
𝐍𝐏 𝐃𝐢𝐬𝐭𝐫𝐢𝐜𝐭 𝐌𝐞𝐝𝐢𝐚 𝐒𝐞𝐜𝐫𝐞𝐭𝐚𝐫𝐲 𝐊𝐡𝐮𝐳𝐝𝐚𝐫 @npkhuz
Balochistan, Pakistan
Joined March 2017
- Tweets11.5K
- Following1.1K
- Followers1.8K
- Likes11.8K
Jalil Ahmed Ghulamani retweeted
Joining @GlobalShapers Quetta Hub to speak on new administrative units — constitution, federalism & lived realities.
📍 Third Space, Hazara Town, Quetta
📅 Sun, 29 Nov | 4 PM
🔗 forms.gle/pr46rNkM6cMkBmhd8
#Quetta #Balochistan #Federalism – at Quetta, Pakistan
Jalil Ahmed Ghulamani retweeted
My comments on @AFIntl_En-Pashto
په ورته وخت کې، د نېشنل ګوند مرکزي غړي سعد دیوار ویلي، چې په بلوچستان کې نه یوازې امنیتي وضعیت خراب شوی، بلکې د خلکو اساسي او قانوني حقونه هم له جدي ننګونو سره مخ دي.
afintl.com/pa/202611189510?s…
Jalil Ahmed Ghulamani retweeted
بلوچستان رائٹ ٹو انفارمیشن (ترمیمی) بل 2026 کا جائزہ، متعلقہ کمیٹی کا اجلاس منعقد
بلوچستان صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس کمیٹی روم میں چیئرمین کمیٹی رحمت صالح بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں اراکین کمیٹی ہادیہ نواز بحرانی، سنجے کمار اور صفیہ بی بی نے شرکت کی۔
اجلاس میں بلوچستان رائٹ ٹو انفارمیشن (ترمیمی) بل 2026 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سابق سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے بل کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کا بنیادی مقصد عوام کو بروقت معلومات کی فراہمی یقینی بنانا ہے، جبکہ معلومات فراہم نہ کیے جانے کی صورت میں عوام متعلقہ کمیشن سے رجوع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کمیشن کی تشکیل اور اس کے قانونی کردار پر بھی روشنی ڈالی۔
چیئرمین کمیٹی رحمت صالح بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون ساز اسمبلیوں کی قائمہ کمیٹیاں وہ حقیقی فورمز ہیں جہاں قانون سازی اور عوامی مفاد سے متعلق امور پر تفصیلی بحث و غور کیا جاتا ہے، اور ایسے معاملات کا جائزہ لیا جاتا ہے جن پر ایوان میں تفصیلی گفتگو ممکن نہیں ہوتی۔
چیئرمین کمیٹی نے مزید کہا کہ آئین پاکستان عوام کو معلومات تک رسائی کا حق فراہم کرتا ہے، تاہم جو معلومات قانون کے تحت خفیہ اور مستثنیٰ قرار دی گئی ہیں، ان کی رازداری کو برقرار رکھنا بھی ضروری ہے۔
اجلاس میں بل کے تحت انفارمیشن کمیشن کی تشکیل، ارکان کی اہلیت، تجربے اور پیشہ ورانہ قابلیت سے متعلق مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ کمیشن کے پانچ ارکان میں سے تین کا تعلق متعلقہ پیشہ ورانہ شعبوں سے ہونا چاہیے تاکہ کمیشن کی کارکردگی اور مؤثریت کو بہتر بنایا جا سکے۔
اجلاس میں سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، سابق سیکرٹری اطلاعات عمران خان، اسپیشل سیکریٹری اسمبلی عبدالرحمن ، ڈپٹی سیکرٹری قانون سعید اقبال، احسان برکت اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی.@JanBulediNP
Jalil Ahmed Ghulamani retweeted
نیشنل پارٹی کے بانی رہنما اور سابق مرکزی سیکرٹری جنرل شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں . شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ محض ایک سیاسی رہنما نہیں بلکہ بلوچ قومی سیاست میں جمہوری، ترقی پسند اور نظریاتی جدوجہد کی ایک توانا آواز تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی بلوچ قوم کے قومی و سیاسی حقوق، ساحل و وسائل پر اختیار، عوامی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے وقف کر رکھی تھی ہ.شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ نے مشکل ترین سیاسی حالات میں بھی اپنے نظریات پر سمجھوتہ نہیں کیا اور ہمیشہ آئینی، سیاسی اور جمہوری جدوجہد کو بلوچ قومی مسائل کے حل کا مؤثر راستہ قرار دیا۔ ان کی سیاست کا محور ذاتی مفادات یا اقتدار کا حصول نہیں بلکہ اجتماعی قومی مفادات، عوامی حقوق اور ایک بااختیار و خوشحال بلوچستان کا خواب تھا۔
شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی شخصیت میں سیاسی بصیرت، تنظیمی صلاحیت، علمی گہرائی اور نظریاتی پختگی یکجا تھیں۔
نیشنل پارٹی کی تنظیم سازی، کارکنوں کی سیاسی تربیت اور پارٹی کے جمہوری و نظریاتی تشخص کو مضبوط بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ وہ اختلاف رائے کو سیاسی عمل کا لازمی حصہ سمجھتے تھے اور تنقید کو تحمل سے سن کر دلیل اور سیاسی مکالمے کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ ان کی سیاسی زندگی نوجوان نسل کے لیے ایک عملی درس ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان جن سنگین سیاسی، معاشی اور سماجی مسائل سے دوچار ہے ایسے حالات میں شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی سیاسی فکر اور جدوجہد کی اہمیت مزید بڑھ گئی۔ صوبے میں سیاسی بے یقینی، عوامی محرومیوں، بے روزگاری، تعلیمی پسماندگی، صحت کی سہولیات کی کمی، بنیادی شہری حقوق کے مسائل اور قومی وسائل پر اختیار کا سوال بدستور موجود ہے۔ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کا حل محض انتظامی اقدامات یا وقتی اعلانات سے ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے عوام کے حقیقی سیاسی اختیار، جمہوری اداروں کی مضبوطی، آئین کی بالادستی اور عوامی اعتماد کی بحالی ناگزیر ہے۔ بلوچستان کے ساحل و وسائل پر یہاں کے عوام کا حق تسلیم کیے بغیر صوبے میں پائیدار ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا سیاسی اختلافات کو دبانے کے بجائے سیاسی مکالمے، برداشت اور جمہوری رویوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بلوچستان میں پائیدار امن اسی وقت ممکن ہے جب عوام کی سیاسی آواز کو اہمیت دی جائے، ان کے آئینی و جمہوری حثیت کو تسلیم کیا جاۓ ۔۔
شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ جیسے نظریاتی رہنما جسمانی طور پر ہم میں موجود نہیں ہیں۔ لیکن ان کی فکر، جدوجہد اور سیاسی ورثہ آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گا۔@sayadjan19 @JanBulediNP @AlimBangulzai @NPMastungParty
Jalil Ahmed Ghulamani retweeted
سیاسی جماعتیں جمہوریت کی اینٹ ہوتی ہیں، جماعتوں کے اندر فعال جمہوریت اور جمہوری رویوں کا ماحول پیدا کرنے سے ہی پارٹی اور کارکن مظبوط ہوگا۔ @NationalParty_ ضلع کوئٹہ کے نومنتخب قیادت کی تقریب حلف برداری پر انہیں مبارکباد. – at Quetta, Pakistan
Jalil Ahmed Ghulamani retweeted
ہندو برادری کو دیوالی کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں . دیوالی روشنیوں کا تہوار ہے جو اندھیروں پر روشنی، نفرت پر محبت اور ظلم پر حق کی فتح کی علامت ہے۔ یہ تہوار امن، بھائی چارے، رواداری اور ایک دوسرے کے احترام کا درس دیتا ہے۔
ہندو برادری پاکستان اور بلوچستان کا ایک اہم اور قابل فخر حصہ ہے۔ صدیوں سے ہندو برادری بلوچستان کی مٹی سے جڑی ہوئی ہے اور اس صوبے کی سماجی، ثقافتی اور معاشی زندگی میں اس کا نمایاں مقام ہے۔ بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں ہندو برادری کا کلیدی کردار ہے۔ تجارت ، کاروبارسماجی خدمات اور فلاحی کاموں سمیت ہر شعبے میں ہندو برادری نے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں جن کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا.
