🇵🇰🇺🇸 تبسم 🌹 retweeted
° وَتَوَكَّلْ عَلَى ٱللَّهِ ۚ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ وَكِيلًا. °
اور اللّٰہ پہ بھروسہ کیجئے اللّٰہ تعالیٰ بطور مددگار و کارساز کافی ہے.♥️
🇵🇰🇺🇸 تبسم 🌹 retweeted
رشتوں کی گرہیں کافی کی بھاپ میں ہونے والی گفتگوؤں سے نہیں، وقت کی آزمائشوں کی بھٹی میں کھلتی ہیں؛ کیونکہ اپنائیت کے دعوے تو بہت آسان ہیں، مگر نبھانے کا ہنر ہر کسی کے حصے میں نہیں آتا۔
#متاعِ_دل
🇵🇰🇺🇸 تبسم 🌹 retweeted
حرف ِاحساس !
(چوتھا اور آخری حصہ )
میں پگلی کو لے کر کرداروں کی دنیا میں آچکا تھا سامنے نماز کی قبر تھی جسے یوسف لال گلابوں سے سجا رہا تھا قبر کو دیکھ کر لگا کہ جیسے کوئی شجر ہو جس نے تمام تر احساسات کی بنیاد رکھی ہو!
کیا میں بھی آپ کے ساتھ مل کر گلاب سجاؤں ؟(پگلی نے یوسف سے اجازت مانگی )
ہاں اگر تم محبت کی تاثیر برداشت کر سکتی ہو !
پگلی تم برداشت نہیں کر پاؤ گی (میں نے اسے روکنا چاہا لیکن وہ نہیں رُکی وہ اس ٹھکانے کے سرہانے بیٹھ کر لال گلاب رکھنے لگی تھی اسکا ہاتھ زرد پڑ گیا اور یہ زرد رنگ اسکو مکمل کا مکمل زرد چاند بنا گیا جیسے دن کے وقت چاند کو گرہن لگ جائے اس نے آنکھیں اٹھا کر ایک بار یوسف کو دیکھا اور دوسری بار مجھے اسکی آنکھوں میں تکلیف تھی ایک گہری تکلیف اور پھر وہ آنکھیں جھکا کر گلاب رکھنے لگی حتی کہ ایک لمحہ ایسا آیا کہ لگا دن کے وقت فقط زرد چاند ہے اور سورج چھپ گیا ہے ہمیں لگا تھا وہ برداشت نہیں کر پائے گی لیکن وہ محبت کی تاثیر چپ چاپ برداشت کر گئی)
آپ تکلیف میں ہو نا ؟(اس نے یوسف سے نم آنکھوں سے سوال کیا)
نہیں میں تکلیف میں نہیں ہوں (یوسف نے مسکرا کر جواب دیا)
تم تکلیف میں ہو نا چاند نما شخص ؟
(میں چپ رہا)
تم دونوں جھوٹ بول رہے ہو اس لیے چپ ہو تاکہ میں محسوس نہ کر پاؤں میں نے ہر سطر محسوس کی ہے میں نے نماز کی آنکھ سے ضحٰی کی بیساکھی تک سب محسوس کیا ہے مجھے یہ قبر تمام سلسلوں کی قبر لگ رہی ہے مقبرہ لگ رہی ہے چاند نما شخص کیا راز ہے جو تم چھپا رہے ہو ؟
تم تخیل میں ہی ٹھیک رہتی ہو تمہیں کسی اور دنیا میں آنا ہی نہیں چاہیے!
لیکن میں پھر بھی سب محسوس کر لونگی تم محسوس نہیں کر پا رہے ہو کہ مجھے سب شدت سے ایسے محسوس ہو رہا ہے جیسے کوئی میری روح نوچ رہا ہو (محبت کی تاثیر انسان کو دیوانہ کر دیتی ہے جو ابھی پگلی ہو چکی تھی )
ادھر آؤ ادھر بیٹھو (یوسف نے پگلی کو اپنی جگہ بٹھایا ) محسوس کر کے بولنا محسوس کو بےپردہ کرنے کے برابر ہے!
