Shakeel Akhund• retweeted
قاری نابینا ہیں۔ چند مقامات پر آواز کا اتار چڑھاؤ ایسا ہے کہ سننے والے کا گلا رندھ جاتا ہے۔ اس بات سے قطع نظر کہ آپ کیا ہیں اور کیا نظریہ رکھتے ہیں، کلام اللہ کا لطف اس انداز میں بھی لیجیے کہ یہ قاری صاحب کی آواز اس قرات میں بےمثال کلاس رکھتی ہے۔ آج کام بہت کم تھا تو ریلز میں آوارہ گردی کرتے ہوئے یہ دیکھنے کا موقع ملا۔ شئیر کرنا ہی تھا۔
اللہ سے کہتا ہی رہتا ہوں کہ یار دیکھ، آنکھ بند ہونے کے بعد نہ کھلی تو بڑی زیادتی ہو گی۔
Shakeel Akhund• retweeted
باپ کے جنازے سے واپس آ کر بیٹے نے پہلی بار اُس کمرے کا دروازہ کھولا…
میز کی دراز سے ایک پرانی ڈائری نکلی۔
پہلے صفحے پر لکھا تھا:
"آج بیٹے نے کہا، ابو! آپ مجھے کبھی کچھ اچھا لا کر نہیں دیتے۔
میں رات بھر سو نہیں سکا۔"
بیٹا وہیں بیٹھ گیا۔
اُسے اپنے الفاظ یاد آ گئے۔
وہ چھوٹا تھا، خواہشیں بہت تھیں،
اور باپ کی جیب ہمیشہ محدود۔
اُس نے اگلا صفحہ کھولا:
"آج بیٹے کے جوتے پھٹ گئے تھے۔
اس نے نئے جوتوں کی ضد کی۔
پیسے پورے نہیں تھے۔
اپنی دوا نہیں خریدی.. جوتے لے آیا۔"
بیٹے کی آنکھوں سے آنسو ٹپکنے لگے۔
اگلا صفحہ:
"آج ڈاکٹر نے کہا ہے کہ کمر کا درد بڑھ رہا ہے۔
آرام ضروری ہے۔
مگر بیٹے کی کالج فیس جمع کرانی ہے۔
درد کل دیکھیں گے۔
آج فیس ضروری ہے۔"
بیٹا ڈائری پر جھک گیا۔
اسے یاد آیا کہ اُس دن باپ نے کہا تھا:
"کچھ نہیں ہوا، بس تھوڑا سا تھک گیا ہوں۔"
وہ جھوٹ تھا۔
ایک اور صفحہ:
"آج بیٹا مجھ سے ناراض ہو کر گھر سے نکلا۔
کہتا ہے آپ مجھے سمجھتے ہی نہیں۔
دروازے تک گیا تھا کہ آواز دوں....
پھر سوچا، شاید میری آواز اُس کی زندگی میں بوجھ بن گئی ہے۔
واپس آ گیا۔
مگر ساری رات دروازے کی طرف دیکھتا رہا۔"
بیٹا سسکنے لگا۔
اس نے جلدی سے اگلا صفحہ پلٹا۔
وہاں صرف ایک جملہ تھا:
"آج بیٹا واپس آیا…
میں نے اسے گلے لگانا چاہا، مگر وہ بڑا ہو چکا تھا۔
سو صرف اتنا پوچھ سکا: کھانا کھاؤ گے؟"
بیٹے نے ڈائری آنکھوں سے لگا لی۔
پھر آخری صفحہ کھولا۔
لکھا تھا:
"مجھے نہیں معلوم میں اپنے بیٹے کو کبھی بتا پاؤں گا یا نہیں کہ میں اس سے کتنا پیار کرتا ہوں۔
مرد شاید محبت کرنا جانتے ہیں،
اس کا اظہار کرنا نہیں۔
اگر وہ کبھی یہ ڈائری پڑھے تو اسے کہنا…
اس کے بچپن کی ہر خواہش میرے بڑھاپے سے زیادہ قیمتی تھی۔
میں نے اپنی زندگی نہیں گزاری،
میں نے اُس کی زندگی بنائی ہے۔"
نیچے تاریخ تھی۔
وہی تاریخ جس دن باپ دنیا سے گیا تھا۔
بیٹا دیر تک خاموش بیٹھا رہا۔
پھر اُس نے ڈائری سینے سے لگا کر کہا:
"ابو… آپ نے کبھی بتایا ہی نہیں کہ آپ مجھ سے اتنی محبت کرتے تھے۔
اور میں نے کبھی پوچھا ہی نہیں۔"
کمرہ خاموش تھا۔
مگر اُس خاموشی میں پہلی بار بیٹے کو باپ کی آواز سنائی دے رہی تھی۔
کچھ باپ "محبت کرتا ہوں" نہیں کہتے،
وہ اپنی نیند، اپنی خواہشیں، اپنی صحت اور اپنی پوری زندگی
اولاد کے نام کر دیتے ہیں۔
ہم اکثر باپ کی ڈانٹ یاد رکھتے ہیں،
اس کا غصہ یاد رکھتے ہیں،
اس کی سختی یاد رکھتے ہیں…
مگر یہ بھول جاتے ہیں کہ
وہ شخص جو ہمارے بچپن کا محافظ تھا،
اپنے بڑھاپے میں صرف ہماری ایک نظرِ محبت کا محتاج ہو جاتا ہے۔
اگر آپ کے ابو زندہ ہیں،
تو آج اُن کے پاس بیٹھ جائیے۔
کوئی بڑی بات نہیں کرنی…
بس اُن کا ہاتھ پکڑ کر کہہ دیجیے:
"ابو، آپ نے ہمارے لیے بہت کچھ کیا ہے۔
شکریہ۔"
کیونکہ کچھ جملے وقت پر کہہ دیے جائیں
