کیساتھ الیکشن ہو گیا تو پھر۱۳ جنوری اور آٹھ فروری کی تاریخ دوہرانا آسان نہ ہو گا۔ عمران خان کو نواز شریف والی الاسٹک کی انتخابی شلوار پہنانا آسان نہ ہو گا۔یہی وجہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ حکومت کے ذریعے پی ٹی آئی کو مذاکرات کا جھانسا دیکر آنے والے ہر بڑے احتجاج کے منصوبے کو ناکام بنائیگی۔ شاید کچھ عدالتی فیصلوں سے ڈیل کا تاثر بھی دیا جائے مگر عمران خان اگر سب کچھ مان بھی جائیں تو پھر بھی اُنکی عوامی مقبولیت ایک ٹائم بم کی طرح خطرہ تصور کی جاتی رہے گی۔ ایسے میں پی ٹی آئی کو وہی کرنا چاہئیے تو عوام کی ایک بڑی اور مقبول جماعت اپنے لیڈر کی رہائی کے لئیے کرتی ہے۔ خوشخبریوں سے امید لگانے کی بجائے بُرے وقت کی تیاری کریں تو بہتر ہے۔
This post is from a suspended account. Learn more
88
679
28
2,493
146,451
یہ آرٹیکل آج ایکسپریس ٹربیون سے ڈیلیٹ کروا دیا ہے میں اس اردو ترجمہ جاری کر رہا ہوں اسے خود بھی پڑھیں اور آگے بھی پھیلائیں تا کہ دوبارہ ڈیلیٹ کروانے سے پہلے دس بار سوچیں Title: It is over Author: ZORAIN NIZAMANI طاقتور بوڑھے مرد اور عورتیں جو اقتدار میں ہیں، ان کے لیے یہ ختم ہو چکا ہے۔ نوجوان نسل آپ جو کچھ بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ کچھ بھی نہیں خرید رہی۔ آپ سکولوں اور کالجوں میں جتنے بھی لیکچر اور سیمینارز کا اہتمام کر لیں، patriotism کو فروغ دینے کی کوشش کر لیں، یہ کام نہیں کر رہا۔ patriotism فطری طور پر آتا ہے جب برابر مواقع ہوں، مضبوط انفراسٹرکچر ہو اور موثر نظام موجود ہو۔ جب آپ اپنے لوگوں کو بنیادی ضروریات فراہم کریں اور ان کے حقوق یقینی بنائیں تو آپ کو سکولوں کالجوں میں جا کر طلبہ کو یہ نہیں بتانا پڑے گا کہ وہ اپنے ملک سے محبت کریں، وہ ویسے بھی کریں گے۔ نوجوان ذہن، جنریشن زیڈ، الفا، وہ بالکل جانتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے اور آپ کی مسلسل کوششوں کے باوجود کہ آپ انہیں اپنا patriotism کا نقطہ نظر بیچیں، وہ اسے دیکھ رہے ہیں۔ انٹرنیٹ کی بدولت، جو تھوڑی بہت تعلیم ہمارے پاس باقی ہے اس کی بدولت، آپ کی بہترین کوششوں کے باوجود کہ عوام کو جتنا ہو سکے ان پڑھ رکھا جائے، آپ ناکام ہو گئے۔ آپ ناکام ہو گئے کہ لوگوں کو بتائیں کہ وہ کیا سوچیں، وہ خود سوچ رہے ہیں۔ شاید وہ اپنے خیالات بلند آواز سے کہنے سے ڈرتے ہوں کیونکہ وہ سانس لینا پسند کرتے ہیں۔ لیکن وہ آپ کے خود ساختہ نیکی اور فضیلت کے نقاب کو دیکھ رہے ہیں۔ آپ طاقت سے اقتدار میں رہ سکتے ہیں لیکن لوگوں کو آپ کی کوئی پرواہ نہیں۔ آپ سیکیورٹی کے بغیر گھر سے باہر بھی نہیں نکل سکتے، اگر یہ آپ کی عوام میں مقبولیت کے بارے میں نہیں بتاتا تو آپ کو چیزوں کا جائزہ لینا چاہیے۔ نوجوانوں نے کافی ہو گیا ہے اور کیونکہ انہوں نے سیکھ لیا ہے کہ وہ طاقتوروں کو چیلنج نہیں کر سکتے، وہ ملک چھوڑ رہے ہیں۔ یہ بہت مثالی ہو گا اگر سوچیں کہ وہ کرپشن کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ وہ خاموشی سے نکل جائیں گے اور مڑ کر نہیں دیکھیں گے کیونکہ ان کے دوست جو بولے تھے، خاموش کر دیے گئے۔ لیکن بومرز کے لیے یہ ختم ہو چکا ہے۔ ان کا کوئی مستقبل نہیں۔ نوجوان آبادی اور موجودہ حکومت کے درمیان بہت بڑا خلیج ہے۔ کوئی مشترکہ بنیاد نہیں۔ جنریشن زیڈ تیز انٹرنیٹ چاہتی ہے، اقتدار والے مضبوط فائر وال چاہتے ہیں۔ جنریشن زیڈ سستے سمارٹ فونز چاہتی ہے، بومرز ان پر ٹیکس لگانا چاہتے ہیں۔ جنریشن زیڈ فری لانسنگ پر پابندیاں نرم چاہتی ہے، بومرز ریگولیشن بڑھانا چاہتے ہیں۔ ان کے درمیان کوئی مشترکہ نکتہ نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بومرز ہار گئے ہیں۔ آپ جتنی جنگیں چاہیں کروا لیں، جنریشن زیڈ ان پر میمز بنا لے گی۔ مین سٹریم میڈیا کو سینسر کر لیں، جنریشن زیڈ Rumble، YouTube اور Discord جیسے پلیٹ فارمز پر چھلانگ لگا کر اپنی رائے دے گی۔ بومرز، اب آپ خیالات کو سینسر نہیں کر سکتے۔ وہ دن گئے جب آپ لوگوں کو بے وقوف بنا سکتے تھے۔ اب کوئی بے وقوف نہیں بن رہا۔ ہاں، ہمارے پاس لائبریریاں نہیں۔ ہاں، اپارٹمنٹ کرائے پر لینا افورڈ نہیں کر سکتے۔ ہاں، کار خریدنا افورڈ نہیں کر سکتے۔ آپ کی محنتوں کی بدولت، جو معیشت ہمیں سونپی گئی ہے وہ آپ کے اخلاق سے بھی بدتر ہے۔ لیکن اس سب کے باوجود ہم چلتے رہتے ہیں، کتابوں، سوشل میڈیا، کافی شاپس (جتنا میں ان سے نفرت کرتا ہوں) اور ڈبل پیٹی بیف برگرز میں تسلی ڈھونڈتے ہوئے۔ ہم گندے پانیوں میں تیرتے رہتے ہیں۔ ہم آپ کی ٹی وی پر تقریریں نہیں دیکھتے کیونکہ اکثر جو آپ کہتے ہیں وہ ہنسی کا سامان ہوتا ہے۔ اس کے لیے ہمارے پاس سٹینڈ اپ کامیڈی ہے، مین سٹریم میڈیا کیوں دیکھیں؟ وقت بدل رہا ہے اور جتنی جلدی آپ سمجھیں اتنا بہتر۔ لیکن آپ کو پرواہ بھی نہیں۔ آپ کے بچے باہر ہیں، آپ روزانہ لاکھوں کما رہے ہیں، آپ کے پاس لامحدود طاقت ہے، آپ بہترین کھانے کھاتے اور صاف پانی پیتے ہیں، آپ کو پرواہ کیوں ہو گی؟ تب ہو گی جب آپ کو پتہ چلے گا کہ کوئی آپ کی سن نہیں رہا۔ جانتے ہیں کیوں؟ جنریشن زیڈ نے ہیڈ فون لگا رکھے ہیں اور Spotify پیڈ ہے، اگر صورتحال ناقابل برداشت ہو گئی تو آدھے کے پاس جانے کے وسائل ہوں گے، باقی آدھے آپ کو اپنا میوزک سنوائیں گے اور اچھے انداز میں نہیں۔ بومرز، ہم تنگ آ چکے ہیں۔ ہم آپ کا بیانیہ اب نہیں خرید رہے۔ یہ پرانا ہو چکا ہے۔
105
3,335
52
7,510
341,720