ابراہیم کے ہاتھ زخمی تھے اسکا درد کیوں محسوس نہیں ہوا کسی کو یحییٰ خود کو جگہ جگہ سے کاٹ گیا میں نہیں بھول پاتی ہوں یوسف مجھے سب رہ رہ کر یاد آتا ہے تم اسکو سمجھاؤ کہ ایک ہی باری میں سارا درد باہر نکال پھینکے اسکا درد مجھے بےبس کر رہا ہے (محبت میں اتنی پاکیزگی ہوتی ہے کہ کسی کی محبوب کی قبر پر موجود رہ کر بھی انسان اپنے محبوب کے قابو میں مکمل کا مکمل ہوتا ہے)
تم نہیں آپ پگلی کتنی بار تمہاری غلطی درست کروں اور یاد رکھو یہاں تکلیف کی جگہ امید ہونی چاہیے تھی وہ امید جو ابراہیم کے ساتھ تھی اور وہ امید جو مریم کو آسیہ بیگم نے دی تھی یاد رکھو امید کا ہونا لازمی ہے اور ان تمام حرف ِ احساس کا حاصل جمع یہ ہی ہے کہ جو امید کے پہاڑ پر ہر موسم میں کھڑا رہتا ہے وہ بےمراد نہیں رہتا ہے!
نماز کی امید کیا تھی؟
نماز کی امید میں ہوں اسکا عیسی جو باقی سب کیلئے یوسف ہے!
پھر تمہاری امید کیا ہے؟
میری امید چاند نما شخص کی سچائی ہے جب تک سچائی زندہ رہے گی میں ٹھیک رہوں گا!
تم میری بات سنو چاند نما شخص ۔۔
نہیں اب وقت ہوگیا ہے اب ہم نے واپس تخیل میں جانا ہے اٹھو چلو (میں نے اسکی بات کاٹ دی تھی )
ایک آخری بار نماز کو دیکھ لوں (وہ جھٹ سے قبر کے پاس جا کر بیٹھ گئی )یوسف آپ ملنے آتے رہنا سہی ہے نا ؟
ہاں کوشش کرونگا آتا رہوں!
اپنی محبت پر آخری سانس تک قائم رہنا آپ پر محبت کی بھاری زمہ داری ہے!
اچھا سمجھ گیا ہوں (یوسف نے اسکو مسکرا کر جواب دیا ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی ننھی چڑیا کسی پختہ شاہین کو اڑنے کا ڈھنگ بتا رہی ہو اصل میں وہ خود کو یہ کہہ رہی تھی کہ چاہے کچھ مرضی ہوجائے ارادے بدلنے نہیں چاہیے انسان کو آدھے راستے میں غافل نہیں ہونا چاہیے )
اب چلیں ؟(میں نے اس سے پوچھا اور ساتھ ہی اسکا ہاتھ تھام لیا اور پھر ہم تخیل میں پہنچ گئے جہاں آکر وہ چالیس منٹ تک خاموش رہی)
کچھ کہو گی نہیں ؟
انتظار میں اگر ایمان ہو نا تو شفافیت آ ہی جاتی ہے !
یعنی تم سمجھ گئی ہو !
کیا تم اور بھی ایسا کچھ لکھو گے ؟
نہیں معلوم کچھ کہہ نہیں سکتا کہ مستقبل میں کیا ہوتا ہے بس جو ابھی لکھا ہے اسکو جی رہا ہوں !
میرے پاس اب بولنے کو کچھ بھی نہیں ہے کوئی سوال بھی نہیں ہے میں آج مکمل خالی ہوگئی ہوں چاند نما شخص (رک رک کر لفظ ادا کرنے کے بعد وہ سسک سسک کر رونے لگ گئی تھی اسکو دیکھ کر میرے درد نے انگڑائی لی اور میں تمام کرداروں کے درد پر اس سے زیادہ رو پڑا )
تم جانتی ہو پگلی یہ سب کردار میری اولاد ہیں!