نیشنل پارٹی اقلیتوں کے حقوق کی محافظ جماعت ہے۔ نیشنل پارٹی اپنے قیام سے ہی مذہبی رواداری، مساوات، جمہوریت اور تمام مذاہب کے احترام کے اصولوں پر کاربند ہے۔
بلوچستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے صدیوں سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ یہی باہمی احترام اور بھائی چارہ بلوچستان کی اصل خوبصورتی اور طاقت ہے نیشنل پارٹی ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقوق و تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
Jalil Ahmed Ghulamani retweeted
نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں
Np کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ اور ان کے گارڈ کو زخمی @PakSarfrazbugti
Congratulations All Leader NP
نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں
Np کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ اور ان کے گارڈ کو زخمی @PakSarfrazbugti
Jalil Ahmed Ghulamani retweeted
کوئٹہ: نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان کے ورکنگ کمیٹی کے دورروزہ اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر چیئرمین اسلم بلوچ منعقد ہوا۔
مزید تفصیلات پڑھنے کے لیے کمنٹ میں موجود لنک وزٹ کریں #NationalParty #Balochistan #drmalikbalochnp
ایران امریکہ جنگ سے خطہ میں نئی صورتحال پیدا ہوگئی ملکی و بین الاقوامی حالات کی وجہ سے ہمارے مشکلات میں مزید اضافہ ہوا،ڈاکٹر مالک بلوچ
ساحل و وسائل سے بیدخلی کسی صورت قبول نہیں ، اسلم بلوچ
#NationalParty #Balochistan #drmalikbalochnp #leaderbalochistan #quetta
71
Jalil Ahmed Ghulamani retweeted
ایران امریکہ جنگ سے خطہ میں نئی صورتحال پیدا ہوگئی ملکی و بین الاقوامی حالات کی وجہ سے ہمارے مشکلات میں مزید اضافہ ہوا،ڈاکٹر مالک بلوچ
ساحل و وسائل سے بیدخلی کسی صورت قبول نہیں ، اسلم بلوچ
#NationalParty #Balochistan #drmalikbalochnp #leaderbalochistan #quetta
Jalil Ahmed Ghulamani retweeted
Np کے مرکزی ترجمان کے مطابق بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو اور میرِ جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی یاد میں تعزیتی ریفرنس 28 ستمبر بروز پیر، شام 4 بجے، پریس کلب کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔ تعزیتی ریفرنس سے np کے مرکزی قائدین اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے رہنما خطاب کریں گے۔
Np کے مرکزی ترجمان کے مطابق بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو اور میرِ جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی یاد میں تعزیتی ریفرنس 28 ستمبر بروز پیر، شام 4 بجے، پریس کلب کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔ تعزیتی ریفرنس سے np کے مرکزی قائدین اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے رہنما خطاب کریں گے۔
Jalil Ahmed Ghulamani retweeted
ضلعی کونسل اجلاس
نیشنل پارٹی خضدار
6 ستمبر 2026
اجلاس بیاد مرحوم کونسلر میر امید خان محمد حسنی کی یاد میں منعقد ہوا۔
ضلعی کونسل اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر رئیس بشیر احمد مینگل خضدار پریس کلب میں مرحوم کونسلر میر امید خان محمد حسنی کی یاد میں منعقد ہوا
#NationalParty #Balochistan






