پی آئی اے اسکینڈل - ڈاکٹر حمنہ کی رپورٹ میں آج آپ کو ایک دلچسپ کہانی سنانے جا رہی ہوں، جسے پڑھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ اپنی سیٹ بیلٹ باندھ لیجیے، کیونکہ آگے کا موسم خراب ہے! جیسا کہ آپ جانتے ہیں، گزشتہ روز عارف حبیب گروپ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے 75 فیصد شیئرز 135 ارب روپے میں خرید لیے ہیں۔ یہ رقم ذہن میں رکھیں۔ پی آئی اے کے جہازوں کی تعداد: - بوئنگ 777-200 ای آر: 6 جہاز - بوئنگ 777-200 ایل آر: 2 جہاز - بوئنگ 777-300 ای آر: 4 جہاز - ایئر بس اے 320-200: 17 جہاز - اے ٹی آر 42-500: 3 جہاز جہازوں کی قیمت: - بوئنگ 777-200 ای آر: 87 ارب (6 جہاز = 522 ارب) - بوئنگ 777-200 ایل آر: 98 ارب (2 جہاز = 196 ارب) - بوئنگ 777-300 ای آر: 107 ارب (4 جہاز = 428 ارب) - ایئر بس اے 320-200: 27 ارب (17 جہاز = 459 ارب) - اے ٹی آر 42-500: 1.5 ارب (3 جہاز = 4.5 ارب) پی آئی اے کے جہازوں کی مجموعی قیمت 1,610 ارب روپے بنتی ہے، جبکہ انہیں صرف 135 ارب روپے میں فروخت کیا گیا ہے۔ یہ تو صرف جہازوں کی بات ہے۔ پی آئی اے کے پاس بیرونِ ممالک ہوٹلز اور پاکستان میں ایئرپورٹس اور دیگر پراپرٹیز بھی ہیں، جن کی قیمت کئی سو ارب روپے ہے۔ عارف حبیب گروپ صرف ایک فرنٹ ہے۔ پی آئی اے کو کوڑیوں کے بھاؤ فوجی فرٹیلائزر نے خریدا ہے، یعنی فوج نے خریدا ہے۔
68
662
8
1,810
52,725
کس قدر بےغیرت صحافی ہے کہ ایک ایسی سیاسی جماعت کو، جس نے نہ آئین توڑا نہ قانون، بلکہ صرف اپنے آئینی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، وہ اسے انتشار پھیلانے والا قرار دے رہا ہے۔ دوسری طرف ایک فاشسٹ جنرل ہے جس نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا دیں، جعلی حکومت بنائی، اور پھر خود کو عمر بھر کے لیے قانون سے بالاتر رکھنے کے لیے اسی جعلی حکومت سے استثنیٰ حاصل کر لیا —اور یہ نام نہاد صحافی اس سیاسی جماعت کو کہہ رہا ہے کہ اس زمینی خدا کے سامنے گھٹنے ٹیکو ! لعنت ہو ایسی صحافت پر!
اگر پی ٹی آئی معاملہ ٹھنڈا کرنا چاہتی ہے تو درجۂ حرارت کم کرنا ہوگا خاموشی اور تھوڑے وقت کا صبر پہلا آزمودہ نسخہ ہے۔ انتشار پھیلانے والے اکاؤنٹس اور یوٹیوبرز کو شٹ اپ کال دی جائے۔ (ان کا کاروبار ہی PTIکواُکساکرلڑاکر ہی چل رہا ہے) فتنۂ خوارج اور فتنۂ ہندوستان کے خلاف لڑائی پر فوکس قربت بڑھاسکتے ہیں۔ یہ جنگ نہیں سیاست ہے سیاست کا اصول سمجھ لیں دو قدم آگے ایک قدم پیچھے
73
849
8
3,778
144,801
