Irfan Ahmed retweeted
ڈیرہ اسماعیل خان: میں ڈی آئی خان کی ایک طالبہ ہوں۔ میٹرک میں میرے 1161 نمبر تھے۔
میں نے اپنے تمام پیپرز کے شو آف پیپر کے لیے اپلائی کیا تھا۔ اس کے لیے میں نے 17 ہزار 500 روپے فیس دی تھی۔ مجھے اپنے پیپر پر، اپنی محنت پر یقین تھا۔
15 نومبر 2026، اتوار کے دن میں اپنے والدین کے ساتھ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈی آئی خان گئی۔ میں صبح 10 بجے پہنچی۔ وہاں اعلان ہوا کہ موبائل فون سختی سے منع ہیں، حالانکہ لیٹر میں ایسی کوئی بات نہیں تھی۔ میں نے والدہ کو بلا کر موبائل واپس کر دیا۔
لسٹ میں میرا نام پہلے تھا، لیکن مجھے اندر نہیں چھوڑا جا رہا تھا۔ بار بار یہی کہا جا رہا تھا کہ کنٹرولر صاحب نے منع کیا ہے۔
جب میں اور مما کنٹرولر صاحب کے آفس کی طرف گئے تو گارڈ نے مجھے دھکا دیا، میں پیچھے گر گئی۔ مما نے مجھے پکڑا تو گارڈ نے ان کو بھی دھکا دیا، کندھوں سے پکڑا۔ پھر پیچھے سے مما کا دوپٹہ کھینچ لیا۔ مما کے سر سے دوپٹہ گر گیا۔
ایک مرد کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ کسی عورت کو ٹچ کرے، اس کا دوپٹہ کھینچے۔ میں ان کے بچوں کی عمر کی ہوں۔ وہ زبانی بھی کہہ سکتے تھے۔
میں نے بابا کو کال کی۔ گارڈ نے گرل لاک کر دیا۔ بابا نے پوچھا تو مما نے کہا بس جائیں، ہم تماشہ نہیں چاہتے، ہم اپنا حق مانگنے آئے تھے۔ شو آف پیپر ہمارا بنیادی حق ہے، ہائی کورٹ کے آرڈرز ہیں۔
اس کے بعد کنٹرولر صاحب نے دروازہ زور سے مارا جو مما کو لگا۔ باہر نکل کر نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ میری تربیت اجازت نہیں دیتی کہ میں وہ الفاظ دہراؤں۔
بعد میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے والد زاہد کنڈی نے گارڈ کو مارا ہے۔ میں کہتی ہوں کنٹرولر صاحب اور گارڈ، آپ قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہیں کہ میرے والد کی انگلی بھی آپ کو لگی ہو۔
مما نے ان کے خلاف ایف آئی آر دی۔
اس کے بعد میرا شو آف پیپر ہوا۔ فزکس میں، کیمسٹری میں میرے نمبر بڑھے۔ مطالعہ قرآن اور اسلامیات کا پیپر موجود ہی نہیں تھا۔ میں کنٹرولر صاحب کے پاس گئی تو انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور کہا، تم میڈیا پر گئی تھی نا، اب انجام دیکھ لو گی۔
میں نے کہا میڈیا پر جانا میرا حق تھا۔
پھر ان کے ہاتھ میں ایک فائل تھی، اس میں میرا پیپر تھا۔ باقی سب طالبات کے پیپر مفتی محمود سکول سے مل رہے تھے، میرے پیپر ان کی فائل سے نکل رہے تھے۔ میں نے پوچھا میرے تمام پیپر آپ کے پاس کیوں ہیں؟ تو وہ چپ ہو گئے۔
ان دونوں پیپرز میں بھی میرے نمبر بڑھتے تھے، لیکن وہ ماننے کو تیار نہیں تھے۔ میں نے انڈرٹیکنگ پر سائن کیا۔
پھر بائیولوجی کا پیپر بھی غائب تھا۔ کنٹرولر صاحب نے کہا، تم منع نہیں ہوئی، اب اپنا بائیو کا پیپر بھی ڈھونڈ کر دکھاؤ۔ پھر فائل سے میرا پیپر نکلا۔ میں نے دوران امتحان دو کنٹینیویشن شیٹس استعمال کی تھیں۔ ایک شیٹ موجود تھی، ایک پورے لانگ والی اور ایک ہاف پارٹ والی شیٹ غائب تھی۔
میں نے کہا میری شیٹ کہاں گئی؟ تو انہوں نے کہا ہم نے چھیڑ چھاڑ نہیں کی۔ میں نے کہا یہ آپ کی ذمہ داری ہے۔
اردو اور انگلش میں بھی میرے نمبر بڑھے۔ جب میں نے دوبارہ بائیولوجی کے لیے کہا تو انہوں نے مارکنگ والوں سے کہا، اس کے شارٹ سوالات میں نمبر کاٹ دیں۔
میں نے کہا ہم نمبر کم کروانے کے لیے 17 ہزار 500 نہیں دیتے۔ قانون یہ ہے کہ شو آف پیپر میں نمبر بڑھتے ہیں تو ملتے ہیں، ورنہ ویسے ہی رہتے ہیں، کم نہیں ہوتے۔
کنٹرولر صاحب کہتے ہیں نہ میں گورنر کو مانتا ہوں، نہ کورٹ کو مانتا ہوں۔
میں صرف اتنا کہتی ہوں، ایک طالبہ اپنے حق کے لیے آتی ہے، اپنی محنت کا پھل مانگتی ہے۔ اگر آپ سے سیٹ نہیں سنبھلتی تو خدارا سیٹ چھوڑ دیں، طالبات کے مستقبل کے ساتھ نہ کھیلیں۔۔۔
@CMComplaintCell
@CMITPunjab
@MaryamNSharif
@GovtofPunjabPK
#DeraIsmailKhan_kpk #DeraIsmailKhan #DIKhan #Dikhanboard #ImtiazWrites
Irfan Ahmed retweeted
ٹیچکل پیچکل" کے ڈائیلاگ سے شہرت حاصل کرنے والے ٹک ٹاکر محمد آصف کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم سڑکوں پر شہریوں کے ساتھ مذاق کے نام پر نازیبا حرکات کرتا اور ان کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا۔ پولیس نے اسکی ٹنڈ کر کے اسکا ہی ٹیچکل پیچکل کر دیا ھے🤦😂
Irfan Ahmed retweeted
Dr. Ahmed Zogo Memon, Former Chairman, Department of Mathematics & Statistics, University of Agriculture Faisalabad at the age of 24 in 1974!!! Now 76!! He is undoubtedly regarded as the most intellectual Statistician of Pakistan!!!
Dr. Ahmed Zogo Memon, Former Chairman, Department of Mathematics & Statistics, University of Agriculture Faisalabad at the age of 24 in 1974!!! Now 76!! He is undoubtedly regarded as the most intellectual Statistician of Pakistan!!!
Irfan Ahmed retweeted
Good Evening
Life gets better in the evening, when you stop, breathe and thank for what you have.
Stay Happy... Stay Blessed... Always




