تو زندگی بھر کا پچھتاوا بننے سے بچ جاتے ہیں۔
Shakeel Akhund• retweeted
اگر کوئی عریاں تصویر بنانے کے لیے AI یا فوٹو شاپ سے آپ کی تصویر میں ترمیم کرتا ہے تو آپ
stopncii.org
پر جائیں اور اصل تصویر اور ترمیم شدہ تصویر اپلوڈ کريں پھر وہ تمام انٹرنيٹ سے تمام جگہوں سے ترمیم شدہ تصویر کو ہٹا دیں گے اس کے لیے آپ کو کسی سے براہ راست بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے آپ کی شناخت خفیہ رہے گی
Shakeel Akhund• retweeted
کیا آپ جانتے ہیں کہ پوش سوسائٹیز کے پرتعیش اپارٹمنٹس میں کون سا مکروہ کھیل کھیلا جا رہا ہے جہاں عزت اور اخلاقیات کے تمام جنازے خاموشی سے نکالے جا رہے ہیں اس دھندے کا انکشاف کیا پاکستان کی معروف کرائم رپورٹر تہمینہ شیخ
تہمینہ شیخ کہتی ہیں جدید گیسٹ ہاؤسز اور گیٹڈ کمیونٹیز کے لگزری اپارٹمنٹس ائئیر بی این بی کے زریعے میں مختصر وقت کے لیے قیام کا رواج تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔
جہاں آؤٹ آف سٹی یا آؤٹ آف ملک سے آنے والے افراد بغیر کسی روایتی پوچھ گچھ اور ریسیپشن کے ہنگامے کے فوری طور پر رہائش حاصل کر لیتے ہیں ۔
یہ ویل فرنشڈ اپارٹمنٹس مکمل پرائیویسی فراہم کرتے ہیں جہاں نہ کسی کو چہرہ دکھانے کی ضرورت ہوتی ہے اور نہ ہی وقت ضائع ہوتا ہے اس نظام میں غیر مرد اور غیر عورت کے اکیلے وقت گزارنے یا ڈنر پارٹیز جیسے امور بغیر کسی خوف کے انجام پاتے ہیں ۔
کیونکہ روایتی ہوٹلوں کی طرح یہاں پولیس کے چھاپوں تضحیک یا نام نہاد رسوائی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا اور معاشرتی عزت کی دھجیاں صرف چند بندوں کے سامنے اڑتی ہیں جنہیں زمیں نگل چکی ہوتی ہے۔
پولیس اور متعلقہ اداروں کے نظام میں چھاپے اور کارروائیاں عموماً افسران کی تبدیلی کے ساتھ یا رشوت و کرائم کنٹرول کے نام پر ہوتی ہیں جو کہ گیسٹ ہاؤسز کی تعداد اور تھانوں کی ڈیمانڈ کے تناظر میں محض ایک دکھاوا بن کر رہ جاتی ہیں ۔
گلبرگ اور دیگر پوش علاقوں میں چند ہزار روپے میں ملنے والے کمرے اس مکروہ دھندے کا گڑھ بن چکے ہیں جہاں ایئر بی این بی جیسے آن لائن پلیٹ فارمز نے بکنگ کو اتنا آسان بنا دیا ہے کہ کوئی بھی شخص کسی بھی وقت بغیر کسی رکاوٹ کے اپارٹمنٹ بک کر کے من مانی کر سکتا ہے۔
مالکان کے لیے یہ کاروبار سونے کی چڑیا بن چکا ہے کیونکہ پچاس سے ساٹھ ہزار ماہانہ کرائے والا اپارٹمنٹ جب یومیہ یا فی گھنٹہ کے حساب سے آٹھ سے پندرہ ہزار روپے میں دیا جاتا ہے تو اس سے ماہانہ لاکھوں روپے کی کمائی ہوتی ہے ۔
ایک کروڑ کا اپارٹمنٹ محض تین سال میں اپنی قیمت پوری کر کے مالک کو اتنا منافع دیتا ہے کہ حلال و حرام اور جائز و ناجائز کی تمیز ختم ہو جاتی ہے پاکستان جیسے ممالک میں اس ناجائز منافع اور گندگی کو پھیلانے کے لیے کروڑوں مواقع موجود ہیں ۔
ان اپاڑمنٹس میں جو لڑکیاں جاتی ہیں وہ کون ہوتی ہیں کیسے اس ٹریپ میں اتی ہیں وہ سنیں
ہاسٹل میں رہنے والی چونتیس فیصد لڑکیوں کے گھر والوں کو یہ خبر تک نہیں ہوتی کہ ان کا بچہ یا بچی رات کو ہاسٹل میں سویا ہے یا باہر ہے ۔ یہی لڑکیاں اس ٹریپ میں اتی ہے
جب کسی اچھے گھرانے کی لڑکی کی بات کسی ایسے شخص سے ہوتی ہے جو شکاری کی طرح اس کا پورا کچا چھٹا نکال لے گا کہ فیملی میں کون کون ہے بھائی کتنے ہیں اور والد کیا کرتے ہیں تاکہ یہ اندازہ ہو سکے کہ لڑکی کی کوی کمزوری یا اسے پیسوں کی ضرورت تو نہی ہے ۔
