National party (Khuzdar) retweeted
Replying to @DrMalikBalochNP
بلوچستان پیبلک سروس کمیشن کے بل کی عدم منظوری کے باعث ہمارے نوجوانوں کو پریشانی کا سامنا ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ
#Balochistan #Quetta
National party (Khuzdar) retweeted
نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو کی قیادت میں وفد کی سوئی سدرن گیس کمپنی کے جی ایم بلوچستان سے ملاقات، کوئٹہ میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے اور اوور بلنگ و لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر بلوچستان سے ملاقات کی، جس میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کی شدید قلت، کم پریشر ،اوربلنگ و لوڈ شیڈنگ اور گیس کنکشن کی عدم فراہمی سے متعلق عوامی مشکلات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وفد میں نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری برائے انسانی حقوق انیل غوری، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن حاجی محمد نعیم بنگلزئی اور سابق ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض احمد زہری شامل تھے۔
وفد نے جنرل منیجر بلوچستان کو آگاہ کیا کہ موسمِ سرما کی آمد اور درجۂ حرارت میں کمی کے باعث کوئٹہ کے شہریوں کو گیس کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ کلی عالم خان، کلی شابو، عیسیٰ نگری، کلی رند آباد سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور گیس پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے۔
وفد نے کرسچن کالونی کوتوال کوئٹہ اور بشیر مسیح آباد فیز ٹو کے مسائل اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں مسیحی برادری سمیت ایک بڑی آبادی رہائش پذیر ہے، لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ کلی کوتوال کرسچن کالونی اور بشیر مسیح آباد فیز ٹو میں اب تک رہائشیوں کالونیوں کو گیس کنکشن کی بنیادی سہولت میسر نہیں۔ ان کالونیوں میں ایک بڑی تعداد میں لوگ آباد ہیں
سرد موسم میں گیس جیسی بنیادی ضرورت کی عدم دستیابی سے خواتین، بچوں، بزرگوں اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
وفد نے کہا کہ گیس کی فراہمی عوام کی بنیادی ضروریات اور بہتر معیارِ زندگی کا مسئلہ ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ عوامی مشکلات کا فوری ازالہ کرے، نئے گیس کنکشن کی فراہمی کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے اور تمام متاثرہ علاقوں میں گیس پریشر بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
اس موقع پر جنرل منیجر بلوچستان نے وفد کی باتوں کو توجہ سے سنا اور متعلقہ مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
نیشنل پارٹی کے وفد نے واضح کیا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ پارٹی عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا جمہوری اور سیاسی کردار ادا کرتی رہے گی اور مطالبہ کرتی ہے کہ کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، گیس پریشر کی بحالی اوربلنگ بھیجنے کو بند اور محروم آبادیوں تک گیس کنکشن کی فراہمی یقینی بنائی جائے، تاکہ شہری شدید سردی میں باعزت اور پُرسکون زندگی گزار سکیں۔
@OgraPakistan
@SSGC_Official
#سنسرڈ_پارلیمنٹ_نامنظور
National party (Khuzdar) retweeted
نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا بلوچستان اسمبلی میں خطاب
#KhyberPakhtunkhwa
National party (Khuzdar) retweeted
وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پشتونخواہ میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا فیصلہ قابل قبول نہیں اب بھی وقت ہے وفاق خیبر پشتونخواہ حکومت سے بات چیت کے زریعے کوئی سیاسی راستہ نکالے اور ملک میں جاری جمہوری و سیاسی عمل کو جاری رکھے۔ غیر جمہوری و غیر سیاسی عمل کے نقصانات سے ملک کو بچائے۔
National party (Khuzdar) retweeted
Central Committee meeting of @NationalParty_ underway in #Quetta, presided over by President @DrMalikBalochNP. Presented my Secretary's report today. Attended by central cabinet, central committee members & parliamentary members. – at Quetta, Pakistan
National party (Khuzdar) retweeted
نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کا اجلاس محمد شہی ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا خطاب
اجلاس سے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی سینیٹر جان محمد بلیدی رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ صوبائی صدر اسلم بلوچ اور چیرمین بی ایس او پجار بوئیر صالح بلوچ سمیت دیگر کا خطاب
کوئٹہ۔
نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مرکزی کمیٹی کے دوسرے روز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست جمہوری تقاضوں پر متعین ہے عوام کو شعوری طور پر جوڑنا اور ان کے بنیادی حقوق کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کو طاقت کا سرچشمہ سمجھتی ہے اور آئین و قانون کی حکمرانی کو عام شہری کی زندگی، آزادی اور بنیادی حقوق کا ضامن قرار دیتی ہے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے قومی شاہرائیں سفر کے لیے محفوظ نہیں،عوام کی نقل و حرکت محدود ہوگئ ہے۔ٹرانسپورٹ و زراعت سے وابستہ طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے ایک طرف گاڑیوں کو جلایا جاتا ہے تو دوسری طرف چیک پوسٹوں میں بھتہ خوری لیکر ٹرانسپورٹرز کو شدید معاشی مشکلات سے دوچار کیا گیا، انہوں نے کہا کہ کھڈکوچہ و قلات اور نوشکی میں باغات کاٹنے اور لوگوں کو علاقوں سے بے دخل کرنے کی پالیسی عوام دشمن اقدام ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل دلیل اور منطق کی قائل ہے بلوچستان پر سنجیدگی کی ضرورت ہے کیونکہ اس وقت عوام مشکلات کا شکار ہیں۔شدید قسم کی انارکی پھیلنے کا خدشہ ہے جو سنگین قسم کی انسانی المیہ جنم دے سکتا ہے۔ اس لیے بات چیت کو فوقیت حاصل ہونی چاہیے نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بلوچستان جیو پالیٹکس کے اعتبار سے خطے کا اہم حصہ ہے اس لیے ریجنل مومنٹ و عمل دخل سے انکار ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی کوشش ہے کہ بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کو مشترکہ نقات پر اکھٹا کریں تاکہ ایک مضبوط سیاسی فرنٹ قائم ہو۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پارٹی دوست تنظیم کو منظم کرنے کے لیے ڈسپلن کو مقدم رکھے اور تنظیم کاری کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے عوام کو نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم جوڑنے کے لیے عوامی رابطے کی حکمت عملی مرتب کریں۔اجلاس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی سینیٹر جان محمد بلیدی رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ وحدت صدر بلوچستان اسلم بلوچ وحدت صدر پنجاب ایوب ملک وحدت صدر خیبر پختونخوا ڈاکٹر سرفراز سینیٹر اکرم دشتی چیرمین بی ایس او پجار بوئیر صالح بلوچ مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ مرکزی ترجمان علی احمد لانگو مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی ایڈوکیٹ چنگیز حئی بلوچ حاجی فدا دشتی چیرمین واحد رحیم بلوچ داد محمد بلوچ میران بلوچ خیر بخش بلوچ چیرمین محراب بلوچ نیاز بلوچ حاجی عطاء محمد بنگلزئی ڈاکٹر رمضان ہزارہ عبد الرسول بلوچ مختیار بلوچ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
@npbalochistan6
@geonews_urdu
#Balochistan
National party (Khuzdar) retweeted
نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں
Np کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ اور ان کے گارڈ کو زخمی @PakSarfrazbugti
National party (Khuzdar) retweeted
نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا دو روزہ اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ محمد شہی ہاؤس کوئٹہ میں جاری ہے۔۔۔۔ اجلاس میں مرکزی کابینہ، اراکین مرکزی کمیٹی، صوبائی صدور، پارلیمانی اراکین، چئیرمین بی ایس او پجار شریک ہیں۔
National party (Khuzdar) retweeted
Np کے مرکزی ترجمان کے مطابق بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو اور میرِ جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی یاد میں تعزیتی ریفرنس 28 ستمبر بروز پیر، شام 4 بجے، پریس کلب کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔ تعزیتی ریفرنس سے np کے مرکزی قائدین اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے رہنما خطاب کریں گے۔
National party (Khuzdar) retweeted
پریس کلب تربت کی مستقل رکنیت ملنے پر تمام نومنتخب صحافیوں کو مبارک بار پیش کرتا ھوں۔ امید ھے کہ نومنتخب اراکین دیانت داری سے صحافتی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
مشکور انور
(تربت) نیشنل پارٹی کے رھنما سابق ضلعی صدر مشکور انور نے پریس کلب تربت کی جانب سے سرفراز شاہ، زاہد حسین، الطاف بلوچ اور امجد مراد کی مستقل رکنیت، جبکہ گہرام اسلم، یلان زامرانی، مبارک علی اور منصور احمد کی اعزازی رکنیت کی منظوری پر ہم انہیں مبارک باد دیتے ھوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی صحافتی ذمہ داریاں ایک پیشہ ور صحافی کی حیثیت سے احسن طریقے سے ادا کریں گے اور صحافت کے اصولوں پر ایمانداری سے عمل کرتے ھوئے عوام کے مسائل حل کرنے میں انکی آواز بنیں گے۔
National party (Khuzdar) retweeted
*سیاسی کارکنوں کا اغوا سماج کے لیئے المیہ سے کم نہیں ، نیشنل پارٹی سبی کے ضلعی جنرل سیکریٹری یارمحمد بنگلزئی کا اغوا قابل مذمت ہے ، نیشنل پارٹی*
کوئٹہ/ نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے سبی سے نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری یارمحمد بنگلزئی کے اغواہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی کارکنوں کا اغوا سماج کی بدقسمتی کے سوا کچھ نہیں اور بلوچستان میں سب سے ذیادہ سیاسی کارکن غیر محفوظ ہیں پارٹی ترجمان نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری یارمحمد بنگلزئی جمعہ کو صبح اپنے زرعی اراضی واقعہ تلی کی طرف جارہے تھے کہ مسلح موٹر ساہیکل سواروں نے انہیں اسلحہ کے ذور پر اغوا کرلیا سیاسی کارکنوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے یارمحمد بنگلزئی کو بحفاظت بازیاب کرائے یارمحمد بنگلزئی کے اغواکار جتنے بھی طاقتور ہونگے نیشنل پارٹی ان کی مذمت کرے گی ان کے خلاف آواز اٹھاہیگی اور اغوا کاروں کے ہاوں کے نشانات جس بھی زورآور کے مکین و مکان کی جانب جاہینگے نیشنل پارٹی اس کے کرتوت عوام کے سامنے ضرور بے نقاب کریگی یارمحمد بنگلزئی ایک پرامن سیاسی کارکن اور قوم دوست و عوام دوست سیاسی رہنما ہیں جو زمانہ طالبعلمی سے قوم دوست سیاست سے وابستہ رہا ہے اس طرح کے سیاسی کارکنوں کا اغوا قابل مذمت اور مکروہ عمل ہے.
