Khan khan 🇵🇰 retweeted
ایون فیلڈ کا بھی ایک مقدمہ تھا۔حدیبیہ پیپر ملز کا بھی ایک مقدمہ تھا۔اور بھی بہت سے مقدمے تھے ۔بھاگ کر یہاں سے لندن بیٹھے ہوئے تھے۔ پھر لندن سےواپس اگئے اور پھر دو مہینے میں سارے مقدمات واپس ہو گئے۔ زرداری صاحب کا سرے محل کا مقدمہ تھا۔پھر وہ سرے محل بھی واپس ہو گیا اور زرداری صاحب بھی واپس ا کر صدر پاکستان بن گئے۔
اس طرح کی پولیٹیکل وکٹیمائزیشن ماضی میں بھی ہوتی رہی ہے اور باقی اپ کیا کرنے جا رہے ہیں اپ تو خود اس کا وکٹم رہے ہیں۔
اگر بات سمدھی کی کرنی ہے تو اس ملک کی معیشت کو تباہ کرنے والے سمدھی کا نام اسحاق ڈار ہے اور اگر بات بچوں کی کرنی ہے تو اس وقت پنجاب کو برباد کرنے والی وزیراعلی کا نام مریم نواز ہے۔
جناب محمد اسلم غوری صاحب
مرکزی ترجمان جے یو ائی پاکستان
#تیرے_سنگ_ہیں_مولانا
#عزم_بلند_رہے_قیدیو
#جھوٹے_کم_ظرف_ادارے #معدنیات_چور_حکمران #اوچھے_ہتکھنڈے_بندکرو
عمران خان اور مقتدرہ کی لڑائی میں تھوڑی سی کمی بھی ملک اور قوم کے لیے مبارک خبر ہے، اور جتنی زیادہ کمی ہو، اتنی بڑی خوش خبری۔ کشمیر، بلوچستان اور کے پی میں حالات خطرناک حد تک بگڑ چکے ہیں۔ ہارڈ اسٹیٹ فارمولے نے پوری قوم کو زخموں سے چور کر ڈالا ہے۔ صوبائی نفرتیں عروج پا رہی ہیں۔
اس لڑائی کا فائدہ صرف ان چور ڈاکو، موقع پرست، حیوان قوم دشمنوں کو ہے جو مفاد پرست ہیں اور کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں، یا دشمن ممالک اور ان کی ایجنسیوں کو۔
زخموں پر مرہم رکھنے کا وقت ہے۔ یہ ملک سب کا ہے، تمام قومی ادارے اس قوم کی ملکیت ہیں، کسی کی ذاتی جاگیر نہیں۔
بے جا ضد، کسی بھی جانب سے ہو، ہمیں خانہ جنگی کی جانب دھکیل رہی ہے۔
غریب سسک رہے ہیں، ایک وقت کی روٹی محال ہے، اور بے روزگاری نے نوجوان کو دیوانہ بنا دیا ہے۔ ایسے وقت میں نفرتوں میں کمی، کم از کم بے چینی تو کم کرے گی۔ پی ٹی آئی ثابت کر چکی ہے کہ بیانیہ اس سے بہتر کوئی نہیں بنا سکتا، تو پھر اس قوم کے اربوں روپے مسلسل کیوں ضائع کیے جا رہے ہیں؟ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کی طاقت امید جگانے اور ملک کو جوڑنے کے لیے استعمال کیوں نہیں کی جاتی؟ انہیں امید دیں، تو وہ قوم کو امید دے سکتے ہیں اور صوبائی نفرت ختم کرنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تباہی کے راستے پر چل کر آخر کیا مل گیا؟
سب جانتے ہیں کہ زخم بہت گہرے ہیں، آسانی سے نہیں بھریں گے۔ تلخی ختم ہوتے ہوتے وقت لے گی، لیکن پہلا قدم کسی کو تو اٹھانا ہو گا۔
Khan khan 🇵🇰 retweeted
گزشتہ دنوں امیرجےیوآئی اسلام آباد مفتی اویس عزیز جن کے خلاف (مفتی محمود کانفرنس) کے اہتمام کی پاداش میں تھانہ سنگجانی میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔چنانچہ کل چونگی نمبر26 اسلام آباد سے گرفتاری کے بعد آج انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
کیس کی سماعت کے دوران مفتی اویس کے وکیل سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم آئینِ پاکستان کے وفادار ہیں اور پورے ایونٹ (مفتی محمود کانفرنس)کے دوران کوئی تنکا تک نہیں ٹوٹا۔تبھی تو پولیس نے بھی اس پروگرام کے تین روز بعد مقدمہ درج کیا۔
اس موقع پر پراسیکیوٹر راجہ نوید حسین نے کہا کہ اس کانفرنس میں جی ٹی روڈ بند کرنے کی ترغیب دی گئی، لوگوں کو گھروں میں محصور کیا گیا اور خوف و ہراس پھیلایا گیا۔
جس کے جواب میں کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر کسی کو اشتعال دلانے کی ترغیب دی گئی تھی تو وہ لوگ کہاں ہیں؟ جن افراد کو گھروں میں محصور کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، ان کے بیانات کہاں ہیں؟ سرکاری گاڑی کے شیشے ٹوٹنے کا ذکر کیا گیا ہے تو اس کے شواہد کہاں ہیں؟