اور جیسے ہی یہ پتہ چلتا ہے کہ لڑکی ہاسٹل میں رہتی ہے تو اس کا شکار کرنا انتہائی آسان ہو جاتا ہے نہ کوئی پوچھ گچھ ہوتی ہے اور نہ ہی باہر آنے جانے کی ٹائمنگ کا کوئی مسئلہ رہتا ہے۔
شکار بننے والی یہ لڑکیاں دراصل اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے نکلتی ہیں جن میں شاپنگ، لگژری لائف اسٹائل، اچھے پیسے، مہنگے برانڈز اور آئی فون جیسے فونز کی ہوس شامل ہوتی ہے اور ان خواہشات کو پورا کرنے کے لیے وہ اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بناتی ہیں جہاں فلٹر شدہ اور خوبصورت تصاویر یا پی ڈی ایف کے ذریعے وہ کونٹینٹ کریٹر کی طرح سامنے آتی ہیں۔
تھوڑے ہی دنوں میں ایسے مالدار اور میچور افراد کے میسجز آنا شروع ہو جاتے ہیں جو اپنی فیملی اور ساکھ بچانے کے لیے چھپ کر مکمل فزیکل، ایموشنل اور فنانشل سیٹسفیکشن چاہتے ہیں اور لڑکی کو ہر وہ چیز مہیا کرتے ہیں جو وہ مانگتی ہے تاکہ وہ میسج پر ہمیشہ حاضر رہے اور ان کے جال میں پھنسی رہے۔
ڈھیلی ڈھالی عمر کے ان افراد کی باتوں میں آ کر جب یہ ٹریپ مکمل ہوتا ہے تو گاڑی کا دروازہ کھلتے ہی لڑکی ہوش و حواس کھو بیٹھتی ہے اور وہ ڈنر ٹیبل یا پرتعیش ماحول میں موجود ہوتی ہے جہاں اپنا وقت انجوائے کیا جاتا ہے۔
لڑکی یہاں مکمل طور پر استعمال ہوتی ہے کیونکہ اسے اپنی نان اسٹاپ ضروریات، اچھے کھانوں، مہنگے ہوٹلوں اور نوکری یا فکس تنخواہ کے بدلے مالدار لوگوں سے پیسے اور گاڑیاں ملتی ہیں کیونکہ والدین کی نصیحتیں اور بورنگ باتیں اب اچھی نہیں لگتی ہیں اور وہ شارٹ کٹس کے ذریعے عیش و آرام چاہتی ہیں۔
اسی طرح کاروباری دکانوں، ویپ شاپس یا دفاتر میں بھی خوبصورت اور دلکش حلیے والی لڑکیوں کو بطور آئی کینٹی یعنی شو پیس رکھا جاتا ہے تاکہ ان کی خوبصورتی اور پرافیشنل لائف اسٹائل کو دیکھ کر گاہک کھنچے چلے آئیں اور اس پورے نیٹ ورک کے پیچھے بھاری سرمایہ کاری ہوتی ہے جس کا نتیجہ آخر کار معاشرتی تباہی یا ڈپریشن کی صورت میں نکلتا ہے
Shakeel Akhund• retweeted
میرے پاس ایک انوسٹمنٹ سکیم ہے۔ جس پر آگ آپ عمل کرتے ہیں تو آپ 6 ماہ میں ایک اچھے انسان ان شاءاللہ ضرور بن جائیں گے۔ انوسٹمنٹ وقت کی ہے۔ خود پر کرنی ہے۔ مستقل مزاجی سے۔ ہر روز خود سے جیتنا ہے۔ بولنا کم ہے اور عمل زیادہ کرنا ہے۔
1- کوشش کریں ہمیشہ صبح سویرے ستے ویلے جاگ جایا کریں۔ اس وقت رحمت کریم بڑی جوش میں ہوتی ہے۔ خبر دار جو موبائل پر لگ گئے۔ پھر کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ میرے تجربے کے مطابق میں یہ سمجھتا ہوں اس وقت کائنات پورے جوبن پر ہوتی ہے۔
2-تہجد ادا کریں۔ نماز ادا کریں۔ تلاوت کلام پاک کریں۔ استغفار کریں۔ اللہ سے باتیں کریں۔ رٹی رٹائی دعائیں نہیں دل سے خدا کا شکر ادا کریں اور باتیں کریں۔ یہ سرگوشی سجدہ میں ہو تو کیا ہی کمال ہے۔
3-روز درود شریف کم از کم ایک تسبیح خاموش ہوکر تنہائی میں خوشبو لگا کر پورے ادب اور احترام سے ۔ ہر نماز کے ساتھ کم ازکم دس بار درود شریف ۔ آپکی زندگی میں بہت سی مثبت تبدیلی آئے گی ان شاءاللہ۔ وہ بارگاہ ایسی ہے وہاں سے جواب آتا یے اور ضرور آتا یے۔
4- گھر میں بلی ہے تو اسے یا پھر پرندوں کے لئیے روز کوئی دانہ پانی ڈالیں۔ یہ وہ صدقہ ہے جو بہت پاورفل ہے۔ اللہ کی مخلوق میں رزق بانٹنا آپ کا رزق بڑھاتا ہے۔
5- روز کچھ لمحے خاموشی سے خود کے ساتھ گزارا کریں۔ خود سے مثبت کلام کیا کریں۔