جب ہم چھوٹے تھے ہم سمجھتے تھے کہ یہ جو بول رہے سچ ہی بولتے ہیں۔ یہ گاڑیاں مختلف ممالک سے افغانستان سے پاکستان آتی ہیں۔ اور بارڈر کراس کرکے آتی ہیں۔اور بارڈر پر صرف فوج تعینات ہیں۔ سوال تو اپ سے بنتا ہے کہ کیوں نہ سمگلنگ روک سکتے ہو نہ دہشتگردی۔ یہ کوئی مچھر نہیں کہ دکھائی نہ دے۔ یہ نالائق اپنی ناکامی اور کوتاہی بھی دوسروں پر ڈالتے ہیں۔ 1: قبائلی علاقوں میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو قانون کے مطابق اجازت دی گئی ہیں اور یہ اجازت ایف سی آر میں دی گئی تھی۔ 2: یہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ہر قبائلی ضلع میں حکومت کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ 3: مرجر میں فاٹا کے لوگوں کے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا کہ اس کو باقاعدہ ایمنسٹی دے کے کسٹم اور ایکسائز کے ساتھ رجسٹرڈ کرواکر نمبر الاٹ کئے جائیں گے۔ جو کہ ابھی تک وہ وعدہ پورا نہیں ہوا
🚨افغان بارڈر سے پیچھے کا علاقہ کیا فوج کی ذمہ داری ہے؟ حکومت کہاں ہے؟ ساڑھے 4 لاکھ نان کسٹم پیڈ گاڑی پھر رہی ہے وہ پکڑنا کس کی ذمہ داری ہے؟ کس نے روکنا ہے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
16
139
1
590
18,861
میں کل سے دیکھ رہا ہو کہ سب گھنگھور توڑ کر ناچ رہے ہیں کہ یہ قومی ترانے کے احترام میں کھڑے کیوں نہیں ہوۓ ، میں ان سارے یوٹیوبرز ، سیاستدانوں اور صحافیوں سے پوچھتا ہوں کہ عاصم منیر نے آئین کو بوٹوں تلے روندا تو کسی بھڑوے میں ہمت ہوئی اس کے خلاف بولنے کی نہیں نا ؟ بد قسمتی سے میں ایک ایسے ملک میں رہتا ہو جہاں انسانی جانوں سے زیادہ ترانے کی اہمیت ہے آپ ان سے یہ توقع کرتے ہو کہ وہ آپ کے آئین، ترانے اور قانون کو مانیں، بلکل ماننا چاہیے پاکستان ہمارا ملک ہے لیکن آپ سے ایک سوال ہے آپ نے ہمیں ان بیس سالوں میں کیا دیا ؟ 80 ہزار شہید ؟ اجڑے ہوئے گھر ؟ بےروزگاری ؟ ڈرون اٹیک ؟ معدنیات پر قبضہ ؟ اغواہ گردی ؟ ٹارگٹ کلنگ ؟ بھتہ خوری ؟ یہ سب دیا آپ نے ہمیں لیکن اس کے باوجود آپ محب وطن اور ہم غدار ؟ آپ تو ہمیں سننے تک تیار نہیں ہو کل جرگہ میں ایک ایک پارٹی کہ تین ، چار، چار لوگوں نے بات کی لیکن پی ٹی ایم کو نہیں سنا گیا آخر کیوں ؟ یہاں پر سوال @SohailAfridiISF سے بنتا ہے کہ جب آپ نے ان کو بولنے کا موقع ہی نہیں دینا تھا تو بلایا کیوں ؟ آپ ان کو سننے کیلئے تیار نہیں ، آپ ان سینے سے لگانے کیلئے تیار نہیں آپ ان کے مسائل حل کرنے کیلئے تیار نہیں اور آپ ان سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ آپ کے سامنے جھک جاۓ کیوں ؟ صنم جاوید کے اغواہ پر سہیل آفریدی سیخ پا ہوگئے تھے اور آئی جی کو بلایا تھا جو کہ اچھی بات ہے لیکن یہاں پر پی ٹی ایم جو مظلوم پختون کی آواز ہے اس کی ساری قیادت کو پشاور سے اغواہ کیا گیا لیکن ہمارے وزیر اعلیٰ صاحب ٹس سے مس نہ ہوئے، سہیل آفریدی سے درخواست ہے کہ جلد از جلد ان کو رہا کیا جائے اور جو پولیس والے اس اغواہ کاری میں ملوث ہیں ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ، نوٹ : جن کے اندر حب الوطنی کا کیڑا ہے وہ جاکر اپنی باجی کا رشتہ کسی اور کو دے ۔۔۔!!!