اگر ثبوت موجود ہیں تو عدالت ریمانڈ دے، بصورتِ دیگر یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔,انہوں نے مزید کہا کہ مسجد میں نماز پڑھانے اور قرآنِ پاک کی تعلیم دینے والے شخص کو دہشت گرد بنا دیا گیا ہے۔
پراسیکیوٹر راجہ نوید نے مزید تفتیش کے لیے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے 15 روزہ ریمانڈ منظور کیا۔
Khan khan 🇵🇰 retweeted
اطلاعات کے مطابق عمران خان رات ہسپتال لایا گیا پھر واپس لے جایا گیا اس حوالے سے کوئی تفصیلات موجود نہیں ہسپتال لانے کی وجہ کیا بنی
اس سے قبل 2 دسمبر کو سلمان صفدر جب عمران خان سے ملے تھے تو انہوں نے کہا تھا ایک دن پہلے یعنی یکم نومبر کو عمران خان کا بلڈ پریشر 192 تک گیا تھا
جو کہ طبی ماہرین کے مطابق 75 سال عمر کے لئے بالکل بھی نارمل نہیں
Khan khan 🇵🇰 retweeted
مریم نواز نے چوہدری سالک کی خفاظت پر مامور ایلیٹ پولیس کی سکیورٹی واپس لے لی ہے یہ سکیورٹی گزشتہ سال طالبان کیطرف سے ایک ویڈیو کو جاری کرنے کے بعد دی گئی تھی جو گجرات میں انکی رہائش گاہ ظہور الٰہی پیلس کے باہر بنائی گئی تھی
Khan khan 🇵🇰 retweeted
عمران خان صاحب نے اس بات پر بہت زیادہ زور دیا کہ ان کی طبیعت کی خرابی کی ایک بڑی وجہ ان کی اہلیہ کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے۔ ان کی اہلیہ کی آنکھوں کی حالت مسلسل خراب ہو رہی ہے اور بینائی متاثر ہونےکے باعث ان کا ذہنی دباؤ اور اضطراب (Stress and Anxiety) بھی بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ان کی اہلیہ کو مناسب علاج اور طبی سہولیات فراہم کر دی جائیں تو ان کی اپنی حالت میں بھی بہتری آ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک انہیں یہ ریلیف نہیں ملتا اور ان کی اہلیہ کو وہ علاج فراہم نہیں کیا جاتا جس کی وہ حق دار ہیں، تب تک ادویات بھی مؤثر ثابت نہیں ہوں گی۔
بیرسٹر سلمان صفدر
Khan khan 🇵🇰 retweeted
پشاور ہائیکورٹ کی عملا معطلی
ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میدان میں آگئی
آرٹیکل 199 کے تحت ہائیکورٹ کی بحالی کے لیے 16 نومبر کی ڈیڈ لائن دیدی
وفاقی آئینی عدالت 11 نومبر کو مقدمہ سماعت کے لیے مقرر کرکے 16 نومبر تک پشاور ہائیکورٹ کو بحال کیا جائے
ہائیکورٹ کی عدم بحالی پر 16 نومبر سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا متفقہ فیصلہ
Khan khan 🇵🇰 retweeted
دھمکیاں مجھے لگا رہے کہ ٹویٹ ڈلیٹ نا کرنا اور خود یوٹیوب سے ویڈیو پرائیویٹ کروا دی۔ واہ
کوئی مسئلہ نہیں، لنک ریکاڈنگ میرے وکلاء کے پاس موجود ہے ثبوت کے طور پر۔
زمانہ ترقی کر گیا ہے اب بہت سے آپشنز ہوتے ہیں لنک اور ویڈیو سیونگ کے۔
Khan khan 🇵🇰 retweeted
عمران خان کو دل اور دماغ کی سنگین بیماری کے خطرات لاحق ہوگئے ہیں
بیرسٹر سلمان صفدر کا انکشاف
Khan khan 🇵🇰 retweeted
تھانے بِکے ہوئے ہیں، 5 ہزار والا کام 50 ہزار میں ہوتا ہے، پیسے لینے ہیں لیں، ریٹ مقرر کر دیں، لوگ دھکے تو نہ کھائیں، کوئی انصاف نہیں، DPO کے بھائی کرپشن کر رہے ہیں، سب کو پتہ ہے، اندھیر نگری ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، جھوٹ بولوں تو میں جوابدہ ہوں۔ MNA نواز لیگ محمود قادر لغاری
Khan khan 🇵🇰 retweeted
ملاقات کے لیے دیا گیا وقت بالکل ناکافی تھا، کیونکہ مسائل اور معاملات بہت زیادہ تھے جبکہ وقت انتہائی کم تھا۔