5-تھوڑی سی والک اور وہ بھی بغیر میوزک کے
6- سادہ پانی پیا کریں۔ کولڈ ڈرنک سے اجتناب کریں۔ سادہ پانی۔سبزیاں اور موسم کا پھل جو میسر ہو ۔
7- اپنے والدین سے روز دعا لیا کریں۔ روز کچھ صدقہ دیا کریں ۔ اپنی غلطیوں سے سیکھیں۔ ماضی میں مت رہنا۔ حال میں رہنا اور اسے سنوارنے کی کوشش اور محنت کریں۔
8-اپنی فیلڈ میں کوئی سے دو لوگوں کی مدد اللہ کی رضا کے لئیے کریں۔ ان کو کامیاب بنائیں۔ اور ان سے وعدہ لیں کہ وہ آگے دو دو لوگوں کی مدد کریں گے بغیر کسی لالچ اور ریوارڈ کے۔
9- اچھی کتابیں پڑھا کریں۔ روز کا ایک صفحہ ہی کیوں نہ ہو۔ کچھ نیا سیکھا کریں۔
10- اپنے محلے کی مسجد کی ہفتہ میں یا مہینہ میں ایک بار صفائی کیا کریں۔ یا اپنے گھر میں اپنے روم کی ہی سہی ۔ اس سے انسان کا غرور خاک میں مل جاتا ہے
11- کوئی ایک سکل پکڑ لیں اور اگلے چھ ماہ اس پر دل جان سے بیٹھ کر خاموشی سے محنت کریں۔ شور مت کریں۔ سیکھیں اور عمل کریں۔ ان شاءاللہ آپ کے حالات بدل جائیں گے۔ سکوپ سکل کا نہیں بندے کا ہوتا ہے۔ اپنا سکوپ بنائیں۔ کام ہی کام ہے۔
شکایات کرنا چھوڑ دیں۔ شکر کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔ آپ خود پر غور کریں تو بہت سے لوگوں سے اب بھی آپ اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔ روز رات کو ڈائری میں اللہ کی دی ہوئی رحمتیں اور نعمتوں کا ذکر لکھا کریں۔ ہ جو ہمیں مفت میں میسر ہیں۔ اللہ نے کبھی ہوا ، پانی اور رزق کا ٹیکس نہیں لیا۔ وہ رات کو ہمارے لئیے آسمان کو ستاروں سے سجاتا ہے۔ وہ صبح سویرے ٹھنڈی ہوا چلاتا ہے۔ وہ پرندوں کی بولیوں سے ہمیں اپنی کائنات کی میوزک سناتا ہے۔ وہ کریم ہمیں گناہوں کے باوجود بہت کچھ دیتا ہے۔ کبھی گنتا نہیں۔ کبھی احسان نہیں جتایا۔ مشکلیں، پریشانیاں اس زندگی کا حصہ ہیں۔ یہ بھی اس کائنات کا حسن ہے زندگی مدوجزر کا مجموعہ ہے۔ وہ رحیم ہے کریم ہے حکمت والا یے ہمارے حال سے واقف پے۔ اس سے کچھ بھی پوشیدہ نہیں۔ وہ دنوں کو پھرتا رہتا یے۔ یقین رکھیں آپ کے دن آئیں گے۔ اس کا دامن مت چھوڑیں۔
میرے پاس یہی سکیم ہے۔ جو آپ سے شئیر کی ۔ میرے پاس پیسہ ڈبل کرنے والی کوئی سکیم نہیں۔ کوئی انوسٹمنٹ سکیم نہیں۔ کوئی شاٹ کٹ نہیں۔ میرا ماننا ہے خود پر کام کرو گے تو اپنی ویلیو بڑھاو گے ۔ اس میں کوئی خسارہ نہیں۔ پیسے کا پتہ نہیں مگر آپ ایک اچھے انسان، ایک اچھے باپ ایک اچھے بھائی، اچھی بہن اور بیٹی بن جائیں گے۔ ایک اچھی ماں جو کل کی نسل کو تیار کر سکے۔
اسـͩــͣــᷤــᷤــͣـــد
سبق زندگی
Shakeel Akhund• retweeted
آپ کے جسم سے پرفیوم سے بہتر خوشبو کیسے آئے؟
جن لوگوں کے منہ سے بدبو آتی ہے یا جسم سے ناگوار بو آتی ہے اور وہ بار بار تیز پرفیوم استعمال کرتے ہیں،
اگر وہ چاہتے ہیں کہ ان کے جسم سے بغیر پرفیوم کے قدرتی خوشبو آئے تو اس کے لیے ایک سادہ نسخہ آزما سکتے ہیں۔
1۔ سنا مکی Senna Leaves
2۔ گلاب کی پتیاں یا اچھا عرق گلاب
3۔ تین چھوٹی الائچیوں کے دانے
ہم وزن لیکر ایک کپ پانی میں اچھی طرح گرم کرکے قہوہ تیار کریں اور صبح شام اس کو پی لیں
فائدے:
1۔ قبض بالکل ختم ھو جائے گی
2۔ منہ کی بدبو %100 ختم ھو جائے گ
3۔ آپ کے جسم سے بغیر کوئی باڈی سپرے لگائے بہت ہی کمال کی خوشبو آنا شروع ھو جائے گی
خواتیں استعمال کریں تو 7 دن میں جسم سے خوشبو آنا شروع ھو جائے گی جب کہ مردوں کے جسم سے 10 سے 15 دن لگیں گے۔