National party (Khuzdar) retweeted
عوام دوست جدوجہد ہی سیاسی جماعت کی اصل میراث ہے
#BiggBoss20
National party (Khuzdar) retweeted
سردار عطا اللہ مینگل کے بیٹے اسد اللہ مینگل کو 1976 میں کراچی سے گرفتار کیا گیا سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے آرمی چیف ٹکا خان سے پوچھا کہ عطا اللہ مینگل کا بیٹا کہاں ہے؟ آرمی چیف نے بتایا اسے انٹیروگیشن کے لئے اٹھایا تھا لیکن وہ زخمی ہو گیا اور جان سے چلا گیا وزیراعظم نے پوچھا ڈیڈ باڈی کہاں ہے ؟ آرمی چیف نے بتایا ٹھٹھہ کے قریب کہیں دفنا دی اب پتہ نہیں کہاں دفنائی ؟ مرتے دم تک عطا اللہ مینگل کو بیٹے کی قبر کا نشان بھی نہیں بتایا گیا
آج نہ صرف والدِ محترم سردار عطااللہ کی پانچویں برسی منائی جا رہی ہے بلکہ گزشتہ سال 2 ستمبر کو اُن کی چوتھی برسی کے سلسلے میں منعقد ہونے والے جلسے میں شاہوانی اسٹیڈیم سریاب کوئٹہ میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں اُن کے چاہنے والے اور پیروکار شہید اور کئی زخمی ہوئے۔
ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک ریاست اور ریاستی ادارے، جو ہر موقع پر یہ بیانات دیتے ہوئے نہیں تھکتے کہ سیکیورٹی اور خفیہ اداروں نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردی اور دشمن ملک کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا وغیرہ، کیا ہم یا اُن شہداء کے لواحقین یہ سوال کرنے کا حق رکھتے ہیں کہ اس واقعے کی روک تھام کے لیے، اور ایک سال گزرنے کے بعد بھی، اصل مجرموں اور اُن کے سہولت کاروں تک پہنچنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟ اُس واقعے کی تحقیقات میں کیا پیش رفت ہوئی؟ کیا اُن مجرموں کو بھی جہنم واصل کیا گیا یا کہیں جنت واصل کیا گیا؟
لیکن یہ سوال کریں بھی تو کس سے؟ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر کے وارثوں سے، یا جنرل ضیاء الحق یا لیاقت علی خان کے وارثوں سے؟
میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں
تمام شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے
National party (Khuzdar) retweeted
4 ستمبر علمدار روڈ جلسہ
#Karachi
#MohsinNaqvi
National party (Khuzdar) retweeted
بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے سیاسی انداز سے آگے بڑھ سکتا ہے.