اس ملاقات میں سب سے پہلے عمران خان صاحب نے مجھے اپنی صحت اور حالات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے اپنے بلڈ پریشر کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تین مرتبہ واضح کیا کہ مختلف اوقات میں ان کا بلڈ پریشر 160، 170، 190 اور 192 تک پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز بھی ان کا بلڈ پریشر 192 تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹرز بھی ان کے بے قابو بلڈ پریشر کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر ان کا بلڈ پریشر کنٹرول نہ ہوا تو اس کے نتیجے میں دل اور دماغ سے متعلق سنگین طبی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ اس لیے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنا انتہائی ضروری ہے۔ @BrSalmanSafdar
Khan khan 🇵🇰 retweeted
شاہ محمود قریشی صاحب کو آج دوپہر کوٹ لکھپت جیل سے پی آئی سی لاہور منتقل کیا گیا ھے، ان کے وکلا سے بات ہوئی تو معلوم ہوا کہ جیل میں گرنے کے بعد آج انہیں اسپتال لایا گیا ھے، چوبیس گھنٹوں کیلئے نگہداشت میں رکھا جا رہا ھے، دل کی دھڑکن اور دیگر معاملات مانیٹر کرنے کیلئے ہولٹر ڈیوائس لگائی گئی ھے جو ای سی جی اور دل کے دیگر معاملات ریکارڈ کرتی ھے۔ اس کے بعد فیصلہ ہوگا کہ اسپتال رکھنا ھے یا جیل منتقل کرنا ھے۔ ان کے اہل خانہ اور وکلا البتہ تواتر کیساتھ ان کے مکمل علاج معالجے کی استدعا کر رہے ہیں۔
Khan khan 🇵🇰 retweeted
Bank accounts seized without any specific allegations and notice to seize , Pak ser zameen ka nizaam .
Khan khan 🇵🇰 retweeted
سلمان صفدر کے مطابق بشری بی بی نے 15 نومبر کو آنکھوں کی (پہلے سے معائنہ کرنے والےڈاکٹرز سے) سرجری سے انکار کر دیا اور کہا ہے کہ وہ اپنے خرچے پر کسی ماہر ڈاکٹر سے یہ علاج کرانا چاہتے ہیں
Khan khan 🇵🇰 retweeted
میرے مؤکل (عمران خان) بڑے سیدھے انسان ہیں، جو بات ہوتی ہے کردیتے ہیں، انہوں نے تسلیم کیا کہ انکی آنکھوں کا معاملہ بہتری کی طرف ہے، علاج جاری ہے. لیکن عمران خان نے کہا کہ انکا بلڈ پریشر بڑھ کر 192 تک پہنچا، انہوں نے کہا کہ ہارٹ اٹیک اور برین ہیمرج کا خدشہ ہے، دوا اثر نہیں کررہیں؛
بیرسٹر سلمان صفدر کا 190 ملین پاؤنڈز کیس کی مرکزی اپیل پر دلائل شروع کرنے سے پہلے عدالت کو ملاقات کا احوال
Khan khan 🇵🇰 retweeted
جے یو آئی ایف کے طبل باقاعدہ بج گیا
مولانا کی جماعت کے خلاف اسلام آباد میں دہشتگردی کے دو مقدمے درج ، ایک مقدمے میں معلوم کے علاؤہ نامعلوم ملزمان کی تعداد 2500 سے 2600 رکھی گئی ہے گویا جس کارکن کو بھی پکڑ لیں گے کیس پہلے ہی تیار ہے
Khan khan 🇵🇰 retweeted
جےیوآئی کور کمیٹی کا اجلاس رات گئے تک جاری
کور کمیٹی اجلاس میں موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت
اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل پر غور و خوض
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس
اکرم خان درانی، اسلم غوری،مولانا عبدالواسع، کامران مرتضی، ملک سیکندر، مولانا اسعد محمود اور زاہد درانی اجلاس میں شریک
مولانا لطف الرحمان، مولانا صلاح الدین ایوبی، مولانا جمال الدین، مفتی روزی خان ، مفتی اویس، مفتی ابرار شریک
Khan khan 🇵🇰 retweeted
جمیعت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی ترجمان جناب محمد اسلم غوری صاحب کو تھوڑی دیر پہلے ان کے ساتھیوں سمیت سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے گرفتار کر لیا تھا جناب اسلم غوری صاحب کے ساتھ جمیعت علماء اسلام پاکستان اسلام اباد کے نائب امیر جناب قاری افتخار صاحب اور خالد شریف صاحب بھی موجود تھے۔لیکن بعد ازاں جناب اسلم غوری صاحب کو اور خالد شریف صاحب کو رہا کر دیا گیا اور جناب قاری افتخار صاحب کو وہ اپنے ساتھ لے گئے۔
جمیعت علماء اسلام پاکستان حکومت کے اس اوچھے ہتھکنڈوں پر شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ قاری افتخار صاحب کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمیعت علماء اسلام پاکستان۔



