سنا مکی سے قبض کے مسائل 100 فیصد ختم اور آپ کے جسم کے مسام کھلنا شروع جائیں گے جس سے الائچی اور گلاب کے مکس ھونے سے کمال کا پرفیوم آپ کے مساموں سے باہر آئے گا
آپ خود بھی بہت اچھا محسوس کریں گے اور آپ کے پاس بیٹھنے والے بھی
مذاق سمجھنے کی بجائے اس کو 15 دن کرکے رزلٹ بتائیں
Shakeel Akhund• retweeted
ایک خوفناک سچ جسے آپ روزانہ اپنی جیب میں لے کر گھوم رہے ہیں...
ذرا ایک منٹ کے لیے رکیں اور سوچیں... کیا آپ کو یاد ہے کہ پچھلے مہینے کی 14 تاریخ کو شام 6 بجے آپ کہاں تھے؟
شاید آپ کا جواب ہوگا: "یار مجھے تو کل کا یاد نہیں، پچھلے مہینے کا کیسے یاد ہوگا۔"
لیکن آپ کے فون کو سب یاد ہے۔
اسے پتا ہے کہ آپ اس دن کس ریسٹورنٹ میں بیٹھے تھے۔
اسے پتا ہے کہ آپ نے وہاں پہنچنے کے لیے کون سا راستہ لیا تھا۔
اسے یہ بھی پتا ہے کہ آپ کتنی دیر پیدل چلے اور کتنی دیر گاڑی میں تھے۔
یہ کوئی جاسوسی فلم کی کہانی نہیں ہے، یہ آپ کے اپنے اینڈرائیڈ (Android) یا آئی فون (iPhone) کی وہ حقیقت ہے جسے آپ سے چھپایا گیا ہے۔
اس خاموش جاسوس کا نام ہے: گوگل ٹائم لائن (Google Timeline) اور لوکیشن ہسٹری۔
آپ کو لگتا ہے کہ جب آپ گوگل میپس (Google Maps) بند کر دیتے ہیں تو وہ آپ کو دیکھنا بند کر دیتا ہے؟
بالکل غلط۔
یہ سسٹم 24 گھنٹے بیک گراؤنڈ میں چل کر آپ کی زندگی کا ایک ایک سیکنڈ ریکارڈ کر رہا ہے۔ آپ کی پرائیویسی سڑکوں پر نیلام ہو رہی ہے اور آپ بے خبر سو رہے ہیں۔
اگر آپ اپنی آنکھوں سے وہ خوفناک نقشہ دیکھنا چاہتے ہیں جہاں آپ کے قدموں کے نشان پچھلے کئی سالوں سے محفوظ ہیں... اور اگر آپ اس جاسوسی کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا چاہتے ہیں، تو ابھی ان 3 قدموں پر عمل کریں
پہلا مرحلہ: اپنا کچا چٹھا دیکھیں (The Reality Check)
اپنے فون میں Google Maps کی ایپ کھولیں۔
اوپر دائیں طرف اپنی پروفائل پکچر (Profile Picture) پر کلک کریں۔
وہاں 'Your Timeline' (یا Your Data in Maps) پر جائیں۔
وہاں آپ کو ایک کیلنڈر نظر آئے گا۔ کسی بھی پرانی تاریخ پر کلک کریں... آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔ آپ کے پورے دن کا سفر، رکنے کی جگہیں اور راستے وہاں سیکنڈز کے حساب سے موجود ہوں گے۔
دوسرا مرحلہ: جاسوس کی آنکھیں بند کریں (Stop The Tracker)
اب وقت ہے اس ٹریکنگ کو روکنے کا۔
اپنے فون کی Settings میں جائیں۔
تھوڑا نیچے سکرول کر کے 'Google' پر کلک کریں۔
پھر 'Manage your Google Account' پر جائیں۔
اوپر سے 'Data & Privacy' کے ٹیب پر کلک کریں۔
تیسرا اور آخری مرحلہ: تاریخ مٹا دیں (The Takedown)
اسی پیج پر تھوڑا نیچے آئیں، آپ کو 'Location History' (یا Timeline) کا آپشن ملے گا۔
اس پر کلک کریں اور اسے فوراً 'Turn Off' کر دیں۔
اس کے بعد وہیں موجود 'Auto-delete' کے آپشن کو بھی سیٹ کر دیں تاکہ پرانا سارا ڈیٹا خود بخود ڈیلیٹ ہو جائے اور آپ کی زندگی کا نقشہ گوگل کے سرورز سے اڑ جائے۔
سبق؟
ٹیکنالوجی آپ کی سہولت کے لیے بنائی گئی تھی، لیکن اب یہ آپ کو کنٹرول کر رہی ہے۔ جو چیز آپ کو "مفت" مل رہی ہے، اس کی قیمت آپ کی پرائیویسی ہے۔
Shakeel Akhund• retweeted
کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ اگر آپ کسی غیر ملکی سفر پر ہوں اور اچانک آپ کا پاسپورٹ یا ویزا گم ہو جائے تو کیا ہوگا؟ یہ کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں!