80
365
10
1,380
31,538
ہم دنیا کا سب سے اہم ملک نہیں ہیں۔ اللہ تعالی نے یہ ملک تاقیامت رہنے کے لیے ہرگز نہیں بنایا نہ ہی یہ ملک اسلام کا کوئی قلعہ ہے۔ یہ ملک کفر کے سینے پر مونگ بھی نہیں دلتا اور اسکی جغرافیائی اہمیت اتنی ہے کہ اس جغرافیے کی بدولت ہمیں امریکہ کی روس کیساتھ جنگ بھی لڑنا پڑی اور امریکہ کی طالبان کیساتھ جنگ بھی لڑنا پڑی۔ ایک پڑوسی جس کے پاس بیش بہا معدنی وسائل ہیں اس سے تیل اور گیس نہیں خرید سکتے کہ عالمی پابندیاں ہیں۔ دوسرا پڑوسی بھی ہوسٹائل ہے۔ بھارت تو ازلی دشمن ہے۔ دنیا کی ابھرتی ہوئی سپر پاور اور ہمارے درمیان دنیا کے بلند ترین پہاڑ ہیں۔ بمشکل سڑک کا لنک ہے جو موسموں اور موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں رہتا ہے۔ ٹرین کا تو خواب بھی نہیں دیکھا جاسکتا۔ ہمارے ملک کے بارہ کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ یعنی انکے پاس خوراک نہیں ، تعلیم نہیں ، صحت نہیں۔ ہمارے ملک پر بے تحاشا قرضہ ہے۔ ہمارے ملک کی ایکسپورٹس امپورٹس سے آدھی ہیں۔ ہمارے ملک میں جمہوریت نہیں آمریت ہے۔ ہمارے ملک میں عدالتوں کے اندر فوج کے ایجنٹ بیٹھے ہوئے ہیں۔ کوئی ایک بھی ادارہ رشوت سے پاک نہیں ہے۔ ہمارا میڈیا کو سچ بولنے بھی نہیں دیا جاتا اور یہ میڈیا سچ بولنا بھی نہیں چاہتا۔ ہمارے ملک کی آدھی آبادی کی عمر تیس سے کم ہے۔ ہمارے ملک کے پاس ان کو دینے کے لیے روزگار نہیں ہے۔ معصوم بچوں سے زیادتی ، جعلی پولیس مقابلے ، ڈومیسٹک وائلنس ، آئس کے عادیوں کے ہاتھوں اموات ، دہشتگردی ، خودکش دھماکے اس ملک کی کرائم کی خبریں ہیں۔ ایک صوبے میں علیحدگی کی تحریک چل رہی ہے۔ دوسرے صوبے میں شدت پسندی غالب ہے۔ چار صوبوں میں جعلی حکومتیں ہیں۔ وفاق میں جعلی حکومت ہے۔ اشرافیہ کو ٹیکس چھوٹ ہے ، انکے لیے مراعات ہیں۔ حکمران طبقے کی تنخواہوں کو ہر سال دو گنا کردیا جاتا ہے غریب کی تنخواہ پانچ سال میں بھی دوگنا نہیں ہوتی۔ نوجوان طبقے کی دلچسپی ٹک ٹاک میں ہے۔ لیک ویڈیوز میں ہے۔ راتو رات امیر ہونے میں ہے۔ وقت ضائع کرنے میں ہے اور جھوٹے خواب دیکھنے میں ہے۔ ناف دکھانےوالے یا گاہے بگاہے لیک ویڈیوز والی خواتین افلوئنسرز ہیں۔ انکے لیے سپورٹس گراونڈز نہیں ہیں۔ انکے لیے معیاری تعلیم نہیں ہے۔ انکے سامنے کیرئیرز نہیں ہیں۔ اگر کوئی پڑھ لکھ جائے تو نوکری ہی موجود نہیں۔ نوکری موجود ہے تو سفارش نہیں۔ کام کرنا آتا ہے تو انٹرنیٹ نہیں۔ انٹرنیٹ ہے تو پے پال جیسی سروسز نہیں۔ دنیا میں عزت نہیں۔ امریکہ چھڑی کیساتھ اس ملک کے حکمرانوں کو ہانک رہا ہے۔ جہاں چاہتا ہے استعمال کررہا ہے۔ ہماری فارن پالیسی انکی جنبش ابرو کی محتاج ہے۔ عالمی میڈیا میں پاکستان کو ابھی افغان جنگ کی وجہ سے جگہ ملی۔ پھر مریدکے میں کریک ڈاون پر ملی۔ پھر بھارت سے جنگ کی وجہ سے ملی۔ مینڈیٹ چھیننے کی وجہ سے ملی۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ملی۔ ٹرمپ کو پالش مارنے کی وجہ سے ملی۔ مقبول ترین لیڈر کو جیل میں ڈالنے کی وجہ سے ملی۔ صحافیوں کو شہید اور لاپتہ کرنے کی وجہ سے ملی۔ پاسپورٹ کی رینکنگ بہت نیچے۔ عدالتوں میں انصاف دینے کی رینکنگ بہت نیچے۔ کوئی بھی مثبت انڈیکس اٹھائیں۔ ہم بہت نیچے ہیں۔ کوئی منفی انڈیکس اٹھائیں ہم بہت اوپر ہیں۔ آپ جس اندھیر نگری میں رہتے ہیں یہ دوزخ ہے۔ یہ ایک برباد ہوچکا ملک ہے۔ یہ غریب لوگوں کا ملک ہے۔ اپنے اپنے مطالعہ پاکستان سے باہر نکل آئیے۔ آپ اسلام کے قلعے ، آپ دنیا کے سب سے اہم ملک میں ، آپ معدنی وسائل سے مالا مال ملک میں نہیں بیٹھے ہوئے۔ آپ کو ایک یکسر ناکام ملک کو بہتری کی طرف لیکر جانا ہے۔ آپ جس گڑھے میں گرے ہوئے ہیں اسے محل سمجھتے ہیں۔ آپ نے اگر اسے واقعی محل بنانا ہے تو جاگو ، جاگو ، جاگو اور جاگو۔ کہاں کھڑے ہو اس کا ادراک کرو۔ اسکے بعد منزل کو نکلو۔ شاید بیس تیس سال میں کچھ بہتری آجائے۔ شاید آپ انسانوں کی دنیا میں انسان شمار کیے جائیں۔
192
1,174
35
3,470
79,174
بلآخر آج فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر نے اقبال جرم کر لیا کہ پختونخواہ میں جان بوجھ کر دہشت گردوں کو جگہ دی گئی۔ اس اقبالی بیان کے بعد فوج کی موجودہ اور سابق قیادت بشمول پروپیگنڈا سیل آئی ایس پی آر کو ہمارے ہر شہری اور جوان کی شہادت کی وجہ بننے پر سخت سے سخت سزا دینی چاہئے۔ اکتوبر ۲۰۲۱ میں فوجی قیادت کی جانب سے بہت کوشش کی گئی کہ اپنے پیش کیے، مذاکرات کے نام پر آبادکاری کے منصوبے کی منظوری لی جائے اور نئی جنگ کی خواہش کا سارا ملبہ عمران خان پر ڈال دیا جائے لیکن ہم نے دلائل سے بات کی اور وزیراعظم نے آپ کا منصوبہ مسترد کردیا۔ رجیم چینج کے اگلے مہینے پی ڈی ایم کو اس منصوبے پر بریفنگ دی گئی، وینٹی لیٹرحکومت کی بحث کی مجال۔ حکومتی وزراء بشمول وزیر داخلہ نے باہر آ کر اس منصوبے کے حق میں ٹویٹس کیے، بیانات دیے اور عسکری سرپرستی میں افغانستان وفد بھیجا گیا۔ ⁃وفد کی خبر ملتے ہی پانچ سوال کیے کہ ۸۰ شہدا کی قربانی دینے کے بعد پھر کیوں امن برباد کر رہے ہیں؟ کس مینڈیٹ کے تحت اس وفد کو بھیجا گیا کیا بات چیت ہو رہی ہے؟ وغیرہ۔ ⁃اگست ۲۰۲۲ میں افغانستان سے ان کو لانے کا سلسلہ شروع ہوتا ہے میں آواز اٹھاتا ہوں، ڈی جے صاحب آپ کا ہی ادارہ فون کرکے کہتا ہے ”stay out of it“ جواب دیا کہ ۸۰ ہزار شہدا کے بعد اپنا امن تباہ نہیں ہونے دوں گا۔آج جس طرح انسانی جانوں پر آپ بیانیہ بنا رہے تھے بالکل اسی طرح آپ کے ادارے نے پریس ریلیز جاری کی کہ دہشت گردی کی واپسی کی خبر جھوٹ ہے، وزیر داخلہ نے بھی اس کو پروپیگنڈا قرار دیا۔ ⁃میں نے عوامی تحریک چلائی، مجھے آپ ہی کے ادارے نے فون کیا کہ ۴۸ گھنٹے دیجئے واپس چلے جائیں گے اور حیران کن طور پر آپ کے زیر سایہ وہ سوات سے نکل گئے۔ ⁃دیر کے پہاڑوں تک پہنچے تھے کہ میں نے پھر احتجاج کی کال دی پھر آئی ایس پی آر اور آئی ایس آئی کا فون آیا کہ سوات سے نکل تو گئے ہیں اب ملک کے ٹھیکدار تو نہ بنو۔