تم مت رویا کرو چاند نما شخص (وہ میرے چہرے کو تھام چکی تھی )
بےبسی انسان سے لکھواتی بھی ہے اور انسان کو مزید بےبس بھی کرتی ہے !
(اس دن فقط تمام احراف ِ احساس کا ماتم ہوا)
عباس
🇵🇰🇺🇸 تبسم 🌹 retweeted
جــــــان دینے میں کرُوں دیر، یہ مُمکن ہے کہاں
مُجھ تکــــــــــ آیا ہے، مِری جاں! تِرا پیغام ابھی
میری نظریں کریں کیسے تِرے چہرے کا طواف
میری آنکھوں نے تو، باندھے نہیـــں احرام ابھی
#نومبر
🇵🇰🇺🇸 تبسم 🌹 retweeted
تو خدا ہے نہ مرا عشق فرشتوں جیسا
دونوں انساں ہیں تو کیوں اتنے حجابوں میں ملیں
احمد فراز
#اردو_زبان
لکیر کھینچ کے بیٹھی ہے تشنگی مری
بس ایک ضد ہے کہ دریا یہیں پہ آئے گا
عالم خورشید
#قرطاس
#اردو_زںان
🇵🇰🇺🇸 تبسم 🌹 retweeted
احسان فراموش کا سب سے پہلا شکار اس کا اپنا محسن ہوتا جس نے اسے برے وقت میں آسرا دیا ہو
🇵🇰🇺🇸 تبسم 🌹 retweeted
نئ تحقیق کے مطابق اکثریت کاخیال بچوں کو علیحدگی کیصورت میں والد کے پاس چھوڑنا چاہیے مگر میرے خیال میں خواتین جذبات میں آکر ایسا کرتو لیتیں مگر مستقل روگ دل میں پالکر ذندہ درگور رہتیں
جو شخص آپ سے محبت کرتا مگر آپ کےجسم کے ٹکڑوں کو پسند نہیں کرتا
اس کا ساتھ قبول کرنا بجاے خود مذاق
🇵🇰🇺🇸 تبسم 🌹 retweeted
ضبط کر اے دلِ مجروح کہ اس دنیا میں
کون سا دل ہدفِ گردشِ ایام نہیں
اعوان ملک
#اردو_زبان
🇵🇰🇺🇸 تبسم 🌹 retweeted
یہ رت جگـے قبول کـہ آرام سـے تـو ہیں.
رکھتے تھے ورنہ خواب پریشاں کیے ہوئے.
احمد فرازؔ
🇵🇰🇺🇸 تبسم 🌹 retweeted
جو زر مانگو تو بے زر ہوں
جو سر مانگو تو حاضر ہوں
مکھ موڑوں تو کافر ہوں
میں جانوں میرا خدا جانے
ارے لوگو تمہارا کیا میں جانوں میرا خدا جانے ❤️
🇵🇰🇺🇸 تبسم 🌹 retweeted
بہار، گرمی، خزاں اور سردی…
🍃🌸🍂❄️
موسم بدلتے رہتے ہیں، بالکل زندگی کی طرح۔ ہر موسم اپنے ساتھ ایک نیا رنگ، ایک نیا احساس اور ایک نئی کہانی لے کر آتا ہے۔💕
🇵🇰🇺🇸 تبسم 🌹 retweeted
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ 💞
الھم صلی علی سیدنا محمد و علی آل سیدنا محمد و بارک وسلم 🤲
صبح بخیر ایمان و زندگی 🤲
🇵🇰🇺🇸 تبسم 🌹 retweeted
آپ ﷺکی ذات ازل _آپ کا پیغام ابد
نہ کوئی آپ ﷺسے پہلے _ نہ حضورﷺ آپﷺکے بعد
صــــــلی اللّه علیہ وآلہ وسلــــــم_
#خاتم_الرسلﷺ
#مرشدヅ
#sunny🫂📚

