اکثر لوگ اس اہم بات کو نظر انداز کر دیتے ہیں، لیکن آج ہی اپنے تمام ضروری دستاویزات پاسپورٹ، شناختی کارڈ، ویزا اور ڈرائیونگ لائسنس کی صاف سکین کاپیاں اپنے Google drive یا Email میں محفوظ کر لیں۔ یہ ایک چھوٹا سا کام آپ کو کسی بھی ملک میں بڑی قانونی پریشانی سے بچا سکتا ہے۔
یاد رکھیں، آپ کا فون یا لیپ ٹاپ تو گم ہو سکتا ہے، لیکن آپ کا کلاؤڈ ڈیٹا آپ کے Google account کے ذریعے دنیا میں کہیں بھی آپ کی انگلیوں پر موجود رہتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی کا وہ درست استعمال ہے جو ہر مسافر اور عام انسان کے لیے لازم ہے۔
کیا آپ نے اپنے Documents کا بیک اپ لے لیا؟ اگر نہیں، تو ابھی اٹھیں اور یہ کام مکمل کریں! اپنے اس دوست کو ٹیگ کریں جو اکثر سفر کرتا ہے، تاکہ وہ بھی محفوظ رہے۔
#SmartLife #TravelTips #DigitalSecurity
Shakeel Akhund• retweeted
WATCH: Press TV's Live Coverage of US-Israeli War on Iran
WATCH: Press TV's Live Coverage of US-Israeli War on Iran teapawt.net/i/broadcasts/1mGPaLWbP…
Shakeel Akhund• retweeted
جنوبی ایشیا میں ایندھن کی قیمتیں (پاکستانی روپے میں):
1۔ 🇵🇰 پاکستان — 459 روپے فی لیٹر
2۔ 🇱🇰 سری لنکا — 406 روپے فی لیٹر
3۔ 🇳🇵 نیپال — 322 روپے فی لیٹر
4۔ 🇮🇳 بھارت — 286 روپے فی لیٹر
5۔ 🇧🇩 بنگلہ دیش — 280 روپے فی لیٹر
اور 🇺🇸 نیویارک (امریکہ) میں یہ تقریباً 250 روپے فی لیٹر ہے۔
۔ 🇵🇰 پاکستان میں اس خطے کے مقابلے میں ایندھن سب سے مہنگا ہے۔
اس کی کیا وجوہات ہیں ؟؟
Shakeel Akhund• retweeted
ٹیلی کام کمپنیوں کا عوام سے خاموشی سے بیلنس غائب کرنے کا دور ختم ۔
پاکستان میں 99 فیصد لوگ پیکج لگا کر انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں یا کچھ لوگ سپر کارڈ ٹائپ منتھلی پیکج استعمال کرتے ہیں ٹیلی کام کمپنیاں بڑی چالاکی سے جب یہ پیکج ختم ہوتا ہے تو کئی گنا مہنگے ریٹوں پر انٹرنیٹ ڈائریکٹ بیلنس کاٹ کر دینا شروع کر دیتی ہے جب تک صارف کو پتہ چلتا ہے کافی حد تک بیلنس کٹ چکا ہوتا ہے۔عوام کی شکایت پر اخر کار پی ٹی اے کو ہوش اگیا ۔ اب اگر آپ چاہتے ہیں کے پیکج کے بعد بیلنس نہ کٹے تو یہ کوڈ ڈائل کرے۔
Jazz *275#
U fone *6611#
Zong *4004#
Telenor *342#
یہ انفارمیشن زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں ٹیلی کام کمپنیاں اس واردات سے اربوں روپے چوری کر رہی ہیں ۔
Shakeel Akhund• retweeted
اندازہ لریں مخبری اتنی پکی تھی کہ امام خمینی کی میت کی تصویر اسرائیلی وزیر اعظم تک پہنچا دی ۔اندرونی دشمن سب سے خطرناک ہوا کرتے ہیں، پاکستان کیلئے ایک سبق ہے
#Iran #IranWar #IsraelTerroristState #AfghanistanPakistanWar
جن اور شیطان کھجور سے نفرت کیوں کرتے ہیں
رسولِ اکرم ﷺ نے وصیت فرمائی ہے کہ روزانہ کھجور کھایا کرو، خاص طور پر صبح کے وقت ۳، ۵ یا ۷ دانے۔
آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا کہ کھجور کو طاق عدد (یعنی ۱، ۳، ۵، ۷...) میں کھاؤ، جفت عدد میں نہیں۔
یہ کیوں؟
تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ جب انسان کھجور کھاتا ہے تو اس کے جسم میں ایک نیلی غیر مرئی توانائی پیدا ہوتی ہے جو پورے جسم کو گھیر لیتی ہے، اور اس توانائی کی وجہ سے جن، شیطان، جادو اور نظرِ بد سے حفاظت ہوتی ہے۔