لیکن میں امن کا ٹھیکدار بنا اور آخری بندہ نکالنے تک سڑکوں پر رہا۔ امن قائم ہوگیا میری زندگی عذاب بنا دی گئی، یہ بھی تفصیلاً بتا چکا ہوں۔ ⁃پھر دوبارہ کوشش کی گئی اور اس دفعہ ساتھ ہی ان کو پھیلایا بھی جانے لگا، جیسے آج ہو رہا ہے۔ آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی ایس پی آر اکٹھے مجھے ریاست دشمن قرار دیتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ میں جھوٹ بول رہا ہوں۔ ⁃طالبان غصہ آپ غصہ۔۔ وہ اس لیے غصہ کہ آپ نے ان کو لانے اور آباد کرنے کا وعدہ کر رکھا تھا۔ آپ اس لیے غصہ کہ ریاست تو ہم ہیں، ہم نے نئی جنگ کا فیصلہ کیا ہے تو یہ کون ہے راستے میں رکاوٹ بننے والا؟ منت کی جھولی پھیلا کر التجا کی کہ نہ کریں یہ، ہمارے اپنے لوگ اس کا ایندھن بنیں گے ہمارے جوان شہید ہوں گے لیکن ”آپ” نہیں مانے۔۔! ⁃پھر ہم نے پنڈی میں مظاہرے کی کال دی اور وہ دیکھتے ہی آپ نے ان کو گاڑیوں میں بٹھا کر واپس بھجوایا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس دفعہ لائیں گے لیکن پہلے آپ کو ٹھکانے لگائیں گے۔ اسی عزم کا اظہار آپ کے بھائیوں نے بھی کیا کہ برف پگھلے گی تو آئیں گے اور پہلے آپ کا بندوبست کریں گے۔ ۲۴ اپریل ۲۰۲۳ کو سوات سی سی ڈی تھانے پر حملہ کرنے والے اسی مقصد سے آئے تھے، میں نہیں ملا تو تھانے پر حملہ کردیا۔ ⁃واضح تھا کہ اب جنوبی اضلاع سے ان کو لایا جائے گا لہذا میں نے وہاں امن تحریک کی کال دی اور اس کے اگلے ہی روز مجھے زندہ یا مردہ پکڑنے کا حکم صادر ہوا،تب تک ۹ مئی کا فالس فلیگ نہیں ہوا تھا تو آپ کو میں کس جرم میں مطلوب تھا؟ ⁃نگران حکومت میں جنوبی اضلاع سے ان کو آباد کرنے کا سلسلہ شروع ہوا ان کو مقامی آبادی کے بیچوں بیچ لا کر بسایا گیا۔ ⁃ابھی سیلاب کے دنوں میں جب قوم سیلاب سے نمٹنے میں مصروف تھی ان کو باجوڑ سے کاٹلنگ اور دیر سوات کے پہاڑوں پر پہنچانے کا بھی کام بخوبی نبھایا جا رہا تھا۔آئی ایس آئی مقامی انتظامیہ کو ان کے روٹس بتا کر اس رات اپنے دفتر یا پولیس اسٹیشن کی لائٹس بند کرکے نہ نکلنے کا حکم دیتی رہی۔ تفصیلات بہت ہیں کیا کیا بتاؤں آپ کی آج کی حواس باختہ گفتگو سے بیرونی طاقتوں سے کی گئیں کمٹمنٹس کا دباؤ اور طاقت کو طول دینے کے لیے ان کمیٹمنٹس کی جلد از جلد تکمیل کی جھنجھلاہٹ تو واضح ہے۔ پھر تم جنازوں پر جذباتی بیانیے بناو، جھوٹ بولو، مگرمچھ کے آنسو بہاؤ مگر یہ میری قوم تمہاری حوس کی بھینٹ چڑھتے چڑھتے تھک چکی ہے۔ یہ میرے لوگ تمہاری طاقت کو دوام دینے کے لیے بہت بلی چڑ چکے۔ میرے ہر پاکستانی شہری، ہر جوان کا خون تمہارے ہاتھوں پر ہے، مزید ہم غریبوں کے بچے تمہاری جنگوں کا ایندھن کیوں بنیں؟ جن قدموں سے لے کر آئے ہو، ان ہی پیروں واپس بھجوا دو۔ جیسے پھیلایا ہے ویسے سمیٹ بھی لو۔ بہت ہوگئی یہ اداکاریاں تمہاری ریاکاریاں!
1,325
19,398
568
38,983
861,957