چیئرمین اسلم بلوچ
National party (Khuzdar) retweeted
بلوچستان کا مسلہ سیاسی ہے اور اس کو سیاسی انداز میں حل کیا جانا ضروری ہے گزشتہ 25 سالوں سے طاقت کے استعمال کی منفی پالیسی نے بلوچستان کے تمام اضلاع کو نوگو ایریا بنا دیا ہے۔امن طاقت سے نہیں بلکہ انصاف معاشی برابری قومیتوں کی وجود اور حق حاکمیت کو تسلیم کرنے سے ممکن ہوتا ہے
#بھتہ_لیوی_سرکارنامنظور
National party (Khuzdar) retweeted
افسوسناک
دکی: کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 مزدور جاں بحق، 4 بے ہوش
دکی: ناصر آباد کے علاقے میں کوئلے کی ایک بند کان کے اندر زہریلی گیس بھرنے کے باعث دو مزدور جاں بحق جبکہ چار بے ہوش ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مزدور بند کوئلہ کان کے اندر گئے تھے، جہاں زہریلی گیس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ متاثرہ مزدوروں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال دکی منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محبت اللہ ولد سید امین، قوم خروٹی، ساکن خانوزئی اور روزی محمد ولد محمد آہوب اوشخیل، ساکن ناصر آباد شامل ہیں۔
دونوں جاں بحق مزدوروں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
#PakistanPolitics
National party (Khuzdar) retweeted
ریاست کو بلوچستان کے حوالے سے اپنی غلط پالیسیوں کا اعتراف کرنا چائیے اور بلوچستان میں بات چیت کے عمل کو بروئے کار لانا چائیے۔تب ریاست پر اعتماد بحال ہوگا اور امن قائم ہوگا
National party (Khuzdar) retweeted
ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ انسانی حقوق کے عظیم کارکنان ہے ان کی جدوجہد کو سلام
ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو سترہ سال کی سزا سنائی گئی، شیم ٹرائل ہوا۔ اب اسلام آباد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ بھی دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔
ایمان اور ہادی نے سب کی جنگ لڑی، مگر مشکل وقت میں چند افراد کے علاوہ کوئی ساتھ نظر نہیں آیا۔ حد تو یہ ہے کہ بار ایسوسی ایشنز کو تو چھوڑیے، نام نہاد انسانی حقوق کے اکثر چیمپئن بھی خاموش ہو گئے ہیں، جیسے انہیں سانپ سونگھ گیا ہو۔
آج کی سماعت میں ڈان نیوز کی اینکر پرسن اور سینئر صحافی عارفہ نور کو دیکھ کر اچھا لگا۔ چلیں، کسی کو تو خیال آیا کہ عدالت جائے، سماعت کا مشاہدہ کرے اور دیکھے کہ عدالتوں میں آخر ہو کیا رہا ہے۔
صحافت کا بنیادی تقاضا یہی ہے کہ جن معاملات پر سوال اٹھ رہے ہوں، انہیں دور بیٹھ کر نہیں بلکہ موقع پر جا کر دیکھا اور سمجھا جائے۔ وہ اینکرز جو سیاسی سماعتوں کا حصہ بننے کے لیے تو اگلی نشستوں پر آ کر بیٹھتے تھے، انہیں چاہیے کہ اس کیس میں بھی تشریف لائیں اور دیکھیں کہ یہاں کیا ہو رہا ہے۔
National party (Khuzdar) retweeted
*سردار شیرزمان علی زئی اور بیٹے کی اغواہ قابل مذمت عمل ہے ، جلد بازیاب کیا جائے، نیشنل پارٹی*
کوئٹہ/ نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے مستونگ کے ممتاز قبائلی شخصیت سردار شیرزمان علی زئی کی جوانسال بیٹے سمیت مستونگ سے کوئٹہ آتے ہوئے مسلح افراد کے ہاتھوں اغواہ ہونے کے واقع کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے واقعہ کو بلوچستان میں پیدا شدہ حالات ، انارکی ، بدامنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ اب نہ گھروں میں محفوظ ہیں نہ ہی سڑکوں پہ بلوچستان میں موجودہ بدامنی کو جواز بناکر مختلف عوامل کارفرما ہیں جن سے نہ کاروباری لوگ محفوظ ہیں نہ سیاسی کارکن اور نہ ہی قبائلی رہنما لوگوں کا لاپتہ ہونا بکری چوری سے بھی آسان ہوچکا ہےیا تو یہ ساری چیزیں حکومتی سرپرستی میں ہو رہی ہے یا پھر حکومت ان تمام حالات سے بیگانہ ہوکر مکمل ناکام ہوچکا ہے حکومت نہ ذمہ داری قبول کرتی ہے نہ ہی ناکامی قبول کرتا ہے کیونکہ شہریوں کی جان و مال کا محافظ تو ریاست ہے اس مقصد کے لیئے حکومت بلوچستان 130ارب روپے سالانہ خرچ کررہا ہے مگر لوگوں کا گھروں سے نکلنا محال ہوچکا ہے،نیشنل پارٹی نے ان تمام مسائل کے حل کے لیئے ملک کی مقتدرہ سمیت حکمرانوں کے سامنے سترہ نکات رکھے ہیں جس سے اصلاحات ممکن ہیں اگر حکمران مزید ہٹ دھرمی کا شکار ہوئے تو مزید پیچیدہ صورتحال پیدا ہوگا، پارٹی ترجمان نے سردار شاہ زمان علی زئی اور اس کے جوانسال بیٹے کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔


