لیکن یہ اثر صرف تب ہوتا ہے جب کھجور کو طاق عدد میں کھایا جائے (۳ یا ۵ یا ۷ عدد)۔
اگر کوئی شخص کھجور کو جفت عدد میں کھائے (مثلاً ۲، ۴ یا ۶)،
تو وہ جسم میں شکر کی شکل میں ذخیرہ ہو جاتی ہے،
اور اس سے ذیابطیس یعنی شوگر کا مرض پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
دنیا کے سائنس دان حیران ہیں کہ
نبی کریم ﷺ نے صدیوں پہلے جن و شیطان کے اثر سے بچنے کا یہ قدرتی علاج بتایا۔
رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے:
"کھجور واقعی ایک عجیب دوا ہے۔"
اگر کسی کو خون کی کمی (انیمیا) ہو تو کیمیائی دواؤں کی ضرورت نہیں،
صرف روزانہ چند کھجوریں کھاؤ، خون کی کمی دور ہو جائے گی۔
اگر جگر چربی والا یا بڑا ہو گیا ہے تو روزانہ صبح کے وقت سات کھجوریں کھاؤ،
ان شاءاللہ چربی ختم ہو جائے گی۔
اگر تم سرد مزاج ہو تو روزانہ تین کھجوریں کھاؤ۔
کینسر ہر مسلمان کے لیے ایک خطرہ ہے —
لیکن کیا تم جانتے ہو کہ کینسر سے بچاؤ کا بہترین علاج بھی کھجور ہے؟
حدیثِ مبارک میں ہے:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جس گھر میں کھجور نہیں، وہ گھر یقیناً بھوکا ہے۔"
🌿 *نصیحتیں (قیمتی مشورے)*
*پہلی نصیحت:*
صبح بیدار ہوتے ہی جو بھی کام کرو، چھوٹا ہو یا بڑا،
ہمیشہ "بسم اللہ الرحمن الرحیم" سے شروع کرو،
اللہ تمہیں کامیابی عطا کرے گا۔
*دوسری نصیحت:*
ہمیشہ پانی اتنا ہی پیو جتنی جسم کو ضرورت ہو۔
زیادہ پانی پینے سے جسم ٹھنڈا ہو جاتا ہے اور بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔
جدید سائنس یہ کہتی ہے کہ روزانہ آٹھ گلاس پانی پینا چاہیے،
لیکن حقیقت میں پانی صرف ضرورت کے مطابق پینا چاہیے۔
جب پیاس لگے تب پانی پیو۔
*تیسری نصیحت:*
ہمیشہ ورزش کرو،
چاہے کتنے ہی مصروف کیوں نہ ہو۔
جسم کو ہمیشہ حرکت میں رہنا چاہیے۔
چاہے چہل قدمی ہو، تیراکی ہو یا کوئی اور ورزش۔
*چوتھی نصیحت:*
کھانے کو کم کرو۔
حدیث میں ہے:
"آدمی کے لیے اتنا کھانا کافی ہے جتنا اس کی کمر کو سیدھا رکھے۔"
زیادہ کھانا چھوڑ دو،
کیونکہ اس میں کوئی فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہی نقصان ہے۔
سادی زندگی اپناؤ اور کھانے میں اعتدال رکھو۔
*پانچویں نصیحت:*
جہاں تک ممکن ہو،
گاڑی صرف ضروری موقعوں پر استعمال کرو۔
مسجد، دکان یا کسی عزیز کے گھر جانے کے لیے
ممکن ہو تو پیدل چلو۔
*چھٹی نصیحت:*
غصہ نہ کرو۔
غصہ نہ کرو۔
غصہ نہ کرو۔
پریشان مت ہو، درگزر کرو۔
غم اور غصہ تمہاری صحت کے لیے نقصان دہ ہیں اور خوشی کو ختم کر دیتے ہیں۔
ان لوگوں کے ساتھ رہو جن کے پاس تمہیں سکون ملتا ہے۔
*ساتویں نصیحت:*
جیسے کہا جاتا ہے:
"اپنا مال دھوپ میں رکھو، خود سایہ میں بیٹھو۔"
زندگی کو اپنے اوپر اور دوسروں پر تنگ نہ کرو۔
مال اس لیے ہے کہ زندگی گزارنے کے لیے استعمال ہو،
نہ کہ زندگی کو برباد کرنے کے لیے۔
*آٹھویں نصیحت:*
اس چیز پر حسرت نہ کرو جو تم حاصل نہیں کر سکتے۔
بھول جاؤ، اگر وہ تمہارے نصیب میں ہے تو
تمہارے پاس ضرور آئے گی،
چاہے تم اپنے بستر پر ہی کیوں نہ ہو۔
اور جو چیز تمہارے نصیب میں نہیں،
اللہ تعالیٰ تمہیں اس سے روک دیتا ہے،
کیونکہ وہ تمہارے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔
*نویں نصیحت:*
عاجزی اختیار کرو،
عاجزی اختیار کرو۔
غرور اور تکبر مال و طاقت دونوں کو ختم کر دیتا ہے۔
تواضع تمہیں لوگوں میں محبوب بناتی ہے
اور اللہ کے نزدیک تمہارا درجہ بلند کرتی ہے۔
*دسویں نصیحت:*
سفید بالوں کا آنا زندگی کے خاتمے کی علامت نہیں،
بلکہ ایک نئی اور بہتر زندگی کی شروعات ہے۔
مثبت سوچ رکھو،
سفر کرو،
اور حلال روزی سے لطف اٹھاؤ۔
*ایک اور نصیحت:*
جلدی سو جاؤ ✔️
رات گئے جاگنا چھوڑ دو ✔️
یہ عادت صحت کے لیے بہتر ہے۔
*آخری اور سب سے اہم نصیحت:*
نماز کبھی مت چھوڑو۔
نماز کو اول وقت میں ادا کرو۔ کیونکہ نمازِ اول وقت دنیا اور آخرت دونوں میں تمہارے لیے نفع کا سود نامہ ہے۔
اس دن جب نہ مال فائدہ دے گا، نہ اولاد۔
اگر یہ باتیں تمہیں اچھی لگیں تو اسے دوسروں تک پہنچاؤ تاکہ نیکی پھیل جائے۔ اگر تمہیں پسند نہ آئیں تو بھی کسی کو محروم نہ کرو — شاید کسی دوسرے کے لیے یہ باعثِ خیر بن جائے۔
Shakeel Akhund• retweeted
دلیپ کمار کہتے ہیں "اپنے کیرئیر کے عروج پر ایک بار میں جہاز سے سفر کر رہےتھے میرے ساتھ والی سیٹ پر ایک بڑی عمر کا بندہ بیٹھا تھا جس نے سادہ سی شرٹ اور پینٹ پہن رکھی تھی اور حلیے سے ہی مڈل کلاس پر اچھا پڑھا لکھا شخص لگ رہا تھا. دوسرے مسافر تو شاید مجھے پہچان رہے تھے پر اس بندے کو تو جیسے میری موجودگی سے کوئی سروکار ہی نہیں تھا. وہ اخبار پڑھ رہا تھا کھڑکی سے باہر دیکھ رہا تھا اور جب چائے پیش کی گئی تو خاموشی سے اسکی چسکیاں لینے لگا. اس سے گفتگو کی کوشش میں میں نے اس کی طرف مسکرا کر دیکھا اس شخص نے بھی ازروئے مہربانی واپسی مسکراہٹ دکھائی اور مجھے ہیلو کہا. ہماری گفتگو شروع ہو گئی اور میں نے موضوع سینما اور فلم کی طرف موڑ دیا اور اس سے پوچھا 'آپ فلمیں دیکھتے ہیں؟ '
اس شخص نے جواب دیا 'اوہ بہت کم. کئی سال پہلے ایک فلم دیکھی تھی. '
میں نے بتایا کہ میں فلم انڈسٹری میں کام کرتا ہوں.
وہ شخص جواباً بولا اوہ بہت خوب. آپ کیا کرتے ہو؟ '
'میں اداکار ہوں ' میں نے جواب دیا.
اس شخص نے سر ہلایا 'واہ یہ تو زبردست ہے' اور بس گفتگو ختم ہو گئی.
جب ہم لینڈ کر گئے تو میں نے ہاتھ بڑھا کر اس سے مصافحہ کرتے ہوئے کہا آپ کے ساتھ سفر کرنا اچھا لگا. ویسے میرا نام دلیپ کمار ہے '
اس شخص نے مجھ سے مصافحہ کیا اور مسکرایا' آپکا شکریہ. آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی. میں جے آر ڈی ٹاٹا ہوں..... ٹاٹا گروپ آف کمپنیز کا چیرمین..... "
دلیپ کمار کہتے ہیں
اس دن میں نے جانا
"کہ یہ بات کوئی معنی نہیں رکھتی کہ آپ خود کو کتنا بڑا سمجھتے ہیں،
کوئی نہ کوئی ہمیشہ آپ سے بڑا ہی ہوگا لہٰذا عاجز رہیں جس میں کوئی لاگت نہیں آتی"
مطلب جیسا اللّٰہ تعالیٰ نے آپ کو بنایا، جو حیثیت آپ کو دی ہے۔ یہ سب اس کا فضل و کرم ہے۔ کبھی بھی دل میں غرور اور گھمنڈ کو جگہ نہیں دینا چاہئے، بلکہ عاجزی اور انکساری کا پیکر بن کے رہنا چاہئے۔
دیدہ وروں کے شہر میں ہر ایک پستہ قد
پنجوں کے بل کھڑا ہے کہ اونچا دکھائی دے!
منقول :-
Shakeel Akhund• retweeted
صبح و شام دس دس مرتبہ پڑھو، زندگی بھر تمہارے پاس خزانوں کی آمدورفت ہوگی ان شاءاللہ !
شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی زرولی خان صاحب رحمہ اللہ





























